Tazkia Foundation Australia

Tazkia Foundation Australia Inshah Allah

Tazkia Foundation is a first step towards the Journey for establishing a place (Khanqah) for Sufis in Sydney, Australia where the name of Allah will resonate for a long time and purify millions of souls in future.

22/11/2025
Ramadan Mubarak
01/03/2025

Ramadan Mubarak

12/01/2025

انسان جو گناہ چھپ کر کرتا ہے یا جن کے متعلق وہ چاہتا ہے کہ دوسرے واقف نہ ہوں، ان میں سب سے بڑھ کر گناہ نگاہوں سے کیے جاتے ہیں۔ انسان تنہائی میں نگاہوں کے استعمال میں ویسے ہی احتیاط نہیں کرتے۔ تاہم وہ پبلک میں ہوں تب بھی کسی شخص کے لیے آسان نہیں ہوتا کہ وہ بتا سکے کہ دیکھتے ہوئے کسی شخص کا زاویہ نگاہ کس جگہ پر مرتکز ہے۔

مگر خدا کی ہستی انسان کی نظر کی ہر آوارگی، خیانت اور غلاظت سے واقف ہے۔


اَللّٰهُمَّ ‌طَهِّرْ ‌قَلْبِيْ مِنَ النِّفَاقِ وَعَمَلِيْ مِنَ الرِّيَاءِ وَلِسَانِيْ مِنَ الْكِذْبِ وَعَيْنِيْ مِنَ الْخِيَانَةِ فَإِنَّكَ تَعْلَمُ خَائِنَةَ الْأَعْيُنِ وَمَا تُخْفِي الصُّدُوْرُ

اے اللہ! میرے دل کو نفاق سے، میرے اعمال کو ریاء کی آمیزش سے، میری زبان کو جھوٹ سے، اور میری آنکھوں کو نظر کی خیانت سے بالکل پاک صاف کردے، تو آنکھوں کی خیانت اور دلوں کے رازوں کو بھی جانتا ہے، تجھ سے میری کوئی چیز مخفی نہیں۔

والسلام

06/12/2024

میری ساری زندگی کا نچوڑ یہ ہے کہ آپ چاہے ذکر و فکر کی وادیوں کے مسافر نہ بھی ہوں، اس دنیا کی زندگی خوشحال تب ہوگی جب آپ اپنے کام میں خوشی ڈھونڈیں گے ( چاہے ہو یا نہ ہو) ، گھر کے کاموں میں مزہ پائیں ( چاہے مزا آیے یا نہ آیے ) ، چائے کافی سے لطف اندوز ہوں ، بیوی بچوں میں خوش ہوں ، جو ہے اس پہ شکر کریں ، جو نہیں اس کا انتظار کریں آجایے گا ، غم خوشی بیماری صحت مل جل کر گزاریں ، ناکامی پہ خودکشی نہ کریں ، کامیابی پہ اترائیں نہیں ۔ جغرافیہ جو بھی ہو ، زندگی چند کلو میٹر میں گزرتی ہے ۔ اور یہ ساری چیزیں خود بخود نہیں ہوتیں ، اس کیلئے محنت کرنی پڑتی ہے ۔ جس طرح کافی کے ذائقےُ کا عادی ہونا پڑھتا ہے پھر لطف ملتا ہے ، اسی طرح ان سب چیزوں کی عادت ڈالنی ہوتی ہے پھر مزا آتا ہے ۔

دماغ شیطان کا ہتھیار اور سوشل میڈیا اس ہتھیار کی گولیاں ۔ نہ عورتیں اتنی خوبصورت ہوتی ہیں جتنا انسٹاگرام انہیں دکھاتا ہے اور نہ ایک شوہر اتنی تعریفیں کر سکتا ہے جتنی انسٹاگرام کے ایک پوسٹ پہ وہ کرتا ہوا پایا جاتا ہے ۔ بیوی کو ساری دنیا کی جعلی خوبصورتی سے مقابلہ کرنا ہوتا ہے اور مرد کو ساری دنیا کے شاعروں سے ۔ تخیل کی دنیا اور حقیقت کی دنیا بالکل مختلف ہوتی ہیں ۔ آپ شادی تخیل سے کرتے ہیں ، ملتی حقیقت ہے، نتیجہ مایوسی اور برے تعلقات ۔

تخیل سے نکل کر حقیقت کی دنیا میں آئیں ۔ یہ زندگی جنت کا انٹری ٹسٹ ہے ۔ زیادہ توقعات نہ رکھیں ۔ تھوڑا سا وقت ہے ، چھوٹی چھوٹی خوشیوں میں ہنس کھیل کے گزار لیں ۔ اصل زندگی منتظر ہے ۔
Shaikh Ahsan Taqweem

Address

1/122 Long Street
Smithfield, NSW
2164

Opening Hours

Friday 9am - 11:30pm
Saturday 12am - 12am
Sunday 12am - 12am

Telephone

+61411744660

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tazkia Foundation Australia posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Tazkia Foundation Australia:

Share