VOICE Voice of International Education Community

13/03/2024

1970 تک پاکستان میں تیس چالیس امبانی ٹاٹا برلا سے بڑے جینئس صنعتکار بینکار بزنس جینئس تھے جنہوں نے ملک کی معیشت کو سنبھالا ہوا تھا ملک کوریا جاپان سے بہت آگے تھا مڈل ایسٹ کے ممالک کسی گنتی میں نہیں تھے۔ ان صنعتکاروں بینکاروں کو بائیس خاندان کا نام دے کر ٹارگٹ کیا گیا۔ ان میں سہگل گروپ نے کپڑے کی صنعت کو عروج دیا، داؤد گروپ ہیوی وہیکل اور زرعی مشنری کے بادشاہ تھے داؤد ہرکولیس ٹریکٹر ان کی پروڈکٹ تھی، ہارون خاندان چھوٹی مصنوعات ،اصفہانی سلہٹ کے چائے کے باغات کے مالک۔ ملک کی پہلی ائیرلائن قائم کی جو آج کی سب ائر لائنوں سے بہتر تھی، حبیب گروپ بینکنگ کے کنگ تھے ساٹھ کی دہائ ان کا حبیب پلازہ ایشیأ کی بلند ترین عمارت تھی ایشیأ میں پہلا IBM بینکنگ سسٹم اس بلڈنگ کی نویں منزل پر نصب ہوا ۔۔ فینسی کپڑے کی صنعت نشاط گروپ کے پاس اور مختلف مصنوعات کے بانیتھے، لاہور بیکو یعنی بٹالہ انجینئرنگ سائیکل موٹرسائیکل اسمبل کرتے ان کی بیکو ، ہرکولیس، سہراب،رستم سائیکل پورے ملک میں چلتیں، میاں شریف کا اتفاق گروپ ٹیوب ویل اور ویٹ تھریشر کے بانی تھے۔ 1966 میں بیکو کے میاں لطیف اور اتفاق کے میاں شریف نے مغل پورہ ورکشاپ میں ٹینک سازی کی اجازت لی۔لارنس پور وولن ملز کی سُوٹنگ دنیا میں نمبر ون پوری صنعتی ریاست تھی جن کے مالک مشینری بنگلہ دیش لے گئے بھٹو صاحب نے ان 22 خاندانوں کے خلاف تحریک چلائ کہ ملک کی ساری دولت ان کے پاس ہے ان کے پیٹ سے نکالوں گا۔۔ہم عوام ان کے خون کے پیاسے ہوا کرتے تھے۔ ہم نے ان مُحسن خاندانوں کے خلاف خُونی تحریک چلائ۔بھٹو صاحب خود بھی فیوڈل تھے اور فیوڈلز یعنی بڑے زمین داروں نے پاور میں آکر سب صنعت کاروں کی املاک بلا معاوضہ قومی ملکیت میں لے لیں۔لاہور کی بیکو اب پیکو بن کر تباہ ہوئ۔ سب جینئس خاندان تباہ و برباد ہوئے۔۔بیکو کے میاں لطیف جرمنی چلے گئے، اتفاق کے میاں شریف ملک چھوڑ کر گلف سٹیل ملز کے نام سے مڈل ایسٹ میں لگا کر بیٹھ گئےاصفہانی کنگال ہو گئے ان کے سلہٹ کے چائے کے باغات بنگلہ دیش لے گیا ائیرلائن پی آئ اے بن کر تباہ ہوئ، حبیب گروپ سے حبیب بینک چھین لیا گیا، سہگل گروپ نے کوہ نور جیسی بزنس ایمپائرز پلاٹ بنا کر نیلام کر دی۔ کوہ نور جو پوٹھوہار کی ماں کہلاتی تھی ،تباہ ہوئی مشرقی پاکستان میں جنرل ایوب خان کے دور کے میمن سنگھ اور نرائن گنج بہت بڑے انڈسٹریل زون بنگلہ دیش کے کام آئے، کراچی سائیٹ انڈسٹریل ایسٹیٹ جہاں گندھارا والے ہینو ٹرک بناتے شاہنواز لمیٹڈ شیورلیٹ اور مرسیڈیز اسمبلی کرتےسب کچھ قومیا کر تباہ کر دیا گیاان خاندانوں میں سے اصفہانی کی بیٹی حسین حقانی کی اہلیہ امریکہ چلی گئ ۔بعد میں جنرل ضیاء نےصنعت کاروں کو ڈھونڈنا شروع کیا۔ ہاروں خاندان کے محمود اے ہارون گورنر سندھ بنایا۔ شریف خاندان کو جنرل ضیاء باہر سے بلا کر لائے
اصل میں عوام کو غلامی دینے والے خود تو اسمبلیوں میں پہنچ کے ایلیکٹیبلز بن گئے اور صنعتکاروں اور ملک کو تباہ کرکے لوگوں کو ان وڈیروں کا اور ملک کو آئی ایم ایف کا غلام بنا دیاگیا 😪😪😪😪
منقول

Address

3/39 Marion Street
North Parramatta, NSW
2150

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when VOICE posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share