15/05/2026
132 کے وی کے جو دو بڑے ٹاور دور دراز علاقے میں گر گئے تھے، اُن پر کام انتہائی تیزی سے جاری ہے۔ ان شاء اللہ امید ہے کہ کل شام تک یا زیادہ سے زیادہ پرسوں صبح تک کام مکمل کر لیا جائے گا۔ اس کے بعد موجودہ غیر معمولی لوڈشیڈنگ اور بجلی کی بندش کا مسئلہ کافی حد تک ختم ہو جائے گا اور بجلی کی فراہمی دوبارہ معمول کے مطابق بحال ہو جائے گی۔ عوام سے گزارش ہے کہ تھوڑا مزید صبر اور تعاون کریں۔ یہ تازہ صورتِ حال ہے جبکہ ٹاورز پر جاری کام کی ویڈیو بھی کل شیئر کی تھی تاکہ عوام کو اصل صورتحال سے آگاہ رکھا جا سکے۔
نوٹ: نہ میں واپڈا کا اہلکار ہوں اور نہ ہی واپڈا کا ترجمان، لیکن عوام کی سہولت کے لیے اب تک آپ تک واپڈا کی اپڈیٹس پہنچا رہا ہوں۔