Hamdard Welfare Trust-HWT

Hamdard Welfare Trust-HWT To Serve humanity in a Respectful Way

“Hamdard Welfare Foundation”We are dedicated to serving the needy and deserving people of Kotmomin, helping them in thei...
06/11/2025

“Hamdard Welfare Foundation”

We are dedicated to serving the needy and deserving people of Kotmomin, helping them in their times of need and supporting them through their difficulties.
Our mission is to empower individuals and families by providing assistance, guidance, and opportunities to start their own small businesses — so they can become self-reliant and build a better future with dignity.
Together, we strive to spread kindness, hope, and prosperity in our community !!

ہمدرد ویلفیئر فاؤنڈیشن قرض حسنہ پروگرام کے تحت 2025 میں کوٹ مو من میں ایک سو (100) گهرانوں کو ذاتی کاروبار کی مد میں بلا...
28/01/2025

ہمدرد ویلفیئر فاؤنڈیشن قرض حسنہ پروگرام کے تحت 2025 میں کوٹ مو من میں ایک سو (100) گهرانوں کو ذاتی کاروبار کی مد میں بلا سود اور آسان شرائط پر قرضے جاری کرنے کا عزم رکھتی ہے
پہلے فیز میں 25 مستحق خاندان كیلیے قرض جاری کیا جائے گا
جس کیلیے آپ اندراج/درخواست جمع کروانے کیلئے اپنے شناختی کارڈ کے ہمراہ تشریف لائیں
درخواستوں کی آخری تاریخ 5 فروری ہوگی
اس کے بعد 10 فروری تک جانچ پڑتال کی جائے گی
اور انشاءﷲ 15 فروری 2025 کو قرض جاری کئے جائیں گے

پتہ: گوندل ہومیو پیتھک كلینک فوارہ چوک کوٹ مومن
رابطہ نمبر :
03007085021 امتیاز احمد
03457786477محمد محسن گوندل

السلام علیکم ہمدرد ویلفیئر فاؤنڈیشن پروجیکٹ "قرض حسنہ" کے ٹیسٹ کیسز (جن میں مثبت پیش رفت ہوئی) کے بعد بالترتیب آگے بڑھ ر...
08/01/2025

السلام علیکم
ہمدرد ویلفیئر فاؤنڈیشن پروجیکٹ "قرض حسنہ" کے ٹیسٹ کیسز (جن میں مثبت پیش رفت ہوئی) کے بعد بالترتیب آگے بڑھ رہی ہے
اور انشاءﷲ سال 2025 میں ایک سو 100 مستحق گھرانوں کو ذاتی کاروبار کے طور پر بلاسود قرضہ جاری کرے گی
زیر نظر تصاویر معظم آباد میں جوتوں کی دکان کی ہیں
جو ہمدرد ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے بطور قرض حسنہ مدد سے بنائی گئی ہے
بہت جلد انشاءاللہ اپنے ہدف کے ساتھ یہ پروجیکٹ پراپر لانچ کیا جائے گا
آپ احباب سے گزارش ہے کہ ہمارے ساتھ چلیں
ہمارا ساتھ بنیں ۔۔۔

"خدا کے بندے تو ہیں ہزاروں بنوں میں پھرتے ہیں مارے مارے میں اس کا بندہ بنوں گا جس کو خدا کے بندوں سے پیار ہوگا "ہمدرد وی...
11/12/2024

"خدا کے بندے تو ہیں ہزاروں بنوں میں پھرتے ہیں مارے مارے
میں اس کا بندہ بنوں گا جس کو خدا کے بندوں سے پیار ہوگا "

ہمدرد ویلفیئر فاؤنڈیشن
نے کوٹ مومن میں ذاتی کاروبار پروجیکٹ کے تحت اب تک تین ٹیسٹ کیس کئے ہیں
جن میں پہلے دو
(موبائل شاپ)
(کریانہ سٹور)
کامیابی کے ساتھ رواں دواں ہیں
اب تیسرے ذاتی کاروبار کے لیے
(ایک ہیئر کٹ سیلون) بنوا کر دیا گیا ہے
انشاءاللہ بہت جلد پراپر اپنے عزم کے ساتھ ہدف جو کہ پہلی بار میں 25 ذاتی کاروبار کے ساتھ پروجیکٹ کو لانچ کیا جائے گا

السلام علیکم ہمدرد ویلفیئر فاؤنڈیشن نے آنے والے پروجیکٹ "قرض حسنہ" کے  دو ٹیسٹ کیس (كريانہ جنرل سٹور + موبائل ریپئرینگ ش...
15/11/2024

السلام علیکم
ہمدرد ویلفیئر فاؤنڈیشن نے آنے والے پروجیکٹ "قرض حسنہ" کے دو ٹیسٹ کیس (كريانہ جنرل سٹور + موبائل ریپئرینگ شاپ ) اپروو کئے اور ان کو پایا تکمیل تک پہنچایا
الحمدللہ اس میں ہم کامیاب رہے ہیں
دونوں کاروبار کامیابی کے ساتھ رواں ہیں
اور شرائط کے مطابق ہم لوگ آگے بڑھ رہے ہیں
بہت جلد انشاءاللہ اپنے ہدف کے ساتھ یہ پروجیکٹ پراپر لانچ کیا جائے گا
آپ احباب سے گزارش ہے کہ ہمارے ساتھ چلیں
ہمارا ساتھ بنیں ۔۔۔

حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان عالی شان ہے "انسانوں میں سے بہتر وہ ہے جس سے دوسروں کو فائدہ ملے "السلام علیکم...
29/09/2024

حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان عالی شان ہے
"انسانوں میں سے بہتر وہ ہے جس سے دوسروں کو فائدہ ملے "
السلام علیکم
امید کرتا ہوں آپ احباب خیریت سے ہوں گے
ہمدرد ویلفیئر فاؤنڈیشن اپنے مین پروجیکٹ قرض حسنہ کی طرف قدم بڑھا رہی ہے جو کہ انشاءاللہ تعالی اکتوبر میں لانچ کیا جا رہا ہے
ہمدرد ویلفیئر فاؤنڈیشن کا ایک سال میں ایک سو (100) لوگوں کو ذاتی کاروبار فراہم کرنے کا عزم ہے
جس میں پہلے مرحلے میں اکتوبر کے مہینے میں 25 لوگوں کو قرض حسنہ کے مطابق کاروبار بنا کر دیا جائے گا
ہم آپ تمام لوگوں سے فنڈ کے واسطے مخاطب ہونا چاہتے ہیں
جیسے قطرے قطرے سے دریا بنتا ہے ایسے ہی آپ کے دئے گئے ایک ایک ایک روپے سے ہم یہ عہد تکمیل تک پہنچا سکیں گے
مخیر حضرات دل کھول کر اس میں حصہ ڈالیں
تاکہ ہم اپنے ارد گرد اپنے مسلمان بھائیوں کو بھی اپنے ساتھ لے کر اگے چل سکیں
جزاک اللہ

17/09/2024

وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ
میرے آقا ﷺ کا ذِکر ہمیشہ بُلند رہے گا ❤️

ہمدرد ویلفیئر فاؤنڈیشن ٹیم نے کوٹ مومن کی سماجی شخصیت و پروفیسر محترم کاشف صاحب کے ہمراہ ایم سی کوٹ مومن لائبریری ھال کا...
14/09/2024

ہمدرد ویلفیئر فاؤنڈیشن ٹیم نے کوٹ مومن کی سماجی شخصیت و پروفیسر محترم کاشف صاحب کے ہمراہ ایم سی کوٹ مومن لائبریری ھال کا وزٹ کیا
جس میں مختلف موضوعات پر کچھ کتابیں لائبریری میں تحفتا پیش کیں
محترم سر کاشف صاحب نے لائبریری کے ساتھ ہی سٹڈی ھال تعمیر کرنے کا عزم ظاہر کیا جس پر ہمدرد ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے ہر ممکن حد تک تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ۔۔

ہمدرد ویلفئیر فاؤنڈیشن ٹیم نے ہیلپنگ ہینڈ ریلیف اینڈ ڈیویلپمنٹ کے تعاون سے آرفن سپورٹ پروگرام کے تحت ہونے والی تقریب میں...
13/09/2024

ہمدرد ویلفئیر فاؤنڈیشن ٹیم نے ہیلپنگ ہینڈ ریلیف اینڈ ڈیویلپمنٹ کے تعاون سے آرفن سپورٹ پروگرام کے تحت ہونے والی تقریب میں شرکت کی، بچوں میں راشن اور ہائی جین کٹ تقسیم کی گئی، تقریب میں کوٹ مومن شہر کے 100 یتیم بچے شامل تھے تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن و دیگر معززین شامل تھے
ہمدرد ویلفیئر ٹیم کے ایگزیکٹو ممبر امتیاز احمد گوندل اور مراتب علی گوندل صاحب نے تقریب میں شرکت کی اور اس نیک عمل کو سراہا
اور ہمدرد ویلفیئر ٹیم کوٹمومن کی طرف سے رانا ندیم علی صاحب کو مبارکباد پیش کی!

05/09/2024

السلام علیکم
امید کرتے ہیں آپ احباب خیریت سے ہوں گے
رمضان المبارک راشن پیکج کے بعد ہمدرد ویلفیئر ٹرسٹ نے چند جہیز پیکجز کیے ہیں
جو مختلف ذرائع سے فنڈنگ کر کے پایا تکمیل تک پہنچے
اب ہمارا مین پروجیکٹ قرض حسنہ کا ہے جو انشاءاللہ تعالی اکتوبر میں لانچ کیا جائے گا
اسی دوران آج ایک درخواست موصول ہوئی
ایک زمیندار فیملی جو کہ مخدوش حال ہے کی بیٹی کی رخصتی ہے مگر مہمانوں کی مہمان نوازی کے لیے ان کے پاس وسائل موجود نہیں ہیں
چھوٹی سی گیدرنگ ہوگی جس پر چند ہزار روپیہ کا کھانا دیا جا سکتا ہے
چونکہ رخصتی کے دن میں وقت کم ہے
اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ آپ احباب میں سے بھائی اللہ کی رضا کے لیے ہماری اس بہن کی زندگی کے نئے سفر کی شروعات پر ان کے مہمانوں کی مہمان نوازی کے لیے ولیمہ کے اخراجات میں حصہ ڈالیں
جزاک اللہ
نوٹ : ٹرانزیکشن اکاؤنٹ آپ کے پوچھنے پر بتایا جائے گا

ہمدرد ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر نظر شجر کاری مہم میں مختلف اقسام کے پودے لگائے گئے جن میں السٹونیا املتاس ارجن دهریک جامنسکھ چ...
21/08/2024

ہمدرد ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر نظر شجر کاری مہم میں مختلف اقسام کے پودے لگائے گئے
جن میں
السٹونیا
املتاس
ارجن
دهریک
جامن
سکھ چین
شہتوت
نیم
شامل ہیں
جو کہ بائی پاس پر بهلوال روڈ سے لے کر سالم روڈ چوک تک لگائے گئے ہیں
اس مہم میں شامل ہمدرد ویلفیئر ٹرسٹ کی ایگزیکٹو باڈی اور دیگر احباب نے حصہ لیا
جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر شہر کے ہر دل عزیز شخصیت اور سماجی كاركن جناب ڈاکٹر محمد محسن گوندل صاحب نے شرکت کی۔۔

Address

Dubai

Telephone

+971507036786

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hamdard Welfare Trust-HWT posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Hamdard Welfare Trust-HWT:

Share