Tarqeem

Tarqeem اردو شاعری کا مستقر!! Urdu Shaairi ka mustaqar!! TarQeem UAE is a non-profit organization dedicated to the promotion of culture, literature, and language.

Our mission is to bring communities together through events that highlight the richness of our heritage and the beauty of the Urdu language.

28/04/2026

شام تمھارے بن آتی ہے 🥀

سفر میں اک مقام ایسا بھی آیا تھا کہ جس پر بدن ساکت کھڑا تھا اور سایا جا چکا تھا صباحت عاصموقت ریت کی مانند کائنات کی مٌٹ...
25/03/2026

سفر میں اک مقام ایسا بھی آیا تھا کہ جس پر
بدن ساکت کھڑا تھا اور سایا جا چکا تھا

صباحت عاصم

وقت ریت کی مانند کائنات کی مٌٹھی سے سرک رہا ہے اور میں مسلسل اس سے فیض کشید کرنے کی تگ و دو میں مصروف ہوں۔۔۔۔۔
اِمارات کی تیز رفتار زندگی اور مصروفیات کے بیچ اپنے لیے کچھ لمحے چُرا کر جس کام میں لگا ہوا تھا، آج وہ محنت رنگ لاتی دکھائی دے رہی ہے۔۔۔۔۔
اِمارات کا ہر ادب شناس، صاحبِ اُسلوب شاعر صباحت عاصم واسطی کے نام اور مقام سے واقف، ان کی ادبی خدمات، اُردو غزل کی وارفتگی اور ان کے خانوادے کے ادبی تشخص سے بھی آگاہ ہے۔۔نئے لکھنے والوں بالخصوص اِمارات میں موجود اٌن قارئین کے لیے جو واسطی صاحب کو پڑھنا چاہتے ہیں ثمر انتہائی اہمیت کی حامل کتاب ثابت ہو گی۔۔۔۔مجھے یقین ہے کہ یہ انتخاب ان سے ڈاکٹر صباحت عاصم واسطی صاحب کی شخصیت اور فن کا تعارف ایک نئے زاویے سے کرائے گا۔۔۔
انتخاب شدہ غزلیں اٌن کی اب تک اشاعت شدہ کتابوں سے لی گئی ہیں سوائے دو چار غزلوں کے، جو مجھے بے حد پسند ہیں۔۔۔۔
کتاب اشاعت کے آخری مراحل میں ہے آپ اپنی پسند کو آفاقیت بخشتے ہوئے یہ انتخاب خریدیں، پڑھیں، اور پڑھ کر سر دھنیں ۔۔۔
میرے لیے یوں بھی دوہری خوشی ہے کہ ترقیم انٹرنیشنل(ادارہ) اب کتابوں کے سلسلے میں سنجیدگی سے قدم بڑھا رہا ہے۔

انتساب :

امارات کی ادبی تاریخ اور اس کے درخشاں ستاروں کی وِساطت سے آئندگان کے نام

ضابطہ:

سرنامہ : ثمر
معروض : شعر نوائی
نوامند : صباحت عاصم واسطی
مٌرتبہ : عدنان منور
حروف چینی : ڈاکٹر سحرش اقبال
سرِورق : علی زیرک
زیرِ اہتمام : ترقیم انٹرنیشنل (ادارہ)

کتاب کی پری بٌکنگ کے لیے رابطہ کریں:
پاکستان: مبشر رحمان :03073700473
متحدہ عرب امارات:
ڈاکٹر سحرش اقبال: 00923493723754

عدنان منور
25مارچ2026

20/03/2026

افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ خطے میں کشیدگی  کے باعث 'ترقیم انٹرنیشنل مشاعرہ 2026 (یو اے ای چیپٹر) جو کہ 25 اپریل ک...
14/03/2026

افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ خطے میں کشیدگی کے باعث 'ترقیم انٹرنیشنل مشاعرہ 2026 (یو اے ای چیپٹر) جو کہ 25 اپریل کو ہونا طے تھا ملتوی کیا جاتا ہے۔۔
حالات ساز گار ہونے کے بعد نئی تاریخ کی اطلاع دے دی جائے گی۔۔

آپ سب کی سپورٹ کا بہت شکریہ



16/02/2026
TarQeem International Mushaira 2026 (UAE CHAPTER)Date: 25th April 2026, Saturday 5PM INSHA ALLAH                        ...
27/01/2026

TarQeem International Mushaira 2026 (UAE CHAPTER)

Date: 25th April 2026, Saturday 5PM
INSHA ALLAH



دوستو!ترقیم کی ٹیم اپنے اگلے مشاعرے کی جانب قدم بڑھا چکی ہے۔ گزشتہ برس کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے، امسال بھی آغاز اما...
24/01/2026

دوستو!
ترقیم کی ٹیم اپنے اگلے مشاعرے کی جانب قدم بڑھا چکی ہے۔ گزشتہ برس کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے، امسال بھی آغاز امارات سے کیا جائے گا، جس کے بعد پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی مشاعرے منعقد کیے جائیں گے۔
رواں برس آپ سے کچھ نئے اور مختلف انداز میں رو بہ رو ہوں گے۔
تاریخ کا اعلان بہت جلد کیا جائے گا۔
ہمارے ساتھ جُڑے رہیے۔






10/01/2026



Address

Dubai

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tarqeem posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Tarqeem:

Share