16/12/2025
اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّا اِلَيْهِ رَاجِعُونَ
سوازی لینڈ بارڈر کے قریب دل دہلا دینے والا حادثہ: پاکستانی خاندان کے 3 افراد جاں بحق اور کم سن بچہ تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل!
جوہانسبرگ سے سوازی لینڈ جانے والے ایک پاکستانی خاندان کو کارولائنا کے قریب، سوازی لینڈ بارڈر کے نزدیک پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں شدید نقصان اٹھانا پڑا۔ حادثہ گاڑی اور ٹرک کے درمیان تصادم کے باعث پیش آیا، جس میں تین افراد جاں بحق جبکہ ایک کم سن لڑکا تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔
متعلقہ حلقوں کے مطابق زخمی بچے کی حالت نازک ہے اور علاج جاری ہے۔
جنازہ کی تفصیلات:
📅 تاریخ: 16 دسمبر 2025 | 25 جمادی الآخر 1447
🕊️ مرحومین: مرحومہ سمیرا ناز، صدیقہ شاہد؛ مرحوم شہزاد دین محمد
⏰ روانگی: FMYO مے فیئر جمعہ غسل روم — صبح 10:00 بجے
🪦 تدفین: ویسٹ پارک قبرستان
🕌 نمازِ جنازہ: ویسٹ پارک قبرستان — صبح 10:30 بجے
اللہ تعالیٰ مرحومین کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور زخمی بچے کو شفائے کاملہ، صحتِ کاملہ اور طویل عمر عطا فرمائے۔ آمین 🤲
-