I'm Rao Saleem Chairman Tahafuz haqooq e insaniat welfare trust
15/10/2026
17/08/2026
رپورٹ: محمد سلیم — ایم آر وائی نیوز، ملیر کراچی
پاکستان ہوم راشدی گوٹھ میں ایکس سروس مین ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام ترقیاتی اجلاس
ملیر کراچی
کراچی کے علاقے ضلع ملیر پاکستان ہوم، راشدی گوٹھ میں ایکس سروس مین ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام ایک بڑے عوامی و فلاحی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں سابق فوجیوں، سول سوسائٹی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی گئی۔ تقریب کے کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ مرتضیٰ تھے، جنہوں نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور پروگرام کی کارروائی کو خوش اسلوبی سے آگے بڑھایا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی پیپلز پارٹی کے رہنما جناب زرتاش ملک تھے، جبکہ خصوصی شرکت ماما خادم حسین مگسی، شوکت سہتو، صہیب ارائیں اور حمید مگسی نے کی اس موقع پر اقلیتی برادری کی نمائندگی کرتے ہوئے بھگوان داس اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شریک ہوئے۔
اس موقع پر راؤ سلیم، چیئرمین ایکس سروس مین ویلفیئر ایسوسی ایشن(پاکستان ہومز راشدی گوٹھ) نے خطاب کرتے ہوئے علاقے میں مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبوں اور اب تک باقی رہ جانے والے عوامی مسائل و ترقیاتی کاموں کی تفصیلات شرکاء کے سامنے پیش کیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام اور عوام کی توجہ ان اہم مسائل کی جانب مبذول کراتے ہوئے جلد از جلد ان کی تکمیل کی ضرورت پر زور دیا۔
اجلاس میں علاقے کی ترقی، بنیادی سہولیات اور عوامی مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ مہمانِ خصوصی جناب زرتاش ملک نے شرکاء کو یقین دلایا کہ علاقے میں ترقیاتی کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، اتحادِ بین المسلمین اور علاقے کی خوشحالی و ترقی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
Address
Shop No C#11 Pakistan Homes Block B Gulistan E Johar Block 9A
Be the first to know and let us send you an email when Tahfuz haquq e insanit foundation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.