27/08/2026
*🤝 اہم ملاقات اور شیلڈ پیش کرنے کی تقریب*
*ڈسٹرکٹ چیئرمین لسبیلہ و چیف قبائلی سردار غلام فاروق شیخ سے لاسی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے چیئرمین عرفان لاسی، بلوچستان انچارج مبارک لاسی اور ایڈوائزر رحمت اللہ لاسی صاحب نے اہم ملاقات کی*۔
*اس موقع پر لاسی ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے چیف قبائلی سردار غلام فاروق شیخ صاحب کو خصوصی شیلڈ پیش کی گئی، جو ان کی سماجی خدمات، عوامی فلاح و بہبود اور علاقے کے لیے مثبت کردار کے اعتراف میں پیش کی گئی*۔
*ملاقات کے دوران علاقے کی فلاح و بہبود، عوامی مسائل اور خدمتِ خلق کے حوالے سے بھی اہم گفتگو ہوئی۔*
*اس موقع پر جام یوسف آباد ڈنڈا کے چیئرمین حاجی ستار جاموٹ اور وڈیرہ غلام نبی شوق بھی موجود تھے۔*
*لاسی ویلفیئر فاؤنڈیشن عوامی خدمت اور انسانیت کی بھلائی کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔*
*انسانیت کی خدمت، ہماری پہچان*
*Lasi Welfare Foundation*