Green & Clean D.G.Khan

  • Home
  • Green & Clean D.G.Khan

Green & Clean D.G.Khan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Green & Clean D.G.Khan, Environmental conservation organisation, Dera Ghazi khan, .

04/08/2024

تصویر درست لگائیں۔

لسوڑا (Cordia myxa)

ایک اہم اور مفید درخت ہے جو پاکستان اور دیگر جنوبی ایشیائی ممالک میں پایا جاتا ہے۔ یہ درخت اپنے سایہ دار خصوصیات، لکڑی اور پھل کے لیے مشہور ہے۔ تاہم، بدقسمتی سے، ہمارے ملک میں یہ درخت تقریبا معدوم ہو چکا ہے۔

لسوڑے کا درخت درمیانے قد کا ہوتا ہے جو تقریباً 10-15 میٹر تک اونچا ہوتا ہے۔ اس کے پتے بڑے اور گھنے ہوتے ہیں جو بہترین سایہ فراہم کرتے ہیں۔ یہ درخت گرم اور خشک علاقوں میں خوب پھلتا پھولتا ہے اور زمین کی زرخیزی میں اضافہ کرتا ہے۔

لسوڑے کا درخت گھنے پتوں کی بدولت ایک بہترین سایہ فراہم کرتا ہے۔ اس کا استعمال باغات اور کھیتوں میں سایہ فراہم کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔

لسوڑے کے درخت کے پھل گول اور چھوٹے ہوتے ہیں جن کا ذائقہ کھٹا میٹھا ہوتا ہے۔ اس کے پھل کا اچار بہت مزیدار ہوتا ہے جو غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے۔

لسوڑے کی لکڑی سخت اور مضبوط ہوتی ہے جو مختلف قسم کے فرنیچر اور دیگر تعمیراتی مقاصد کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

لسوڑے کا درخت ماحول دوست ہے اور زمین کی زرخیزی کو بڑھاتا ہے۔ یہ درخت پانی کی حفاظت اور مٹی کے کٹاؤ کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

لسوڑے کا درخت مختلف وجوہات کی بنا پر ہمارے ملک میں معدوم ہوتا جا رہا ہے۔ اس کی ایک بڑی وجہ بے دریغ کٹائی، جنگلات کی کمی اور زرعی زمین کا بے دریغ استعمال ہے۔

لسوڑے کے درخت کو شجر کاری مہم کا حصہ بنا کر اس کی بحالی ممکن ہے۔ یہ درخت جلدی اگنے والا اور کم نگہداشت کا حامل ہوتا ہے، اس لیے اس کی شجر کاری آسان اور فائدہ مند ہے۔

لسوڑے کے بیج کو خشک کرکے اور سردیوں کے موسم میں بویا جا سکتا ہے۔
زمین کو اچھی طرح سے کھود کر اور کھاد ڈال کر بیج کی بوائی کی جائے۔
ابتدائی دنوں میں باقاعدگی سے پانی دینا ضروری ہے۔
درخت کو بچانے کے لیے باقاعدگی سے کھاد ڈالنا اور پانی دینا ضروری ہے۔

لسوڑے کا درخت ہمارے ماحول، زراعت اور صحت کے لیے بہت اہم ہے۔ اس کو شجر کاری مہم کا حصہ بنا کر نہ صرف ہم اپنے ماحول کو بہتر بنا سکتے ہیں بلکہ اپنی آئندہ نسلوں کے لیے بھی ایک قیمتی اثاثہ محفوظ کر سکتے ہیں۔

حسن ناصر

08/07/2024

کل میں نے پوسٹ لگائی تھی کہ ہر گھر میں 5 پودے لگانے کا قانون پاس ہونا چاہیے۔ مقصد یہ تھا کہ سرکار کوشش کرے یا نہ کرے، اس موسم میں ہر گھر کے آس پاس، سامنے یا جہاں جگہ خالی ہو، سایہ دار اور پھل دار درخت لگانے چاہییں۔

کئی ممبرز نے مذاق اور طنز کے سے انداز میں کہا کہ 5 مرلے میں گھر بن جائے تو بڑی بات ہے، پودے کہاں اور کیسے لگائیں گے۔۔۔ تو ثبوت کے طور پر یہ دیکھ لیں ہم نے پانچ مرلے کے گھر کے سامنے 5 مورنگا پلانٹس لگائے ہوئے ہیں، اور یہ گاؤں نہیں شہر میں ہیں۔

یہ بہت تیزی سے بڑھنے والا قیمتی اور مفید پودا ہے۔ ایک سال میں 15 فٹ تک لمبا ہو سکتا ہے۔ پتے، بیج، پھلیاں اور جڑیں ہر چیز کام میں آتی ہے۔ الحمدللہ پانچ چھے ماہ کے عرصے میں اس کا سایہ بھی بن گیا، پتے اتار کے خشک کر کے جب چاہییں استعمال کر لیتے ہیں اور دوپہر میں اپنی اور ہمسایوں کی موٹر سائیکل بھی چھاؤں میں ٹھنڈی جگہ پر کھڑی رہتی ہے۔۔۔ اور فرنٹ وال پر تیز دھوپ کا بھی اثر نہیں ہوتا۔ ڈرائنگ روم دوسرے کمروں کی بنسبت ٹھنڈا رہتا ہے۔

نیت اور پلاننگ ہو تو سب کچھ ہو سکتا ہے۔ صرف باتیں کرنے والے دیکھتے سوچتے ہی رہ جاتے ہیں۔

07/07/2024

جب بات ہو درخت لگانے کی تو اگلا سوال ہوتا ہے کونسے لگانے ہیں،_یہ اہم سوال ھے ھر علاقے کی اب و ہوا مختلف ہے ، نیم پاکستان کے اکثر علاقوں میں نظر ا جاتا ہے
پنجاب میں کئی بڑے اور سایہ دار درخت پائے جاتے ہیں جو نہ صرف ماحول کو خوبصورت بناتے ہیں بلکہ گرمیوں میں سایہ بھی فراہم کرتے ہیں۔ یہاں دس اہم سایہ دار درختوں کے نام ہیں:

1. **پیپل (Ficus religiosa)**
2. **نیم (Azadirachta indica)**
3. **شیشم (Dalbergia sissoo)**
4. **جامن (Syzygium cumini)**
5. **کیکر (Vachellia nilotica)**
6. **بکائن (Melia azedarach)**
7. ** سہانجنہ (Moringa oleifera
8. **توت (Morus alba)**
9. **برگد
10.ٹالی

یہ درخت نہ صرف سایہ فراہم کرتے ہیں بلکہ ماحول کی خوبصورتی اور مقامی حیاتیات کی بقا میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
او اب بہترین دن ہیں دیر کیوں کرنی ہے سفر لمبا اور وقت کم ہے پانچ سال تک ہمیں مسلسل محنت کرنی ہو گی تب جا کر کوئی بات بنے گی۔۔۔۔۔
شبیر

02/06/2024

افسوس کچھ شیطانی ذہن کے لوگوں نے یہ سوچی سمجھی سکیم کے تحت شروع کیا اور سرمایہ دارانہ نظام کو پروموٹ کیا گیا اور ہمارے ہاں کے جاہل لوگوں نے اندھا دھند ان کو کاپی کرنا شروع کر دیا اور نیچر کا خاتمہ کر دیا گیا اور اب ہم لوگ چاروں طرف سے گندگی میں گھر گئے ہیں ہر طرف اڑتے ہوئے پلاسٹک کی شاپر پانی تک گندا کر دیا گیا ہوا گندی کر دی گئی اور ساری مقدس چیزیں ہوا پانی اور خوراک اس میں حرام کی امیزش ہو گئی جس کی وجہ سے اج غریب ممالک میں لوگ پریشان ہیں بیمار ہیں چھوٹے چھوٹے تنگ تنگ گھروں میں زندہ ہیں درختوں کو پودوں اور جانوروں کو ختم کیا جا رہا ہے انسان کا تعلق قدرت سے ختم کر دیا گیا ہے اور اس کی سزا لوگ مختلف بیماریوں کی شکل میں بھگت رہے ہیں خاص کر پاکستان میں جنگلات نہ ہونے کے برابر ہیں اور لوگوں کو اس کا شعور بھی نہیں کہ دن بدن گرمی بڑھتی جا رہی ہے اور موسم تبدیل ہوتے جا رہے ہیں اور انے والے وقتوں میں ہمیں بے شمار افات کا سامنا کرنا پڑے گا لیکن پھر بھی ہر کوئی مے تن اسانی میں مست ہے اور کسی کو کوئی پرواہ نہیں کہ حالات کس رخ پر جا رہے ہیں ہم بربادی کی طرف بڑھ رہے ہیں پاکستان میں پانی کا لیول روز بروز گھٹتا جا رہا ہے اور پانی کے ذخائر کو خراب کیے جا رہا ہے الودہ کیا جا رہا ہے اس صورتحال میں لوگوں کو اگے بڑھنا ہوگا اور ہر شخص کو اپنی ذمہ داری قبول کرنی ہوگی اور احسن طریقے سے نبھانی ہوگی ایمرجنسی صورتحال نافذ کر کے حکومت کو بھی کروڑوں کی تعداد میں درخت لگانے ہوں گے اس سے پہلے کہ حالات ہمارے کنٹرول سے نکل جائیں جو کہ نکل چکے ہیں کافی حد تک ہمیں ایمرجنسی بیسز پر شجرکاری کو فروخت دینا ہوگا اور ہر گھر ہر محلے میں درختوں کے جھنڈ کے جھنڈ لگانے ہوں گے سڑکوں پر پارکس میں سکولوں کالجز اور یونیورسٹیوں میں اور ہر وہ زمین جو خالی پڑی ہے وہاں ہمیں پودے لگانے ہوں گے درخت لگانے ہوں گے اور ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تب جا کر شاید ہم حالات کو کنٹرول کر سکیں ورنہ بربادی ہماری قسمت میں لکھ دی گئی ہے
ڈاکٹر افشاں گل

*ایک قدیم  عالم دین نے اپنے طلباء کو پڑھاتے ہوئے کہا:*  *"میں نے درخت سے شفقت سیکھی،*  *میں نے اسے پتھر مارا، اس نے مجھ ...
31/05/2024

*ایک قدیم عالم دین نے اپنے طلباء کو پڑھاتے ہوئے کہا:*

*"میں نے درخت سے شفقت سیکھی،*
*میں نے اسے پتھر مارا، اس نے مجھ پہ پھول برسائے*
*وہ شرمندگی میرے لئے سبق بن گیا*
🍂✨🦋
Today plantation

31/05/2024

Address

Dera Ghazi Khan

032200

Telephone

+923335221225

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Green & Clean D.G.Khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your organization to be the top-listed Non Profit Organization?

Share