03/05/2026
عالمی یومِ آزادیِ صحافت سکھر یونین آف جرنلسٹس کا سکھر پریس کلب کے سامنے بھرپور احتجاج
سکھر کے صحافی ہمیشہ کی طرح متحد ہیں اور آزادیِ صحافت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ جاوید جتوئی صدر ایس یو جے۔
سکھر( ) عالمی یومِ آزادیِ صحافت کے موقع پر سکھر یونین آف جرنلسٹس کے صدر جاوید جتوئی اور سکھر پریس کلب کے صدر خالد بھانبن کی مشترکہ قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرے کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر صحافیوں کے تحفظ اور آزادیِ صحافت کے حق میں نعرے درج تھے احتجاج کے دوران صحافی برادری نے "آزاد صحافت زندہ آباد"، "صحافیوں کا معاشی قتل بند کرو" اور "اظہارِ رائے پر پابندی نامنظور" کے فلک شگاف نعرے درج تھے، اس موقع پر سکھر پریس کلب اور سکھر یونین آف جرنلسٹس کے رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ حق اور سچ کی آواز بلند کرنے کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ آزاد صحافت جمہوریت کا چوتھا ستون ہے، لیکن بدقسمتی سے آج صحافیوں کو شدید دباؤ، دھمکیوں اور سنسر شپ کا سامنا ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کے تحفظ کے لیے بنائے گئے قوانین پر سختی سے عملدرآمد کروائے۔اور فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والے صحافیوں کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ رہنماؤں نے صحافیوں کے معاشی استحصال اور میڈیا ہاؤسز میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ احتجاج میں سکھر یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری کامران شیخ۔ فائنانس سیکرٹری شہزاد تابانی۔ نائب صدر پریس کلب فرید سومرو۔ فائنانس سیکرٹری کاشف علی۔ سمیت سینئر صحافیوں آصف ظہیر لودھی۔ غفور شیخ۔ جمیل مغل۔ فاروق سومرو ۔ علی شاہ۔ صدر کیمرا مین ایسوسی ایشن عمران شیخ۔ سیکرٹری بلاول بھٹی۔ یار محمد سومرو۔ جواد شاہ۔ شاہد علی ۔ شاہد چنو سمیت دیگر شامل تھے۔ مقررین کا کہنا تھا سکھر سمیت ملک بھر کی صحافی برادری ہمیشہ کی طرح متحد ہیں اور آزادیِ صحافت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ یوم عالم صحافت پر سکھر پریس کلب کے عہدیداران، سکھر یونین آف جرنلسٹس کے ممبران، سینئر کالم نگاروں اور مقامی میڈیا سے وابستہ نمائندوں نے احتجاج اور تقریب میں کثیر تعداد میں شرکت کر کے صحافتی یکجہتی کا ثبوت دیا۔
جاری کردہ
ترجمان
سکھر یونین آف جرنلسٹس