07/22/2026
ذہنی صحت
ذہنی صحت کا ہمیشہ ہی رہے خاص خیال
خوش رہیں دل میں کسی طور بھی آئے نہ ملال
ذہن پر بوجھ مسائل کا نہ اتنا رکھیں
نعمتیں اس نے جو دیں ان کا مزا بھی چکھیں
بغض و کینہ کو کبھی دل میں نہ آنے دیجیے
سوچ ابھرے جو بھی منفی اسے جانے دیجیے
جلد بازی بھی نئے دور کا ایسا ہے عذاب
جو فقط ذہن نہیں جسم بھی کرتا ہے خراب
چھوٹی چھوٹی جو ہیں باتیں نظرانداز کریں
اور کوشش کریں ہر حال میں غصے سے بچیں
ہلکی ورزش بھی کریں صبح کا معمول ہو واک
ذہنی صحت کے لیے بھی متوازن ہو خوراک
کام مثبت کریں دن کو متحرک رکھیں
رات کو نیند کریں صبح سویرے اٹھیں
خیر کے کام سے ملتی ہے توانائی نئی
ذہنی صحت میں ہی ڈھلتی ہے توانائی نئی
خوبصورت یہ زمیں اور فلک بھی ہے حسیں
حسن کو دیکھنے سے آپ کی چمکے گی جبیں
اک اسی ذات سے مضبوط تعلق رکھیں
پر سکوں ذہن رہے اور کریں پھر موجیں
انجینئر عتیق الرحمن