18/06/2026
اسلام علیکم میرے پیارے دوستو 🌦️🌩️
پاکستان میں ہماری پیشگوئی کے عین مطابق مختلف علاقوں میں بارش، ژالہ باری اور تیز آندھی ریکارڈ کی گئی ہے۔ الحمدللہ موسمی صورتحال وہی رخ اختیار کر رہی ہے جس کی نشاندہی گزشتہ اپڈیٹس میں کی گئی تھی۔
🌧️ تاہم ابھی بھی ملک کے بعض علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ آج رات تک مزید کئی علاقوں میں بارش، گرج چمک اور تیز ہواؤں کے امکانات موجود ہیں۔
⛈️ موسمی ماڈلز کے مطابق کل کے دوران بھی مزید بارشوں کے امکانات برقرار ہیں، جبکہ بعض مقامات پر بارش کی شدت میں اضافہ بھی دیکھنے کو مل سکتا ہے۔
📢 یاد رہے کہ موجودہ موسمی سلسلہ 22 جون تک وقفے وقفے سے ملک کے مختلف علاقوں پر اثر انداز رہنے کا امکان رکھتا ہے۔ اس دوران کہیں ہلکی، کہیں درمیانی جبکہ بعض مقامات پر تیز بارشیں ریکارڈ ہو سکتی ہیں۔
☁️ 22 جون کے بعد بھی ملک کے مختلف حصوں میں بادلوں کی آمدورفت جاری رہنے کی توقع ہے اور جون کے آخری دنوں تک موسم میں تبدیلیوں کا سلسلہ برقرار رہ سکتا ہے۔
🌦️ اس کے بعد مون سون سیزن کے باقاعدہ آغاز کے امکانات بڑھ جائیں گے، اور ابتدائی مون سون بارشیں ملک کے مختلف علاقوں کو متاثر کر سکتی ہیں۔ ان شاء اللہ مون سون کے پہلے اسپیل اور اس کے ممکنہ اثرات کے بارے میں بروقت اور تفصیلی اپڈیٹس آپ لوگوں کے ساتھ شیئر کی جاتی رہیں گی۔
👍 آپ تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ ہماری پوسٹس کو زیادہ سے زیادہ لائیک، شئیر اور فالو کریں تاکہ موسم کی ہر نئی اور بروقت اپڈیٹ آپ تک سب سے پہلے پہنچ سکے۔
📢 مزید تفصیلی موسمی اپڈیٹس ان شاء اللہ روزانہ کی بنیاد پر آپ لوگوں کے ساتھ شیئر کی جاتی رہیں گی۔
اللہ تعالیٰ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ آمین 🤲🌿
゚viralシfypシ゚