IslamHouse.com - اردو - Urdu

IslamHouse.com - اردو - Urdu IslamHouse.com پراسلام کے تعارف کیلئے100 سے زائد ربانوں کی خدمات حاصل ہیں.

📖حدیث: وہ ایسے لوگ تھے کہ اگر ان میں سے کوئی نیک بندہ (یا یہ فرمایا کہ) نیک آدمی مر جاتا، تو اس کی قبر پر مسجد بنا لیتے....
23/04/2026

📖

حدیث: وہ ایسے لوگ تھے کہ اگر ان میں سے کوئی نیک بندہ (یا یہ فرمایا کہ) نیک آدمی مر جاتا، تو اس کی قبر پر مسجد بنا لیتے.

▫️حديث: أوصاني خليلي صلى الله عليه وسلم بثلاث: صيام ثلاثة أيام من كل شهر، وركعتي الضحى، وأن أوتر قبل أن أنام...

🎯 حدیث، اس کی وضاحت اور ساٹھ سے زائد زبانوں میں تراجم دیکھنے کے لیے…
انسائیکلوپیڈیا آف پروفیٹک حدیثز:
📎 https://hadeethenc.com/ur/browse/hadith/10887

📬 واٹس ایپ پر ہمیں فالو کریں:
https://chat.whatsapp.com/JyI39TKOnSzDWqgd4GMQLf

#الأردية
#اردو

▫️▫️▫️

📖حدیث: مجھے میرے دوست ( نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ) نے تین چیزوں کی وصیت کی؛ ہر مہینے میں تین دن روزہ رکھنے، چاشت کی د...
23/04/2026

📖

حدیث: مجھے میرے دوست ( نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ) نے تین چیزوں کی وصیت کی؛ ہر مہینے میں تین دن روزہ رکھنے، چاشت کی دو ركعت نماز پڑھنے اور سونے سے پہلے وتر پڑھنے کی۔.

▫️حديث: أوصاني خليلي صلى الله عليه وسلم بثلاث: صيام ثلاثة أيام من كل شهر، وركعتي الضحى، وأن أوتر قبل أن أنام...

🎯 حدیث، اس کی وضاحت اور ساٹھ سے زائد زبانوں میں تراجم دیکھنے کے لیے…
انسائیکلوپیڈیا آف پروفیٹک حدیثز:
📎 https://hadeethenc.com/ur/browse/hadith/4538

📬 واٹس ایپ پر ہمیں فالو کریں:
https://chat.whatsapp.com/JyI39TKOnSzDWqgd4GMQLf

#الأردية
#اردو

▫️▫️▫️

📖حدیث: میں نے عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے ساتھ نماز عید ادا کی۔ انہوں نے فرمایا کہ یہ دو دن ایسے ہیں، جن میں روزہ رکھنے ...
30/03/2026

📖

حدیث: میں نے عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے ساتھ نماز عید ادا کی۔ انہوں نے فرمایا کہ یہ دو دن ایسے ہیں، جن میں روزہ رکھنے سے رسول اللہ ﷺ نے منع فرمایا ہے۔ ایک ( رمضان کے ) روزوں کے بعد افطار کا دن ( عید الفطرکا دن )، اور دوسرا وہ دن جس میں تم اپنی قربانی کا گوشت کھاتے ہو (یعنی عید الاضحی کا دن)۔.

▫️حديث: شهدت العيد مع عمر بن الخطاب رضي الله عنه، فقال: هذان يومان نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن صيامهما: يوم فطركم من صيامكم، واليوم الآخر تأكلون فيه من نسككم...

🎯 حدیث، اس کی وضاحت اور ساٹھ سے زائد زبانوں میں تراجم دیکھنے کے لیے…
انسائیکلوپیڈیا آف پروفیٹک حدیثز:
📎 https://hadeethenc.com/ur/browse/hadith/4527

📬 واٹس ایپ پر ہمیں فالو کریں:
https://chat.whatsapp.com/JyI39TKOnSzDWqgd4GMQLf

#الأردية
#اردو

▫️▫️▫️

📖حدیث: جنت میں ایک دروازہ ہے جسے ریان کہا جاتا ہے۔ روزِ قیامت اس سے صرف روزے دار داخل ہوں گے۔ ان کے سوا اس سے کوئی اور د...
20/03/2026

📖

حدیث: جنت میں ایک دروازہ ہے جسے ریان کہا جاتا ہے۔ روزِ قیامت اس سے صرف روزے دار داخل ہوں گے۔ ان کے سوا اس سے کوئی اور داخل نہیں ہو گا۔ کہا جائے گا: روزہے دار کہاں ہیں؟ تو وہ کھڑے ہوں گے (اور اس سے داخل ہو جائیں گے)، ان کے علاوہ اس سے کوئی اور داخل نہیں ہوگا۔ جب وہ داخل ہو جائیں گے تو اسے بند کر دیا جائے گا۔ چنانچہ کوئی اور اس سے داخل نہیں ہوگا۔.

▫️عن سهل بن سعد رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: ««إن في الجنة بابا يقال له: الرَّيَّانُ، يدخل منه الصائمون يوم القيامة، لا يدخل منه أحد غيرهم، يقال: أين الصائمون؟ فيقومون لا يدخل منه أحد غيرهم، فإذا دخلوا أغلق فلم يدخل منه أحد»
[صحيح] - [متفق عليه].

🎯 حدیث، اس کی وضاحت اور ساٹھ سے زائد زبانوں میں تراجم دیکھنے کے لیے…
انسائیکلوپیڈیا آف پروفیٹک حدیثز:
📎 https://hadeethenc.com/ur/browse/hadith/3738

📬 واٹس ایپ پر ہمیں فالو کریں:
https://chat.whatsapp.com/JyI39TKOnSzDWqgd4GMQLf

#الأردية
#اردو

▫️▫️▫️

ماہ رمضان کے ثقافتی مقابلہ۔اس مقابلہ میں دیے گئے کیو ار کے علاوہ اس لنک کے ذریعے بھی شرکت کر سکتے ہیں۔  IslamHouse.com -...
17/03/2026

ماہ رمضان کے ثقافتی مقابلہ۔
اس مقابلہ میں دیے گئے کیو ار کے علاوہ اس لنک کے ذریعے بھی شرکت کر سکتے ہیں۔



IslamHouse.com - اردو - Urdu

ماہ رمضان کے (25) ثقافتی مسابقہ کے شروط سال 1447ھ مطابق 2026م 1) یہ مقابلہ صرف سعودی عرب میں اقامت پذیر خارجیوں کے لئے ہے۔ 2) تمام سوالوں کے جوابات ”تاء پلیٹ فارم“کو فالو کر ....

📖حدیث: اللہ کے نبی ﷺ وفات تک رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف کرتے رہے۔ آپ کے بعد آپ کی ازواج نے بھی اعتکاف کیا۔.▫️عَنْ عَ...
13/03/2026

📖

حدیث: اللہ کے نبی ﷺ وفات تک رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف کرتے رہے۔ آپ کے بعد آپ کی ازواج نے بھی اعتکاف کیا۔.

▫️عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ المُؤْمنينَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:
أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَعْتَكِفُ العَشْرَ الأَوَاخِرَ مِنْ رَمَضَانَ، حَتَّى تَوَفَّاهُ اللَّهُ، ثُمَّ اعْتَكَفَ أَزْوَاجُهُ مِنْ بَعْدِهِ.
[صحيح] - [متفق عليه] - [صحيح البخاري: 2026].

🎯 حدیث، اس کی وضاحت اور ساٹھ سے زائد زبانوں میں تراجم دیکھنے کے لیے…
انسائیکلوپیڈیا آف پروفیٹک حدیثز:
📎 https://hadeethenc.com/ur/browse/hadith/4495

📬 واٹس ایپ پر ہمیں فالو کریں:
https://chat.whatsapp.com/JyI39TKOnSzDWqgd4GMQLf

#الأردية
#اردو

▫️▫️▫️

📖حدیث: جب رمضان کا آخری عشرہ آتا، تو رسول اللہ ﷺ شب بیداری کرتے، اپنے گھر والوں کو اس کے لیے جگاتے اور پوری کوشش وتن دہی...
13/03/2026

📖

حدیث: جب رمضان کا آخری عشرہ آتا، تو رسول اللہ ﷺ شب بیداری کرتے، اپنے گھر والوں کو اس کے لیے جگاتے اور پوری کوشش وتن دہی کے ساتھ عبادت کرتے۔.

▫️عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ المُؤْمِنينَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ:
كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا دَخَلَ الْعَشْرُ أَحْيَا اللَّيْلَ، وَأَيْقَظَ أَهْلَهُ، وَجَدَّ وَشَدَّ الْمِئْزَرَ.
[صحيح] - [متفق عليه].

🎯 حدیث، اس کی وضاحت اور ساٹھ سے زائد زبانوں میں تراجم دیکھنے کے لیے…
انسائیکلوپیڈیا آف پروفیٹک حدیثز:
📎 https://hadeethenc.com/ur/browse/hadith/4944

📬 واٹس ایپ پر ہمیں فالو کریں:
https://chat.whatsapp.com/JyI39TKOnSzDWqgd4GMQLf

#الأردية
#اردو

▫️▫️▫️

📖حدیث: ”جس نے ایمان کے ساتھ اور اجر و ثواب کے حصول کی نیت سے رمضان کا روزہ رکھا، اس کے سابقہ گناہ بخش دیے جائیں گے۔“.▫️ع...
10/03/2026

📖

حدیث: ”جس نے ایمان کے ساتھ اور اجر و ثواب کے حصول کی نیت سے رمضان کا روزہ رکھا، اس کے سابقہ گناہ بخش دیے جائیں گے۔“.

▫️عن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:
«مَنْ صَامَ رَمَضَانَ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ»
[صحيح] - [متفق عليه] - [صحيح البخاري: 38].

🎯 حدیث، اس کی وضاحت اور ساٹھ سے زائد زبانوں میں تراجم دیکھنے کے لیے…
انسائیکلوپیڈیا آف پروفیٹک حدیثز:
📎 https://hadeethenc.com/ur/browse/hadith/4196

📬 واٹس ایپ پر ہمیں فالو کریں:
https://chat.whatsapp.com/JyI39TKOnSzDWqgd4GMQLf

#الأردية
#اردو

▫️▫️▫️

📖ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا : "اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : آدم کی اولاد کا ...
10/03/2026

📖

ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا : "اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : آدم کی اولاد کا ہر عمل اس کے لیے ہے، سوائے روزے کے کہ وہ صرف میرے لیے ہے اور میں ہی اس کا بدلہ دوں گا۔ روزہ ایک ڈھال ہے۔ جب تم میں سے کسی کے روزے کا دن ہو، تو فحش گوئی نہ کرے اور نہ شور وغل کرے۔ اگر کوئی شخص اس سے گالی گلوچ کرے يا اس سے جھگڑا کرے تو کہہ دے کہ میں روزے سے ہوں۔ قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں محمد (ﷺ) کی جان ہے، روزے دار کے منہ کی بو اللہ کے ہاں مشک کی خوش بو سے زیادہ پاکیزہ ہے۔ روزے دار کے لیے دو خوشی کے مواقع ہیں، جن میں وہ خوش ہوتا ہے : جب وہ روزہ افطار کرتا ہے، تو خوش ہوتا ہے اور جب اپنے رب سے ملے گا تو (اس کی جزا دیکھ کر) اپنے روزے سے خوش ہوگا"۔ [صحیح] - [متفق علیہ] - [صحیح بخاری - 1904].

📃شرح:
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے بتایا کہ اللہ تعالی حدیث قدسی میں فرماتا ہے :
آدم کی اولاد کے ہر عمل کو دس گنا سے سات سو گنا تک بڑھایا جاتا ہے۔ سوائے روزے کے۔ کیوں کہ روزہ میرے لیے ہے۔ اس میں ریا نہیں ہوتی۔ اس کا بدلہ بھی میں ہی دوں گا اور مجھے ہی پتہ ہے کہ اسے کتنا ثواب ملنا ہے اور اس کی نیکیوں کو کتنا گنا بڑھایا جانا ہے۔
اس کے بعد فرمایا : "روزہ ڈھال ہے۔" یعنی جہنم کی آگ سے حفاظت کا ذریعہ، پردہ اور ایک مضبوط قلعہ ہے۔ کیوں کہ روزہ انسان کو خواہشات کا شکار ہونے اور گناہوں میں پڑنے سے روکتا ہے۔ جب کہ جہنم خواہشات سے گھری ہوئی ہے۔
(جب تم میں سے کسی کے روزے کا دن ہو، تو فحش گوئی نہ کرے)۔ یعنی ج**ع اور اس کے مقدمات سے متعلق کوئی بات نہ کرے۔ ساتھ ہی مطلقا کوئی دوسری فحش گوئی بھی نہ کرے۔
(اور نہ شور و غل کرے) یعنی نہ جگھڑے اور نہ چیخ و پکار کرے۔
(اگر کوئی شخص اس سے گالی گلوچ کرے يا اس سے لڑنے پر آمادہ ہو)۔ یعنی رمضان کے مہینے میں تو کہہ دے کہ اس وقت میں روزے سے ہوں۔ ہو سکتا ہے کہ وہ لڑنا ترک کر دے۔ لیکن اگر ہر حال میں لڑنے پر آمادہ ہو، تو جہاں تک ہو سکے کم سے کم زور صرف کر کے اس سے بچ نکلے۔
اس کے بعد اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے اس ہستی کی قسم کھاکر بتایا، جس کے ہاتھ میں آپ کی جان تھی کہ روزے کی وجہ سے روزے دار کے منہ کی بدلی ہوئی بو اللہ کے یہاں اس سے کہیں زیادہ پاکیزہ ہے، جتنا انسان کے یہاں مشک کی بو۔ اسی طرح انسان کے جمعہ اور ذکر کی مجلسوں میں مشک لگانے کا جتنا ثواب ملتا ہے، اس سے کہیں زیادہ ثواب کی حامل ہے یہ بو ہوتی ہے۔
روزے دار کے لیے خوشی کے دو مواقع ہیں۔ افطار کے وقت افطار کی خوشی کہ بھوک اور پیاس ختم ہو گئی، روزہ پورا ہوا، عبادت مکمل ہوئی اور اس کے ذریعے اللہ نے معاملہ آسان کر دیا کہ اگلے کل پھر روزہ رکھا جا سکے۔
(اور جب اپنے رب سے ملے گا تو اپنے روزے سے خوش ہوگا)اللہ کی جانب سے ملنے والے اجر و ثواب کو دیکھ کر۔

▫️عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:
«قَالَ اللَّهُ: كُلُّ عَمَلِ ابْنِ آدَمَ لَهُ، إِلَّا الصِّيَامَ، فَإِنَّهُ لِي وَأَنَا أَجْزِي بِهِ، وَالصِّيَامُ جُنَّةٌ، وَإِذَا كَانَ يَوْمُ صَوْمِ أَحَدِكُمْ فَلاَ يَرْفُثْ وَلاَ يَصْخَبْ، فَإِنْ سَابَّهُ أَحَدٌ أَوْ قَاتَلَهُ، فَلْيَقُلْ إِنِّي امْرُؤٌ صَائِمٌ، وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ، لَخُلُوفُ فَمِ الصَّائِمِ أَطْيَبُ عِنْدَ اللَّهِ مِنْ رِيحِ المِسْكِ، لِلصَّائِمِ فَرْحَتَانِ يَفْرَحُهُمَا: إِذَا أَفْطَرَ فَرِحَ، وَإِذَا لَقِيَ رَبَّهُ فَرِحَ بِصَوْمِهِ».
[صحيح] - [متفق عليه] - [صحيح البخاري: 1904].

🎯 حدیث، اس کی وضاحت اور ساٹھ سے زائد زبانوں میں تراجم دیکھنے کے لیے…
انسائیکلوپیڈیا آف پروفیٹک حدیثز:
📎 https://hadeethenc.com/ur/browse/hadith/3546

📬 واٹس ایپ پر ہمیں فالو کریں:
https://chat.whatsapp.com/JyI39TKOnSzDWqgd4GMQLf

📃 https://t.me/HadeethEncLanguages

#الأردية
#اردو

▫️▫️▫️

📖عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سب سے زیادہ سخی انسان تھے اور آپ ...
10/03/2026

📖

عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سب سے زیادہ سخی انسان تھے اور آپ سب سے زیادہ سخی رمضان میں ہوا کرتے تھے، جب جبریل عليہ السلام آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات کرتے۔ جبریل عليہ السلام آپ سے رمضان کی ہر رات میں ملتے تھے اور قرآن کا دور کراتے تھے۔ لہذا اس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خير کے کاموں میں تيز ہوا سے بھی زیادہ تیز رفتار ہوا کرتے تھے۔
[صحیح] - [متفق علیہ] - [صحیح بخاری - 6].

📃شرح:
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم سب سے سخی انسان تھے اور آپ کی سخاوت کو ماہ رمضان میں اور زیادہ جلا مل جاتی تھی۔ جس کو جو دینا چاہیے، اس ماہ میں آپ خوب دیتے تھے۔ اس کے دو اسباب تھے:
1- جبریل سے آپ کی ملاقات ہوتے رہنا۔
2- قرآن کا دور کرنا یعنی اسے زبانی پڑھنا۔
جبریل آپ کے ساتھ قرآن کے نازل شدہ حصے کا دور کرتے تھے اور اس دوران اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم فیاضی، داد و دہش، خیر کے کاموں اور لوگوں کو فیض یاب کرنے میں اس خوش گوار ہوا سے بھی تیز ہوا کرتے تھے، جسے اللہ بارش اور رحمت کے ساتھ بھیجتا ہے۔

▫️عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رضي الله عنهما قَالَ:
كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَجْوَدَ النَّاسِ، وَكَانَ أَجْوَدُ مَا يَكُونُ فِي رَمَضَانَ حِينَ يَلْقَاهُ جِبْرِيلُ، وَكَانَ يَلْقَاهُ فِي كُلِّ لَيْلَةٍ مِنْ رَمَضَانَ فَيُدَارِسُهُ القُرْآنَ، فَلَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَجْوَدُ بِالخَيْرِ مِنَ الرِّيحِ المُرْسَلَةِ.
[صحيح] - [متفق عليه] - [صحيح البخاري: 6].

🎯 حدیث، اس کی وضاحت اور ساٹھ سے زائد زبانوں میں تراجم دیکھنے کے لیے…
انسائیکلوپیڈیا آف پروفیٹک حدیثز:
📎 https://hadeethenc.com/ur/browse/hadith/6179

📬 واٹس ایپ پر ہمیں فالو کریں:
https://chat.whatsapp.com/JyI39TKOnSzDWqgd4GMQLf

📃 https://t.me/HadeethEncLanguages

#الأردية
#اردو

▫️▫️▫️

📖قرآن کریم کے معانی کا ترجمہ - اردو ترجمہ - محمد جوناگڑھی.▫️معانی کا ترجمہ آیت: (28) سورت: بقرہ📹 https://t.me/QuranEncvi...
15/02/2026

📖

قرآن کریم کے معانی کا ترجمہ - اردو ترجمہ - محمد جوناگڑھی.

▫️معانی کا ترجمہ آیت: (28) سورت: بقرہ

📹 https://t.me/QuranEncvideos/1041

-"تم اللہ کے ساتھ کیسے کفر کرتے ہو؟ حاﻻنکہ تم مرده تھے اس نے تمہیں زنده کیا، پھر تمہیں مار ڈالے گا، پھر زنده کرے گا، پھر اسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے۔

[ : 28]
[ : 28]

📎 https://quranenc.com/ur/browse/urdu_junagarhi/2/28

📬 واٹس ایپ پر ہمیں فالو کریں:
https://chat.whatsapp.com/DPERosF5jF82Ae3np6isFa?mode=wwt

#الأردية

▫️▫️▫️

📖ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا:”اپنے گھروں کو قبرستان نہ بناؤ اور میری قبر...
15/02/2026

📖

ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا:
”اپنے گھروں کو قبرستان نہ بناؤ اور میری قبر کو میلہ گاہ نہ بناؤ۔ مجھ پر درود بھیجو۔ تمہارا بھیجا گیا درود مجھ تک پہنچتا ہے تم چاہے جہاں بھی رہو“۔
[حَسَنْ] - [اسے ابو داود نے روایت کیا ہے] - [سننِ ابو داود - 2042].

📃شرح:
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے گھروں کو نماز سے خالی رکھنے سے منع کیا ہے کہ وہ قبرستان کی طرح ہو جائیں، جہاں نماز پڑھی نہيں جاتی ہے۔ آپ نے اپنی قبر کی بار بار زیارت کرنے اور وہاں ایک خاص طریقے سے جمع ہونے سے منع کیا ہے، کیوں کہ یہ شرک کا سبب ہے۔ آپ نے روئے زمین کے کسی بھی حصے سے درود و سلام بھیجنے کا حکم دیا ہے، کیوں کہ آپ پر بھیجا گیا درود و سلام قریب و دور ہر جگہ سے یکساں طور پر پہنچ جاتا ہے۔ لہذا آپ کی قبر کے پاس بار بار جانے کی ضرورت نہیں ہے۔

▫️عن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:
«لَا تَجْعَلُوا بُيُوتَكُمْ قُبُورًا، وَلَا تَجْعَلُوا قَبْرِي عِيدًا، وَصَلُّوا عَلَيَّ؛ فَإِنَّ صَلَاتَكُمْ تَبْلُغُنِي حَيْثُ كُنْتُمْ».
[حسن] - [رواه أبو داود] - [سنن أبي داود: 2042].

🎯 حدیث، اس کی وضاحت اور ساٹھ سے زائد زبانوں میں تراجم دیکھنے کے لیے…
انسائیکلوپیڈیا آف پروفیٹک حدیثز:
📎 https://hadeethenc.com/ur/browse/hadith/3350

📬 واٹس ایپ پر ہمیں فالو کریں:
https://chat.whatsapp.com/JyI39TKOnSzDWqgd4GMQLf

📃 https://t.me/HadeethEncLanguages

#الأردية
#اردو

▫️▫️▫️

Address

Riyadh
پوسٹباکس:29465الرياض:11457

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when IslamHouse.com - اردو - Urdu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to IslamHouse.com - اردو - Urdu:

Share