Pphi-B Sherani

Pphi-B Sherani PPHI-B SHERANI is strengthening the primary health care agenda.

پی پی ایچ آئی-بی شیرانی کی جانب سےتمام امتِ مسلمہ کو عید الاضحیٰ مبارک۔اللہ تعالیٰ فرمائے کہ یہ مبارک عید ہم سب کے لیے ر...
26/05/2026

پی پی ایچ آئی-بی شیرانی کی جانب سے
تمام امتِ مسلمہ کو عید الاضحیٰ مبارک۔
اللہ تعالیٰ فرمائے کہ یہ مبارک عید ہم سب کے لیے رحمت، برکت، خوشحالی اور کامیابی کا پیغام لے کر آئے۔ آمین۔

23/05/2026

آج ڈی ایم پی پی ایچ آئی شیرانی، جناب ڈاکٹر محمد قدیر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ضلع شیرانی کے مختلف بنیادی مراکز صحت (BHUs) کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے عملے کی حاضری، او پی ڈی میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور مجموعی انتظامی و طبی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ عوام کو بروقت، معیاری اور مؤثر طبی سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور صحت کے مراکز میں نظم و ضبط اور سروس ڈیلیوری کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے۔

آج جناب ڈاکٹر محمد قدیر، ڈی ایم پی پی ایچ آئی شیرانی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف بی ایچ یوز کا دورہ کیا۔دورے کے دوران انہ...
21/05/2026

آج جناب ڈاکٹر محمد قدیر، ڈی ایم پی پی ایچ آئی شیرانی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف بی ایچ یوز کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران انہوں نے عملے کی حاضری، او پی ڈی کی کارکردگی اور ادویات کی دستیابی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر صحت کی سہولیات کی فراہمی اور خدمات کے معیار کو یقینی بنانے پر بھی زور
دیا گیا

20/05/2026

آج ڈی ایم پی پی ایچ آئی شیرانی مسٹر ڈاکٹر محمد قدیر نے لائن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پولیو مہم کی مختلف ٹیموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے ٹیموں کی کارکردگی، ویکسین کی دستیابی اور بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے عمل کا معائنہ کیا۔

بعد ازاں انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر شیرانی محترم حبیب الرحمن کے ہمراہ ایوننگ میٹنگ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے پولیو مہم کے حوالے سے اپنی جائزہ رپورٹ پیش کی اور مہم کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اہم تجاویز بھی دیں۔

ڈی ایم پی پی ایچ آئی شیرانی ڈاکٹر محمد قدیر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ضلع شیرانی میں جاری انسدادِ پولیو مہم کی نگرانی کی۔ اس ...
20/05/2026

ڈی ایم پی پی ایچ آئی شیرانی ڈاکٹر محمد قدیر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ضلع شیرانی میں جاری انسدادِ پولیو مہم کی نگرانی کی۔ اس دوران انہوں نے مختلف پولیو ٹیموں کی کارکردگی، ویکسین کی دستیابی، فیلڈ سرگرمیوں اور مہم کے مجموعی معیار کا تفصیلی جائزہ لیا اور مؤثر پیش رفت کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔ بعد ازاں انہوں نے جائزہ اجلاس میں شرکت کی جہاں اپنی مانیٹرنگ رپورٹ پیش کرتے ہوئے مہم کی پیش رفت اور درپیش امور پر بریفنگ دی۔

آج لائن آفس کی جانب سے ڈی ایم  شیرانی کے نمائندوں، سوشل آرگنائزر جہانگیر شاہ شیرانی اور محمد علی شیرانی نے یو سی کپیپ می...
19/05/2026

آج لائن آفس کی جانب سے ڈی ایم شیرانی کے نمائندوں، سوشل آرگنائزر جہانگیر شاہ شیرانی اور محمد علی شیرانی نے یو سی کپیپ میں جاری پولیو مہم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔ دورے کے دوران ٹیموں کی حاضری، فیلڈ سرگرمیوں اور ویکسینیشن کے معیار کا بھی معائنہ کیا گیا تاکہ پولیو مہم کو مؤثر اور کامیاب بنایا جا سکے۔

آج پی پی ایچ آئی کے سوشل آرگنائزر جہانگیر شاہ شیرانی اور محمد علی نے بی ایچ یو اغبرگئی، بی ایچ یو خان عالم کپیپ اور کلی ...
18/05/2026

آج پی پی ایچ آئی کے سوشل آرگنائزر جہانگیر شاہ شیرانی اور محمد علی نے بی ایچ یو اغبرگئی، بی ایچ یو خان عالم کپیپ اور کلی گل محمد کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور صحت کی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سٹاف کی حاضری رجسٹر، روزانہ او پی ڈی رجسٹر اور دیگر ریکارڈ چیک کیے تاکہ مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کی بہتری کو یقینی بنایا جا سکے

15/05/2026

پی پی ایچ آئی-بی کے تمام اسٹاف ممبران کی جانب سے ضلع شیرانی کے نو تعینات شدہ ڈسٹرکٹ منیجر ڈاکٹر محمد قدیر کے اعزاز میں استقبالیہ جبکہ سابق ڈسٹرکٹ منیجر ڈاکٹر افراسیاب مندوخیل کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ منیجر ڈاکٹر محمد قدیر نے اسٹاف سے خطاب کرتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، لگن اور ضلع میں صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے خدمات کو سراہا۔

آج پی پی ایچ آئی شیرانی کے ڈسٹرکٹ منیجر ڈاکٹر محمد قدیر کاکڑ نے بی ایچ یو خان عالم کپیپ،بی ایچ یو شرن ستار اور بی ایچ یو...
15/05/2026

آج پی پی ایچ آئی شیرانی کے ڈسٹرکٹ منیجر ڈاکٹر محمد قدیر کاکڑ نے بی ایچ یو خان عالم کپیپ،بی ایچ یو شرن ستار اور بی ایچ یو سرلکی کا دورہ کیا۔دورے میں انھوں نے متعلقہ بی ایچ یوز سٹاف کی حاضری رجسٹر،او پی ڈی رجسٹر چیک کی۔اور ساتھ میں طبی آلات کا معائنہ بھی کیا۔دورے میں انھوں نے بی ایچ یو شرن ستار میں ٹیلی ہیلتھ سنٹر اور لیبر روم کے سٹاف کے تمام ریکارڈ چیک کئے۔اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا۔کہ عوام کی خدمت میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔غفلت بھرتنے والے سٹاف کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ضلع شیرانی مانی خواہ کے مقام پر ڈپٹی کمشنر شیرانی حضرت ولی کاکڑ کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس ...
15/05/2026

ضلع شیرانی مانی خواہ کے مقام پر ڈپٹی کمشنر شیرانی حضرت ولی کاکڑ کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں پی پی ایچ آئی ضلع ژوب کے ڈسٹرکٹ منیجر ڈاکٹر افراسیاب خان مندوخیل،پی پی ایچ آئی ضلع شیرانی کے ڈسٹرکٹ منیجر ڈاکٹر محمد قدیر کاکڑ اور دوسرےمختلف محکموں کے سربراہان نے اجلاس میں شرکت کی۔

Address

Banglow No 2, Near Grid Station Zhob
Zhob
85200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pphi-B Sherani posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share