30/11/2022
الف کہانی
__ تیرھواں حج __
حاجی عمر دراز کا نام اب کوئی کم ہی لیتا تھا، سب انہیں حاجی اللہ والے کہہ کر پکارتے تھے۔ اپنا یہ نام سن کر وہ عاجزی سے مسکرا دیتے، ان کی حالت عجیب ہو جاتی اور ایک آنسو خاموشی سے ان کے گال پر بہہ نکلتا۔
ان کے جاننے والوں میں یہ بات عام طور پر مشہور تھی کہ حاجی صاحب کی ملاقاتیں اللہ سے ہوتی رہتی ہیں۔ ایسا نہیں تھا کہ انہوں نے اللہ سے ملاقاتوں کی روداد لوگوں کو سنائی ہو، یہ اندازہ لوگوں نے خود ہی لگا لیا تھا۔
کوئی ان سے پوچھتا۔۔۔ حاجی صاحب کہاں جا رہے ہیں؟ وہ جواب دیتے۔۔۔ اللہ سے ملنے۔۔۔
کوئی پوچھتا۔۔۔ کہاں سے آ رہے ہیں؟ وہ کہتے۔۔۔ اللہ سے مل کر۔۔۔
ان کی ہر بات میں اللہ کا ذکر اور ہر کام میں اللہ کا ہاتھ ہوتا۔ اللہ کو اس کثرت سے شامل حال رکھنے کی وجہ ہی سے وہ حاجی اللہ والے کہلائے۔۔۔
آگے سنئے۔۔۔
Terhwan H*j is a story that attempts to elevate the element of human care above the religious rituals. The true teachings of every religion establishes human...