22/03/2026
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
امید ہے کہ تمام گروپ ممبران بخیریت ہوں گے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے 30 روزے مکمل ہوئے اور آج ہم سب عید کی خوشیاں منا رہے ہیں۔
میری طرف سے تمام آرائیں ویلفیئر سوسائٹی کے ممبران اور تمام اہلِ اسلام کو دل کی گہرائیوں سے عیدالفطر مبارک ہو۔ آرائیں ویلفیئر سوسائٹی کے تمام عہدیداران، ایگزیکٹو ممبران کی جانب سے بھی بالخصوص سرپرستِ اعلیٰ جناب ریاض ال محمود چوہدری صاحب کی طرف سے تمام ممبران کو عیدالفطر کی خوشیاں مبارک ہوں۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔
عید کی خوشیوں میں اپنے اردگرد موجود ضرورت مند افراد کا بھی خیال رکھیں اور اپنی دعاؤں میں تمام اہلِ اسلام کو یاد رکھیں۔ اللہ تعالیٰ ہم سب پر اپنا کرم و فضل فرمائے اور مظلوم مسلمانوں کی غیبی مدد فرمائے۔
جزاک اللہ خیراً
محمد نواز آصف
صدر، آرائیں ویلفیئر سوسائٹی
واہ کینٹ، ٹیکسلا، حسن ابدال