24/09/2026
مچلو کا ایک اور قابلِ فخر سپوت اعلی تعلیم کیلئے چائینہ میں سکالرشپ حاصل کرنے میں کامیاب۔
مشہ بروم سٹوڈنٹ کمیونٹی (رجسٹرڈ) اپنے جنرل باڈی ممبر فاچو ظہیر عباس ولد فاچو فدا صاحب (ہلبی) کو چین میں Fully Funded Scholarship پر اعلیٰ تعلیم کے لیے داخلہ حاصل کرنے پر انکے والد صاحب اور پورے خاندان کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ہمیں امید ہے کہ ظہیر عباس اپنی محنت، قابلیت اور بہترین کردار کے ذریعے علم کے میدان میں مزید کامیابیاں حاصل کریں گے اور مستقبل میں اپنے علاقے اور ملک کا نام روشن کریں گے۔
شعبہ نشر و اشاعت
مشہ بروم سٹوڈنٹ کمیونٹی (رجسٹرڈ)