28/08/2026
مردان الخدمت شائننگ اسٹارز کی میٹرک امتحانات میں شاندار کامیابی کے سلسلے میں خصوصی تقریب کا انعقاد
الخدمت آرفن فیملی سپورٹ پروگرام مردان کے زیرِ کفالت الخدمت شائننگ اسٹارز کی میٹرک امتحانات میں شاندار کامیابی کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں الخدمت فاؤنڈیشن مردان کے صدر ڈاکٹر ارشد احمد، اسسٹنٹ ریجنل کوارڈینیٹر آرفن کئر پروگرام خیبرپختونخوا (وسطی و جنوبی) ارشد حسین، محمد عزیر جنرل سیکرٹری الخدمت فاؤنڈیشن مردان اور الخدمت فاؤنڈیشن آرفن کئیر پروگرام مردان کے FSO's محمد طفیل، وسیم خان، رضا اللہ نے کامیاب طلبہ و طالبات کو مبارکباد دی، ان کی حوصلہ افزائی اور انہیں انعامات سے نوازا۔
ضلعی صدر نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ضلع بھر میں ہزاروں باہمت بچوں کو تعلیم کے ذریعے اپنے خواب پورے کرنے اور باوقار مستقبل کی طرف بڑھنے کے قابل بنانے کے لیے کوشاں ہے۔
شائننگ اسٹارز کی یہ کامیابیاں ان بچوں کی محنت کے ساتھ ساتھ ان تمام ڈونرز کے تعاون کا ثمر ہیں جو مسلسل الخدمت کا ساتھ دے رہے ہیں۔ ان کے تعاون سے ضلع مردان کے سینکڑوں یتیم اور مستحق بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور اپنے روشن مستقبل کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔