حاجی تاج میر۔۔ ایک عہد ساز شخصیت ٭ تحریر: محمدشعیب
بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئی
اک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا
حاجی تاج میر ضلع صوابی کی معروف و جانی پہچانی شخصیت تھے جنہوں نے اپنی تمام زندگی ایمانداری اور اصولوں پر چلتے ہوئے گزاری اور اپنی نسلوں اور دیگر افراد کیلئے بھی ایک روشن مثال بن گئے ۔ حاجی تاج میر کے والد کا نام حاجی خان میر تھا جو ضلع صوابی میں گندم کی سیل پرچیز کے معروف ڈیلر تھے ،ان کے بعد ان کا کام ان کے بیٹے حاجی تاج میر نے سنبھالا ،حاجی تاج میر اپنی دیانتداری ،سماجی خدمات اوراصول پسندی کی وجہ سے معروف تھے جس کی وجہ سے وہ سوات ملاکنڈ اور مردان ڈویژن کی گرین غلہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے تین بار بلامقابلہ صدر بھی منتخب ہوئے وہ خیبر پختونخوا اور پنجاب کی فیڈ ملز کے بڑے انویسٹر اور سپلائیر بھی تھے ،وہ ایک خدا ترس انسان تھے ،فلاحی کام کرتے تھے لیکن انہیں پبلسٹی پسند نہیں تھی ، حاجی تاج میرکے دو جانشین ان کے دو بیٹے نیاز میر اور آزاد میرہیں،حاجی تاج میر کی برسی پر جب ان کے بڑے بیٹے نیازمیر سے ان کی خدمات کے حوالے گفتگو کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ ان کے والد کے انتقال کے بعد کافی عرصے تک پورے پاکستان سے لوگ تعزیت کیلئے آتے رہے ،میرے والد کے اکثر ایسے دوست اور شاگرد جنہیں انہوں نے کبھی زندگی میں نہیں دیکھا تھا وہ بھی تعزیت کیلئے آئے ہم سے ملے اور اپنے غم و افسوس کا اظہار کیا۔ان کے دل میں ہمارے والد کیلئے اتنا پیار اور قدر تھی کہ وہ دور دور سے ہمارے پاس آئے اور ہمیں بتایا کہ حاجی تا ج میر ہمارے محسن ہیں ،ان میں بڑی بڑی شخصیات جن میں فیڈ ملوں کے مالکان اور دیگر سیاسی اور سماجی شخصیات شامل تھیں انہوں نے ہمارے گھر آکر تعزیت کا اظہار کیا ۔نیاز میر نے بتایا کہ ان میں کچھ لوگ ایسے بھی تھے جنہوں نے ہمیں بتایا کہ اس سے قبل ہم آپ کی دادی کی وفات پر خیبر پختونخوا آئے تھے اور اب آپ کے والد کی وفات پر تعزیت کیلئے خیبرپختونخوا آئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ حاجی تاج میرکو لوگ آج بھی بہت اچھے الفاظ میں یاد کرتے ہیں اور ہمارے لئے ان کی اولاد ہونے کے ناطے یہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ ہمارے والد صاحب نے اپنی زندگی میں دوسروں کی زندگی میں ایسے گہرے اور سنہرے نقوش چھوڑے ہیں جن کی وجہ سے آج بھی وہ لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں۔
نیازمیر نے بتایا کہ انہوں نے ستائیس سال اٹلی میں گزارے ان کے والد حاجی تاج میر کی خواہش تھی کہ وہ ان کا پاکستان میں کاروبار سنبھالیں ،پھر قدرت کا کرنا ایسا ہوا کہ وہ پاکستان واپس آگئے اور اپنے والدکی خواہش پر ان کا کاروبار اب وہ سنبھالے ہوئے ہیں انہوں نے اپنے والد کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہاکہ انہوںنے زندگی میں بہت اتار چڑھاﺅ دیکھے ہیں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ باپ کے مرنے سے بیٹے کی دنیا اجڑ جاتی ہے ہمیں والد صاحب کی وفات سے بہت بڑا جھٹکا پہنچا زندگی میں بہت نقصانات دیکھے لیکن والد صاحب کی وفات میرے لئے زندگی کاسب سے بڑاصدمہ ہے میرے والد حاجی تاج میر نے اپنے انتقال سے تین دن قبل اپنے پوتے کا عقیقہ کیا اور وہ بہت خوش تھے کہتے تھے کہ مجھے دو وارث ملے ،ایک کاروبار کا وارث ملا اور دوسرا مال کا وارث ،اس کی وضاحت کرتے ہوئے وہ کہتے تھے کہ میرے بیٹے نیازمیر نے کاروبار سنبھال لیا مجھے ڈر تھا کہ میرے بعد میرے کاروبار کو دیکھنے والا کوئی نہ ہوگا اور یہ ختم ہوجائے گا لیکن میرے بیٹے نے کاروبار سنبھال لیا تو اس کی مجھے بہت خوشی ہے ۔ نیاز میر نے بتایا کہ میرے والدحاجی تاج میرنے اپنی تمام زندگی اصولوں پر چلتے ہوئے گزاری اور آج ان کے ہی اصول ہمارے لئے بھی مشعل راہ ہیں، ان کی کمی ہماری زندگی میں ہمیشہ رہے گی اور ہم تاعمر ان کے لئے دعاگو رہیںگے۔۔
27/02/2024
سستے داموں جہاز کے ٹکٹس خریدنے کیلئے بہترین وقت کیا ہے؟
تازہ ترین دلچسپ و عجیب 26 فروری ، 2024
Facebook Twitter youtube Whatsapp
ـــ فائل فوٹو
ـــ فائل فوٹو
انسان جب بھی سفر کا ارادہ کرتا ہے تو اس کی خواہش ہوتی ہے کہ اسے جہاز یا ٹرین کا ٹکٹ مناسب داموں پر مل جائے۔
انسان جب بھی سفر کا ارادہ کرتا ہے تو اس کی خواہش ہوتی ہے کہ اسے جہاز یا ٹرین کا ٹکٹ مناسب داموں پر مل جائے۔
اس لیے اکثر ہی مشورہ دیا جاتا ہے کہ انسان کسی بھی جگہ سفر کرنے کا ارادہ رکھتا ہو اسے ٹکٹ ہمیشہ وقت سے پہلے خرید لینا چاہیے، اس طرح پیسوں کی کافی بچت کی جا سکتی ہے۔
یہاں کچھ ایسی تجاویز پر نظر ڈال لیتے ہیں جن پر عمل کرنے سے جہاز کا ٹکٹ کم سے کم داموں پر خریدا جا سکتا ہے۔
جہاز کا سستا ٹکٹ کیسے تلاش کریں؟
جب بھی جہاز کے سستے ٹکٹ کی تلاش ہو تو اپنے سفر کی منصوبہ بندی ان تاریخوں میں کریں جب جہازوں میں زیادہ بھیڑ ہونے کا امکان نہ ہو۔
لیکن اگر کسی مجبوری کے تحت ایسے دنوں میں ہی سفر کرنا ہو جب جہازوں میں بہت زیادہ بھیڑ ہو جیسے کہ سردیوں، گرمیوں یا عید کی چھٹیوں میں تو کوشش کریں کہ اپنے ٹکٹس 6 سے 7 ماہ پہلے ہی بُک کروا لیں کیونکہ اس طرح سے جہاز کے ٹکٹس کم قیمت میں ملنے کے زیادہ امکانات ہیں۔
علاوہ ازیں، جب معمول کے دنوں میں کہیں سفر کرنا ہو تو 2 ماہ پہلے اپنے ٹکٹس بُک کروا لیں۔
سفر کیلئے21 دن پہلے ٹکٹ بک کروانے کا اصول
اگر کسی بھی وجہ سے وقت سے پہلے جہاز کے ٹکٹس کی بکنگ کروانا ممکن نہیں ہے تو سیاحت سے وابستہ ماہرین 21 دن کے اصول پر عمل کرنے کا مشورہ دیتے ہیں یعنی جس دن سفر کرنا ہے کم از کم اس دن سے21 دن پہلے ٹکٹ بک کروا لیں کیونکہ مختلف اعداد و شمار کے مطابق تمام ائیر لائنز اس آخری تاریخ کے بعد اپنی قیمتیں بڑھا دیتی ہیں۔
جہاز میں سفر کیلئے سب سے سستا دن کون سا ہے؟
عام طور پر یہ دیکھا گیا ہے کہ منگل اور بدھ کے دن جہاز کے ٹکٹس ہفتے کے باقی دنوں کے مقابلے میں کم مہنگے ہوتے ہیں۔
اس کے علاوہ، صبح کے وقت روانہ ہونے والی پروازیں بھی نسبتاََ سستی ہوتی ہیں کیونکہ اس وقت سفر کرنے والوں کی تعداد کم ہوتی ہے۔
Be the first to know and let us send you an email when Ghalla mandi kpk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.