Sirat E Mustaqeem Welfare

Sirat E Mustaqeem Welfare Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Sirat E Mustaqeem Welfare, Charitable organisation, Chak No 390 Jb Bajwarah Toba Tek Singh, Toba Tek Singh.

29/12/2023

صراط مستقیم کے تمام دوستوں کو دل کی گہرائیوں سے السلام علیکم .دعا گو ہوں کہ اللہ پاک ہم سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے امین.
بہت اہم کام جنازگاہ کا تکمیل تک پہنچا ۔اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ہے
جیسا کہ اپ سب جانتے ہیں کہ جنازگاہ کا کام ہونے والا تھا ۔پلر کھڑے کیے ہیں ۔اور ساتھ ہی چھت کا کام بھی ہونے والا تھا چھت کی حالت بہت خستہ تھی ۔تو چھت کو از سر نو دوبارہ سے ریپیئر کیا ہے ۔الحمدللہ ابھی چھت بھی بہترین ہو گئی ہے اور نیچے سے پلر بھی سپورٹ پوری ہو گئی ہے ۔تو یہ ایک لمبا چوڑا کام تھا جو الحمد للہ مکمل ہو گیا
جس بندے نے بھی جس لحاظ سے بھی ساتھ دیا اللہ پاک قبول فرمائے میری طرف سے اور صراط مستقیم ویلفیئر گروپ کی طرف سے بہت بہت شکریہ ۔اللہ پاک ہم سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے امین
۔دعا گو ہوں کہ اللہ پاک ہمیں مزید نیک کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے امین
ہم صراط مستقیم ویلفیئر گروپ والے چوہدری رفیق کا بہت بہت شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی وجہ سے یہ کام پورا ہوا اللہ پاک چوہدری رفیق کو صحت تندرستی والی زندگی عطا فرمائے آمین ثم آمین
منجانب :-
صراط مستقیم ویلفیئر گروپ 390

26/11/2023

السلام علیکم صراط مستقیم کے ممبران اور اہل بجواڑا کے رہائشی ۔آپ سب کو صراط مستقیم ویلفیئر کی طرف سے السلام علیکم ۔
جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ جنازگاہ کی جو چھت ہے وہ خاصی کمزور ہے ۔ چھت جو ہے جھول مار رہی ہے ۔تو ہم نے سوچا ہے کہ گارڈروں کے نیچے پلر کھڑے کر دیے جائیں تاکہ مضبوط ہو جائے ۔اور کوئی اندیشہ نہ ہو گرنے کا ۔خدانخواستہ کل کو اگر چھت گر جاتی ہے تو جانی نقصان ہونے کا خدشہ ہے ۔تو ہم نے ایسٹیمیٹ لگایا ہے ۔کم از کم 09 سے 10 پلر کھڑے ہوں گے ۔جن کی لاگت ایک لاکھ روپیہ ہوگی ۔اس کے علاوہ مزدوری اور چھت کی مرمت بھی ضروری ہے ۔اس کام کے لیے اچھے خاصےفنڈ کی ضرورت ہے ۔تو ہماری تمام گاؤں سے تمام صراط مستقیم کے ممبران سے گزارش ہے کہ بڑھ چڑھ کر اس ایک کام کے لیے فنڈنگ کریں ۔اس کے علاوہ ہم جو گاؤں کے سرکردہ بندے ہیں سے بھی فنڈنگ کے لیے کہیں گے
بہت شکریہ اللہ پاک اپ کو حفظ و امان میں رکھے ۔امین
منجانب ۔صراط مستقیم ویلفیئر 390 بجواڑاہ

26/11/2023

صراط مستقیم کے تمام دوستوں کو دل کی گہرائیوں سے السلام علیکم .دعا گو ہوں کہ اللہ پاک ہم سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے امین.
شکر الحمد للہ قبرستان کے اندر لائٹ لگا دئیے ہیں چوہدری واحد کا بہت بہت شکریہ اور جن لوگوں نے آج ساتھ دیا اُن کا بہت بہت شکریہ
اللہ پاک سب لوگوں کو ہمیشہ خوش رکھے آمین
منجانب :-
صراط مستقیم ویلفیئر گروپ390

محفل پاک کی کچھ تصاویر
04/11/2023

محفل پاک کی کچھ تصاویر

04/11/2023

محفل پاک کے کچھ یادگار منظر

بسم اللہ الرحمن الرحیم صراط مستقیم بجواڑہ کے زیر اہتمام 3 تاریخ بروز جمعہ اپنی جامعہ مسجد 390 بجواڑہ ایک پرنور باوقار مح...
01/11/2023

بسم اللہ الرحمن الرحیم
صراط مستقیم بجواڑہ کے زیر اہتمام 3 تاریخ بروز جمعہ اپنی جامعہ مسجد 390 بجواڑہ ایک پرنور باوقار محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا ہے ۔زیر صدارت و نقابت حافظ عمر دراز صاحب ۔تلاوت قران پاک حافظ یاسین صاحب ۔اور خصوصی خطاب حافظ محسن رشید ۔اور بارگاہ رسالت میں گل ہائے عقیدت پیش کریں گے قاری اختر صاحب ۔تمام دوستوں سے نوجوانوں سے التماس ہے نفل میں شرکت فرما کر ثواب داران ہیں حاصل کریں ۔اللہ پاک سے دعا گو ہیں کہ اللہ پاک ہماری اس کاوش کو قبول فرماۓ.امین۔

29/10/2023

آج کی یادگار ویڈیو ❤️

السلام علیکم ۔صراط مستقیم ویلفیئر گروپ کی طرف سے اہل بجواڑا کے لیے نیک تمنائیں ۔اللہ پاک 390 بجواڑا کے رہنے والوں کو اپن...
29/10/2023

السلام علیکم ۔
صراط مستقیم ویلفیئر گروپ کی طرف سے اہل بجواڑا کے لیے نیک تمنائیں ۔
اللہ پاک 390 بجواڑا کے رہنے والوں کو اپنی رحمت کے سائے تلے رکھے امین ۔
اللہ الحمد حافظ صاحب کی گلی کی کیکروں کی صفائی کر دی گئی ہے جن لوگوں نے آج ساتھ دیا اُن کا بہت بہت شکریہ ۔ آپ نے ہماری کمیونٹی پر مثبت اثر ڈالا ہے اور ہم آپ کی کوششوں کے شکر گزار ہیں۔ عظیم کام جاری رکھیں!

ٹیم:-
صراط مستقیم ویلفیئر گروپ390

Address

Chak No 390 Jb Bajwarah Toba Tek Singh
Toba Tek Singh
36060

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sirat E Mustaqeem Welfare posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share