Ahmed Zohaib

Ahmed Zohaib Poet &Lyricist

تازہ حمد صبح کے مصلے پر جب وضو چمکتا ہےسجدہ ریز ماتھے سے رنگِ ہُو چمکتا ہےتیرا ہی تو پرتو ہے کائنات کا چہرہنور کی حقیقت ...
24/04/2026

تازہ حمد

صبح کے مصلے پر جب وضو چمکتا ہے
سجدہ ریز ماتھے سے رنگِ ہُو چمکتا ہے

تیرا ہی تو پرتو ہے کائنات کا چہرہ
نور کی حقیقت میں تُو ہی تُو چمکتا ہے

روح میں تُو خوشبو ہے آنکھ میں تُو جلوہ ہے
کو بہ کو مہکتا ہے چار سُو چمکتا ہے

برگِ گُل کی نُزہت میں، تتلیوں کی رنگت میں
رنگ تیری قدرت کا، ہو بہو چمکتا ہے

نور تیری وحدت کا، طورِ جاں کے روزن سے
خلوتوں کے منظر کے، رُو بہ رُو چمکتا ہے

خوف جب مٹاتا ہے آس کے نشانوں کو
میری چشمِ تر میں لا تقنَطُو چمکتا ہے

اک طرف ہی رہنے دو، انتشار سمتوں کا
اس فقیر کا چہرہ، قبلہ رُو چمکتا ہے

احمد زوہیب

ہدیہِ نعت روشن ہوئے ایسے ترے اوصافِ گرامیتہذیب نے چادر ترے دستور کی تھامیہے اُس کے لیے گردِ سفر مسندِ شاہیبخشا ہے جسے آپ...
10/04/2026

ہدیہِ نعت

روشن ہوئے ایسے ترے اوصافِ گرامی
تہذیب نے چادر ترے دستور کی تھامی

ہے اُس کے لیے گردِ سفر مسندِ شاہی
بخشا ہے جسے آپ نے اعزازِ غلامی

قائل ہے تری فہم و فراست کا زمانہ
صادق تجھے کہتے ہیں مخالف بھی تمامی

جنت کی طرف کھلتا ہے یہ نور کا رستہ
نقشِ کفِ پا آپ کا ہے اوجِ دوامی

بھر دیتے ہیں کشکول عنایت سے سبھی کے
ڈھک دیتے ہیں رحمت سے طلب گار کی خامی

چومیں ہیں ملائک تری دہلیز کا ماتھا
دن رات یہاں ہوتی ہے تقریبِ سلامی

احمد میں پڑھوں نعت سرِ گنبدِ خضرا
اطراف میں بیٹھے ہوں مدینے کے مقامی

احمد زوہیب

عشق سر پر سوار مت کرنایہ پرندہ درخت کھاتا ہےاحمد زوہیب
09/04/2026

عشق سر پر سوار مت کرنا
یہ پرندہ درخت کھاتا ہے
احمد زوہیب

تازہ غزل دیکھیے !!!ڈرتا ہوں چومتے گلاب کا منہبن نہ جائے کہیں جناب کا منہبات کر کے بھی دیکھ لو مجھ سے بند ہے اس کُھلی کتا...
09/04/2026

تازہ غزل دیکھیے !!!

ڈرتا ہوں چومتے گلاب کا منہ
بن نہ جائے کہیں جناب کا منہ

بات کر کے بھی دیکھ لو مجھ سے
بند ہے اس کُھلی کتاب کا منہ

کون دیکھے گا یہ غبارِ شکست
لوگ چومیں گے کامیاب کا منہ

بات آئی جہاں پہ توبہ کی
کھل گیا پھر وہیں شراب کا منہ

میں کسی لاحقے سے ملتا ہوں
تو بناتا ہے میرا سابقہ منہ

شبنمی آنکھ کے جزیرے پر
دھو رہا ہوں میں ایک خواب کا منہ

میں ترا ایک ہی نوالہ ہوں
کھول دنیا مرے مطابقہ منہ

احمد زوہیب

08/04/2026

کونین کے والی ♥️

Address

Toba Tek Singh

Telephone

+923048025916

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ahmed Zohaib posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share