SADA Foundation

  • Home
  • SADA Foundation

SADA Foundation Lets work together for the welfare and development of people with special needs .

SADA Foundation is a non for profit 501 (C)(3) registered organization in USA, working for the welfare and development of People with Disabilities in Pakistan.

18/02/2026
09/02/2026

Because of your support in 2025, thousands of lives were transformed.
Now, we are launching Abilities Home — a permanent safe home and care center for People with severe disabilities.
Support SADA Foundation.
Help us build Abilities Home and change more lives with dignity, care, and protection.
Donate via:
• PayPal / Zelle: [email protected]
• Venmo:
Together, we empower abilities. 💙

Happy New Year from SADA Foundation!With heartfelt gratitude to our esteemed donors, well-wishers, and supporters. Your ...
01/01/2026

Happy New Year from SADA Foundation!
With heartfelt gratitude to our esteemed donors, well-wishers, and supporters. Your continued support has enabled us to empower and support thousands of persons with disabilities, creating lasting impact and meaningful change. Together, we move forward toward a more inclusive society.

صدا فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام معذور افراد کے عالمی دن پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلعی انتظامیہ، پاک فوج، مح...
03/12/2025

صدا فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام معذور افراد کے عالمی دن پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلعی انتظامیہ، پاک فوج، محکمہ تعلیم، سوشل ویلفیئر، پولیس اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کا مقصد خصوصی افراد کی حوصلہ افزائی اور معاشرے میں ان کے باوقار کردار کو اجاگر کرنا تھا۔چیئرمین صدا فاؤنڈیشن خورشید عالم نے ادارے کے قیام کی تاریخ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ اس مشن کا آغاز احسان تاجک کی جانب سے وقف کی گئی زمین اور رحیم شاہ خونخیل کے 60 فیصد مالی تعاون سے ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ہزاروں معذور افراد تعلیم، وہیل چیئرز، روزگار اور بحالی کی سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں۔تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بشیر خان نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ:"خصوصی افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں۔ ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور انہیں باوقار زندگی کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ صدا فاؤنڈیشن جس جذبے اور اخلاص کے ساتھ خدمات انجام دے رہی ہے، وہ لائقِ تحسین ہے۔ ضلعی انتظامیہ مستقبل میں بھی اسی طرح تعاون جاری رکھے گی تاکہ خصوصی افراد اپنے پاؤں پر کھڑے ہو کر معاشرے کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کر سکیں۔" تقریب میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے خصوصی بچوں کو کرنل ابرار، اے ڈی سی بشیر خان، نبی شاہ، احسان تاجک، محمد زیب اور محمد اسلام نے اسناد اور ایوارڈز دیے۔آخر میں سرکاری افسران اور معززین نے صدا فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے آئندہ بھی مکمل تعاون جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

Abilities Wheelchair Cricket Cup 2025, کا کامیاب انعقاد آج ثمرباغ گراؤنڈ میں ہوا جس میں بڑی تعداد میں خصوصی افراد، کمیون...
24/09/2025

Abilities Wheelchair Cricket Cup 2025,
کا کامیاب انعقاد آج ثمرباغ گراؤنڈ میں ہوا جس میں بڑی تعداد میں خصوصی افراد، کمیونٹی کے نمائندے، سرکاری افسران اور مختلف اداروں کے نمائندوں نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جندول ایریا، ڈی ایس پی جندول ایریا، فاطمیت فاؤنڈیشن، ہیومن رائٹس پاکستان کے نمائندے اور مشوانی قوم کے چیف موجود تھے جبکہ باجوڑ، ثمرباغ اور تیمرگرہ ریجن کی وہیل چیئر کرکٹ ٹیموں نے بھرپور حصہ لیا۔ ایونٹ دلچسپ مقابلوں کے بعد اپنے اختتام کو پہنچا اور فائنل میچ میں باجوڑ کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ثمرباغ کی ٹیم کو شکست دی اور دو ہزار پچیس کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ تقریب کے آخر میں انعامات تقسیم کئے گئے جن میں فاتح ٹیم، رنر اپ ٹیم، مین آف دی میچ، مین آف دی سیریز اور بہترین بالر کو انعامات دیے گئے۔ تقریب سے صدا فاؤنڈیشن کے چیئرمین جناب خورشید عالم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ایونٹ کو ممکن بنانے میں ایکولی ایبل فاؤنڈیشن کا کردار نہایت اہم ہے اور ہم ان کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اس ایونٹ کو اسپانسر اور سپورٹ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے اقدامات خصوصی افراد کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ ان کی معاشرتی شمولیت کو یقینی بنانے میں سنگ میل ثابت ہوں گے۔ انہوں نے حکومت اور معاشرے سے بھی اپیل کی کہ خصوصی افراد کے مسائل کو سنجیدگی سے لیا جائے اور ان کے لئے سہولتیں فراہم کی جائیں۔ انجمن بحالی معذوراں کے صدر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے خصوصی افراد کے لئے سہولتوں اور مواقع کی اہمیت پر زور دیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر جندول ایریا نے اعلان کیا کہ سمرباغ گراؤنڈ میں ایک ممکنہ ایکسیسیبلٹی لائی جائے گی تاکہ معذور افراد کو مزید آسانی میسر ہو۔ یوں یہ ایونٹ کامیابی اور جوش و خروش کے ساتھ پایہ تکمیل کو پہنچا اور سب شرکاء کے لئے ایک یادگار موقع ثابت ہوا۔

صدا فاؤنڈیشن برانچ اپر دیر کی افتتاحی تقریب کی رپورٹصدا فاؤنڈیشن کی اپر دیر برانچ کی افتتاحی تقریب آج نہایت خوش اسلوبی ک...
10/08/2025

صدا فاؤنڈیشن برانچ اپر دیر کی افتتاحی تقریب کی رپورٹ

صدا فاؤنڈیشن کی اپر دیر برانچ کی افتتاحی تقریب آج نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ منعقد ہوئی۔ یہ برانچ اپر دیر میں معذور افراد کی فلاح و بہبود اور ان کی سماجی، معاشی اور تعلیمی ترقی کے لیے ایک سنگِ میل ثابت ہوگی۔

افتتاحی پروگرام میں اپر دیر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے معذور بہن بھائیوں، ان کے اہل خانہ اور معززینِ علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ صدا فاؤنڈیشن اپر دیر برانچ مستقبل میں خصوصی افراد کی بحالی، تعلیم، روزگار، ویل چیئرز کی تقسیم، اسسٹیو ڈیوائسز کی فراہمی، اور دیگر بنیادی ضروریات کی تکمیل کے لیے جامع اور مسلسل کوششیں جاری رکھے گی۔

مقررین نے کہا کہ یہ ادارہ نہ صرف معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے عملی اقدامات کرے گا بلکہ ان کے حقوق کے تحفظ اور انہیں معاشرے کا فعال اور باعزت رکن بنانے کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے گا۔

یہ افتتاح اپر دیر میں خصوصی افراد کے لیے امید کی ایک نئی کرن ہے، اور صدا فاؤنڈیشن کی جانب سے یہ عزم ظاہر کیا گیا کہ وہ فلاح و ترقی کا یہ سفر بھرپور عزم اور تسلسل کے ساتھ جاری رکھے گی۔

صدائے روزگار پروگرام پاکستان" - باعزت روزگار کی طرف ایک قدم گورنر خیبرپختونخوا جناب فیصل کریم کنڈی نے گورنر ہاؤس پشاور م...
30/07/2025

صدائے روزگار پروگرام پاکستان" - باعزت روزگار کی طرف ایک قدم

گورنر خیبرپختونخوا جناب فیصل کریم کنڈی نے گورنر ہاؤس پشاور میں "صدائے روزگار پروگرام پاکستان" کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جو صدا فاؤنڈیشن اور Equally Able کے اشتراک سے منعقد ہوئی۔

اس خصوصی تقریب کا مقصد معذور افراد کو معاشی خودمختاری کی راہ پر گامزن کرنا تھا۔ گورنر خیبرپختونخوا نے 50 خصوصی افراد میں مالی معاونت کے چیکس تقسیم کیے تاکہ وہ باعزت روزگار کے ذریعے خود مختار زندگی کا آغاز کر سکیں۔

🏛️ گورنر نے اپنے خطاب میں کہا:
"گورنر ہاؤس کے دروازے ہر محروم طبقے کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔"

👤 خورشید عالم، ڈائریکٹر پراجیکٹس و فاؤنڈر صدا فاؤنڈیشن، نے گورنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے تعاون کو سراہا۔
🎖️ اس موقع پر گورنر کو یادگاری شیلڈ جبکہ صدا فاؤنڈیشن کے نمائندہ گان کو تعریفی اسناد پیش کی گئیں۔

🙏 ہم سب کا خواب ہے ایک ایسا پاکستان جہاں ہر فرد کو برابری کے مواقع میسر ہوں — صدا فاؤنڈیشن اسی خواب کی تعبیر کی جانب ایک روشن قدم ہے۔

First Term Result Announcement and Recreational ProgramSADA Foundation School System for Persons with Disabilities – Low...
05/07/2025

First Term Result Announcement and Recreational Program
SADA Foundation School System for Persons with Disabilities – Lower Dir

Today, at SADA Foundation School System for Persons with Disabilities, Lower Dir, the first term results were formally announced. The event was marked by enthusiasm and joy among students, staff, and management.

Key highlights of the day included:

Result Announcement: The academic results for the first term were shared with the students. Their hard work and dedication were appreciated by the school administration.

Prize Distribution: Outstanding performers were awarded prizes to encourage their continued effort and excellence.

Recreational Activity: Students participated in recreational activities designed to promote enjoyment, relaxation, and social interaction.

Lunch: A lunch was served to all students and staff, creating an atmosphere of togetherness and celebration.

The program successfully concluded with collective appreciation for the students’ achievements and commitment to their growth and well-being.

🌹 وحید اللہ جان (مرحوم) — ایک باہمت اور باکردار انسان 🌹انا للہ و انا الیہ راجعونبے حد افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ...
03/07/2025

🌹 وحید اللہ جان (مرحوم) — ایک باہمت اور باکردار انسان 🌹
انا للہ و انا الیہ راجعون

بے حد افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ہمارے عزیز دوست وحید اللہ جان (تعلق: پشاور) اب اس دنیا میں نہیں رہے۔

وحید اللہ جان ایک عظیم مثال تھے کہ کس طرح ایک شخص اپنی معذوری کے باوجود معاشرے میں دوسروں کے لیے روشنی اور سہارا بن سکتا ہے۔ وہ ہاتھوں اور پیروں کی شدید معذوری کا شکار تھے اور خود الیکٹرک وہیل چیئر استعمال کرتے تھے۔

وحید اللہ جان نے پشاور میں معذور افراد کے لیے الیکٹرک وہیل چیئرز کے کاروبار کو نہ صرف فروغ دیا بلکہ اپنی زندگی کا مقصد ان لوگوں کی خدمت بنایا جو چلنے پھرنے سے قاصر تھے۔ ان کی کاوشوں کی بدولت بہت سے افراد باعزت اور خودمختار زندگی گزارنے کے قابل ہوئے۔

ان کی جدائی ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور ان کے اہلِ خانہ و دوست احباب کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

💐 ہم سب ان کے لیے دعا گو ہیں۔

خصوصی طلباء و طالبات کا مطالعاتی دورہ – دیر سکاؤٹس چاؤنی، بلامبٹ، لوئر دیرصدا فاؤنڈیشن سکول سسٹم کے خصوصی طلباء و طالبا...
26/06/2025

خصوصی طلباء و طالبات کا مطالعاتی دورہ – دیر سکاؤٹس چاؤنی، بلامبٹ، لوئر دیر

صدا فاؤنڈیشن سکول سسٹم کے خصوصی طلباء و طالبات نے حال ہی میں ایک مطالعاتی دورہ دیر سکاؤٹس چاؤنی، بلامبٹ، لوئر دیر کا کیا۔ یہ دورہ نہ صرف تعلیمی نوعیت کا تھا بلکہ طلباء کے لیے ایک یادگار تجربہ بھی ثابت ہوا۔
سکاؤٹس کی جانب سے طلباء و طالبات کا نہایت گرمجوشی سے استقبال کیا گیا۔ دورے کا آغاز سکاؤٹس کی جانب سے سلامی سے ہوا، جس کے بعد معذور بچوں نے شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے اور ان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر اسلحہ کی خصوصی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا جسے طلباء و طالبات نے بڑی دلچسپی اور انہماک سے دیکھا۔ صدا فاؤنڈیشن کی انتظامیہ اور بچوں کے لیے ہائی ٹی کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

بریگیڈیئر ثناء اللہ صاحب نے صدا فاؤنڈیشن کی معذور افراد کی فلاح و بہبود کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور مستقبل میں ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے بچوں میں تحائف تقسیم کیے اور ایک خصوصی طالبعلم کی خواہش پر چترال کے مطالعاتی دورے کا وعدہ بھی کیا۔

آخر میں صدا فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر نے بریگیڈیئر ثناء اللہ صاحب اور تمام منتظمین کا پرخلوص شکریہ ادا کیا جنہوں نے بچوں کے لیے شاندار انتظامات کیے اور انہیں عزت و حوصلہ افزائی سے نوازا۔

Address


Opening Hours

Monday 09:00 - 16:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 16:00
Friday 09:00 - 16:00

Telephone

+19342103545

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SADA Foundation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to SADA Foundation:

  • Want your organization to be the top-listed Non Profit Organization?

Share