13/06/2026
تونسہ شریف چشمہ رائٹ بینک کینال میں سیوریج کا گندا پانی چھوڑے جانے کے باعث آبی حیات شدید متاثر ہو رہی ہے اور ہزاروں مچھلیاں ہلاک ہو چکی ہیں۔ ایک طرف نہر میں پہلے ہی پانی کی شدید کمی ہے، جبکہ دوسری جانب سیوریج کا آلودہ پانی شامل کرکے ماحول اور قدرتی وسائل کو مزید نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔
یہ صورتحال نہ صرف مچھلیوں اور دیگر آبی حیات کے لیے خطرناک ہے بلکہ مقامی آبادی کی صحت اور ماحول کے لیے بھی سنگین خطرہ بن چکی ہے۔ سیوریج کے پانی سے پیدا ہونے والی بدبو اور آلودگی عوام کے لیے مشکلات کا باعث بن رہی ہے، جبکہ قدرتی ماحولیاتی نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔
متعلقہ حکام سے پرزور اپیل ہے کہ فوری طور پر سیوریج کے گندے پانی کا اخراج بند کیا جائے، نہر میں صاف پانی کی فراہمی بحال کی جائے اور ذمہ دار عناصر کے خلاف مؤثر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ اس ماحولیاتی تباہی کو روکا جا سکے۔
جناب اسسٹنٹ کمشنر تونسہ، جناب ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی تونسہ اور ایکسین اریگیشن چشمہ رائٹ بینک کینال سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اس سنگین مسئلے کا فوری نوٹس لے کر عملی اقدامات کیے جائیں۔