سایہ ویلفیئر سوسائٹی

سایہ ویلفیئر سوسائٹی سایہ ویلفئیر سوسائٹی جنڈولہ کے جوانوں کا اپنی مدد آپ کے تحت شروع کیا گیا فلاحی ادارہ ہے جس کا مقصد علاقے میں تعلیم کا فروغ اور ضرورت مند لوگوں کی مدد کرنا ہے ۔

09/03/2026

🌟 سایہ ویلفئیر سوسائٹی جنڈولہ کی طرف سے رمضان المبارک میں علاقے کے بے سہارا خاندانوں میں فوڈ پیکجز کی تقسیم 🌙 اللہ ہمارے تمام دوستوں کے عطیات کو قبول فرمائے 🤲
ان شاءاللہ اب عید کیلئے علاقے کے یتیم بچوں کیلئے کپڑے خریدیں جائینگے ۔
#جنڈولہ

18/02/2026

ان شاءاللہ اگلے ہفتہ جنڈولہ اور گردونواح میں موجود مستحق خاندانوں میں رمضان پیکج تقسیم کئے جائینگے ، آپ سب سے مدد کی اپیل ہے ۔
برائے رابطہ 03157877737

17/02/2026

ہر سال کی طرح اس رمضان المبارک بھی سایہ ویلفیئر کی جانب سے ضرورت مند خاندانوں میں راشن پیکجز تقسیم کیے جائیں گے۔
آپ کا تھوڑا سا تعاون کسی کے گھر کا چولہا جلا سکتا ہے، کسی ماں کی آنکھوں میں خوشی اور کسی بچے کے چہرے پر مسکراہٹ لا سکتا ہے۔
آئیے اس رمضان کسی کے لیے آسانی بن جائیں 🤲

📞 ایزی پیسہ اکاؤنٹ 03157877737
بنام میر سلام

سب مخیر  حضرات سے مدد کی اپیل ہے
17/02/2026

سب مخیر حضرات سے مدد کی اپیل ہے

11/02/2026

ہر سال کی طرح اس سال بھی ماہِ مقدس رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں سایہ ویلفیئر کی جانب سے ہمارے علاقے کے مستحق اور ضرورت مند خاندانوں میں بنیادی راشن پیکجز تقسیم کیے جائیں گے۔

رمضان صرف روزوں کا مہینہ نہیں، بلکہ احساس، ہمدردی اور بھائی چارے کا مہینہ ہے۔ ہمارے اردگرد ایسے کئی گھرانے ہیں جن کے چولہے آپ کی مدد کے منتظر ہیں۔ شاید آپ کا ایک چھوٹا سا تعاون کسی ماں کے چہرے پر مسکراہٹ اور کسی بچے کے دل میں خوشی کی روشنی بن جائے۔

آئیے! اس رمضان کسی کے گھر کا اندھیرا مل کر روشنی میں بدل دیں۔
آپ کا دیا ہوا صدقہ و عطیہ ان ضرورت مند خاندانوں کے لیے امید کی کرن بن سکتا ہے۔

جو بھی بھائی اس کارِ خیر میں حصہ ڈالنا چاہتے ہیں، وہ براہِ کرم سایہ کی ٹیم سے رابطہ کریں۔

📞 رابطہ نمبر: 03157877737
رابطہ نمبر 03305834386

موسم سرما کیلئے یتیم بچوں اور بیواؤں میں گرم کپڑے ، جوتے ، جرابیں اور کمبل تقسیم کئے ہیں ۔ اللہ ان سب بھائیوں کے عطیات ق...
04/01/2026

موسم سرما کیلئے یتیم بچوں اور بیواؤں میں گرم کپڑے ، جوتے ، جرابیں اور کمبل تقسیم کئے ہیں ۔ اللہ ان سب بھائیوں کے عطیات قبول فرمائے ۔
#سایہ #جنڈولہ #مدد

24/11/2025

سایہ تعلیمی کانفرنس میں ایک بچی کی خوبصورت تقاریر جس میں اس نے بچیوں کی تعلیم کی اہمیت اور ضرورت کو بڑی خوبصورتی کے ساتھ بیان کیا ہے۔

جزاک اللہ خیرا کثیرا 💗اپنے اردگرد مجبور و بے یار مددگار بچوں پر خاص خیال رکھے یہی شرف انسانیت ہے یہی مقصد حیات
12/11/2025

جزاک اللہ خیرا کثیرا 💗
اپنے اردگرد مجبور و بے یار مددگار بچوں پر خاص خیال رکھے یہی شرف انسانیت ہے یہی مقصد حیات

07/11/2025

سایہ کانفرنس میں تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے بہترین خاکہ پیش کیا گیا۔ "اپنے حصے کی شمع روشن کرکے اس دنیا سے جانا ہے"۔ فروغ تعلیم کے لیے کوشاں سایہ ٹیم کو آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

05/11/2025

سایہ کی خدمات اور کام پر وائس پرنسپل ڈگری کالج جناب صدام صاحب کے تاثرات

Address

Jandola F R Tank
Tank
29470

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when سایہ ویلفیئر سوسائٹی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share