MSO Talagang

MSO Talagang Official page of MSO Talagang. Empowering Students, Inspiring Change.

    #پاکستان   28 مئی — یومِ تکبیر 🇵🇰استحکام، سلامتی اور خودمختاری کا پیغام۔یہ دن قومی وقار، دفاعی طاقت اور پاکستان کے ن...
28/05/2026

#پاکستان
28 مئی — یومِ تکبیر 🇵🇰
استحکام، سلامتی اور خودمختاری کا پیغام۔
یہ دن قومی وقار، دفاعی طاقت اور پاکستان کے ناقابلِ تسخیر عزم کی علامت ہے۔
ایم ایس او پاکستان پوری قوم کو یومِ تکبیر کی مبارکباد پیش کرتی ہے۔
پاکستان زندہ باد! ✨

 #اظہارِتعزیت اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن حضرت مولانا قاری عبد الوحید قاسمی صاحب رحمہ اللہ کا وصال دینی ...
26/05/2026

#اظہارِتعزیت
اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
حضرت مولانا قاری عبد الوحید قاسمی صاحب رحمہ اللہ کا وصال دینی و ملی حلقوں کے لیے ایک عظیم سانحہ ہے۔ مرحوم نے اپنی پوری زندگی دینِ اسلام، عقیدۂ ختم نبوت اور دعوت و اصلاح کی خدمت میں گزاری۔ ان کی دینی، تبلیغی اور ملی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام اہلِ خانہ، متعلقین و شاگردوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔
ارسلان کیانی
ناظم اعلیٰ MSO پاکستان

محترم ناظم اعلیٰMSOپاکستان ارسلان کیانی کا عیدالاضحیٰ پر پیغام!عیدالاضحیٰ ہمیں حضرت ابراہیمؑ و حضرت اسماعیلؑ کی قربانی، ...
26/05/2026

محترم ناظم اعلیٰMSOپاکستان ارسلان کیانی کا عیدالاضحیٰ پر پیغام!

عیدالاضحیٰ ہمیں حضرت ابراہیمؑ و حضرت اسماعیلؑ کی قربانی، اطاعت اور تسلیم و رضا کا درس دیتی ہے، اور یہ یاد دلاتی ہے کہ اللہ کی رضا کے لیے خواہشات کو قربان کرنا ہی اصل کامیابی ہے۔ میں ایم ایس او پاکستان کے تمام ذمہ داران، کارکنان اور اہلِ وطن کو عیدالاضحیٰ کی دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
اس موقع پر ہمارے دل غزہ اور پورے فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ ہیں، جن کی قربانی، صبر اور استقامت کو ہم سلام پیش کرتے ہیں۔ عید ہمیں ایثار، ہمدردی اور ہمسائیوں کے حقوق ادا کرنے کا پیغام بھی دیتی ہے، لہٰذا ہمیں چاہیے کہ ضرورت مندوں اور مستحقین کو اپنی خوشیوں میں شریک کریں۔
نوجوانوں کو خصوصاً یہ ذمہ داری نبھانی ہے کہ وہ شعور، کردار اور عمل کے ذریعے مظلوموں کی آواز بنیں۔ اللہ تعالیٰ ہماری قربانیوں کو قبول فرمائے اور امتِ مسلمہ کو عزت و سلامتی عطا فرمائے۔
والسلام

#عیدالاضحی



9 ذوالحجہ — بخشش، رحمت اور قبولیت کا دن 🌙
25/05/2026

9 ذوالحجہ — بخشش، رحمت اور قبولیت کا دن 🌙




 #راولپنڈی عشرہ ذالحجہ کے دس دنوں کی فضیلت۔۔۔!!
20/05/2026

#راولپنڈی
عشرہ ذالحجہ کے دس دنوں کی فضیلت۔۔۔!!

 #چکوالیونیورسٹی آف چکوال میں اسرائیل جیسے ناجائز اور ظالم ریاست کے پرچم کا لہرانا انتہائی افسوسناک اور ناقابلِ قبول عمل...
19/05/2026

#چکوال
یونیورسٹی آف چکوال میں اسرائیل جیسے ناجائز اور ظالم ریاست کے پرچم کا لہرانا انتہائی افسوسناک اور ناقابلِ قبول عمل ہے۔
ہم اس گھناؤنی حرکت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ لاکھوں مسلمانوں کے قاتلوں کی نمائندگی کرنے والا پرچم پاکستان کی سرزمین پر ہرگز برداشت نہیں کیا جا سکتا۔
یونیورسٹی انتظامیہ فوری تحقیقات کرکے ذمہ دار عناصر کو بے نقاب کرے، بصورتِ دیگر ایم ایس او بھرپور احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن چکوال


9 مئی صرف ایک تاریخ نہیں، بلکہ قومی غیرت، اتحادِ ملت اور دفاعِ وطن کی ایک روشن علامت بن چکا ہے۔ یہ وہ دن تھا جب دشمن نے ...
09/05/2026

9 مئی صرف ایک تاریخ نہیں، بلکہ قومی غیرت، اتحادِ ملت اور دفاعِ وطن کی ایک روشن علامت بن چکا ہے۔ یہ وہ دن تھا جب دشمن نے پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور وقار کو چیلنج کرنے کی کوشش کی، مگر افواجِ پاکستان نے “آپریشن بنیانِ مرصوص” کے ذریعے ایسا مؤثر اور بھرپور جواب دیا کہ پوری دنیا حیرت میں ڈوب گئی۔
دنیا نے یہ منظر اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ پاکستان صرف ایک ایٹمی طاقت ہی نہیں بلکہ جدید ٹیکنالوجی، مضبوط دفاعی نظام اور عظیم قومی جذبے سے لیس ایک ناقابلِ تسخیر ریاست بھی ہے۔ یہ معرکہ اس حقیقت کا واضح ثبوت بن گیا کہ جب قوم اور افواج ایک صف میں کھڑے ہوں تو کوئی دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا۔
“بنیانِ مرصوص” ہمیں قرآنِ مجید کے اس عظیم پیغام کی یاد دلاتا ہے کہ مومن ایک مضبوط دیوار کی مانند ہوتے ہیں، جو باہمی اتحاد، نظم اور استقامت کے ساتھ ہر طوفان کا مقابلہ کرتے ہیں۔ یہی اتحاد، یہی قربانی اور یہی نظم دشمن کے غرور کو خاک میں ملانے کا سبب بنا اور پاکستان کا پرچم دنیا بھر میں سربلند ہوا۔
رسولِ اکرم ﷺ کے صحابۂ کرامؓ اس اتحاد اور استقامت کی سب سے روشن مثال تھے۔ وہ ایک جسم کی مانند تھے، ایک دوسرے کے لیے ڈھال، حق کے لیے ثابت قدم، اور باطل کے مقابلے میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار۔ بدر سے لے کر خندق، تبوک سے یرموک تک، صحابۂ کرامؓ نے اپنے مضبوط ایمان، بے مثال قربانی اور متحد صفوں سے یہ ثابت کیا کہ ایمان اور اتحاد دنیا کی بڑی طاقتوں کو بھی شکست دے سکتا ہے۔
آج کا دن بالخصوص نوجوان نسل کے لیے ایک واضح پیغام رکھتا ہے کہ پاکستان صرف سرحدوں کا نام نہیں، بلکہ یہ شہداء کی قربانیوں، نوجوانوں کے خوابوں اور ایک عظیم نظریے کا امین ہے۔ اگر ہم ہمت، اخلاص، نظم اور قومی جذبے کے ساتھ آگے بڑھیں تو کوئی طاقت پاکستان کو ترقی، استحکام اور کامیابی کی راہ پر آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتی۔
آئیے عہد کریں کہ ہم ہر میدان میں “بنیانِ مرصوص” کی مانند متحد، مضبوط اور باوقار قوم بن کر ابھریں گے، تاکہ پاکستان ہمیشہ امن، طاقت، ترقی اور سربلندی کی علامت بنا رہے۔

ارسلان کیانی
ناظم اعلیٰMSOپاکستان




operation bunyan al marsoos

 اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْنشیخ الحدیث حضرت مولانا محمد ادریس ترنگزئی رحمہ اللہ کی شہادت پر دل انتہائی رنج...
05/05/2026


اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن

شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد ادریس ترنگزئی رحمہ اللہ کی شہادت پر دل انتہائی رنجیدہ ہیں۔ آپ کی جدائی نہ صرف ایک عظیم عالمِ دین کا فقدان ہے بلکہ علم و ہدایت کے ایک روشن چراغ کا بجھ جانا ہے۔

ایم ایس او پاکستان کی جانب سے ہم حضرت کے اہلِ خانہ، شاگردوں، متعلقین اور تمام محبینِ دین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور اس دکھ کی گھڑی میں برابر کے شریک ہیں۔

ہم حکومتِ وقت اور متعلقہ اداروں سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس اندوہناک واقعہ میں ملوث قاتلوں کو فی الفور گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔ علماء کرام کو مسلسل نشانہ بنانا ایک عظیم ظلم اور معاشرے کے امن پر حملہ ہے، جسے ہرگز برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

اللہ تعالیٰ حضرت کے درجات بلند فرمائے، مغفرت عطا فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین

اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے اور ملک میں امن و امان قائم فرمائے۔

     میری تنخواہ مدینہ کے ایک مزدور کی اجرت کے برابر ہوگی اگر میں میرا اس میں گزارا نہ ہو سکا تو مدینہ کے مزدور کی اجرت ...
01/05/2026


میری تنخواہ مدینہ کے ایک مزدور کی اجرت کے برابر ہوگی اگر میں میرا اس میں گزارا نہ ہو سکا تو مدینہ کے مزدور کی اجرت بڑھا دونگا (سیدنا ابوبکر صدیقؓ)

 #اظہارِتعزیت    ارسلان کیانی ناظمِ اعلیٰ MSO پاکستان کی سربراہی میں ایم ایس او کے وفد نے دارالعلوم تعلیم القرآن کا دورہ...
29/04/2026

#اظہارِتعزیت

ارسلان کیانی ناظمِ اعلیٰ MSO پاکستان کی سربراہی میں ایم ایس او کے وفد نے دارالعلوم تعلیم القرآن کا دورہ کیا، جہاں نو منتخب مہتمم دارلعلوم تعلیم القرآن مولانا عطاء الحق صاحب اور مولانا اشرف علی صاحب مرحوم کے فرزندان مولانا ولی الرحمن (نائب مہتمم تعلیم القرآن) صاحب اور اکرام الحق صاحب سے تعزیتی ملاقات کی گئی۔
اس موقع پر مولانا اشرف علی صاحبؒ کی علمی، دینی اور تدریسی خدمات کو نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ مولانا اشرف علیؒ صاحب نے اپنی پوری حیاتِ مبارکہ علمِ دین کی اشاعت، طلبہ کی تربیت اور معاشرے کی اصلاح کے لیے وقف کیے رکھی۔ ان کی سادہ مزاجی، اخلاص، اور علم دوستی ایک روشن مثال ہے جو ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، اور ان کا فیض ان شاء اللہ آنے والی نسلوں تک جاری رہے گا۔
وفد نے مرحوم کے فرزندانِ گرامی اور دیگر اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعُونَمرکزی ناظم عمومی MSO پاکستان، عبد الروف چوہدری صاحب کی والدہ محترمہ کے انتقال...
24/04/2026

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
مرکزی ناظم عمومی MSO پاکستان، عبد الروف چوہدری صاحب کی والدہ محترمہ کے انتقال کی خبر سن کر دلی رنج و غم ہوا۔
ہم اس غم کی گھڑی میں عبد الروف چوہدری صاحب اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ والدہ کا سایہ انسان کے لیے ایک عظیم نعمت ہوتا ہے، اور اس کا اٹھ جانا یقیناً ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔

اللہ تعالیٰ مرحومہ کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

Address

Talagang
Talagang

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MSO Talagang posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to MSO Talagang:

Share