Jabbi Welfare Society JSD

Jabbi Welfare Society JSD جبی ویلفئیر سوسائٹی جبی شاہ دلاور اور اسکی داخلی آبادیوں میں فلاحی سرگرمیوں کے لئے ہے

بہتر سے بہترین کا سفر جبی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے ککریوں کی کٹائی اور راستے کی صفائی کا کام شروع
24/05/2025

بہتر سے بہترین کا سفر

جبی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے ککریوں کی کٹائی اور راستے کی صفائی کا کام شروع

ماشاءاللہ۔ جبی ویلفئیر سوسائٹی کے ممبر ڈاکٹر شوکت حیات صاحب نے خدمت انسانیت کے لئے الفلاح بلڈ بنک تلہ گنگ میں آج آٹھ اپر...
08/04/2025

ماشاءاللہ۔ جبی ویلفئیر سوسائٹی کے ممبر ڈاکٹر شوکت حیات صاحب نے خدمت انسانیت کے لئے الفلاح بلڈ بنک تلہ گنگ میں آج آٹھ اپریل کو خون عطیہ کیا۔
اللہ تعالیٰ اس کار خیر کے بدلے انہیں بہترین صحت اور اجر عطا فرمائے❤️❤️❤️

جبی ویلفئیر سوسائٹی کے فورم سے اپنے نوجوانوں عمران خان دوکاندار، محمد ثاقب، شوکت حیات الیکٹریشن، عمران جہانگیر ، شیر شاہ...
06/04/2025

جبی ویلفئیر سوسائٹی کے فورم سے اپنے نوجوانوں عمران خان دوکاندار، محمد ثاقب، شوکت حیات الیکٹریشن، عمران جہانگیر ، شیر شاہ اور غلام کبیر کے جزبہ خدمت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں

الحمدللہ۔ جبی ویلفئیر سوسائٹی جبی شاہ دلاور کے نوجوانوں نے الفلاح بلڈ بنک تلہ گنگ میں بلڈعطیات دے کر جبی شاہ دلاور کے مر...
05/04/2025

الحمدللہ۔ جبی ویلفئیر سوسائٹی جبی شاہ دلاور کے نوجوانوں نے الفلاح بلڈ بنک تلہ گنگ میں بلڈعطیات دے کر جبی شاہ دلاور کے مریضوں کے لئے بلڈ اکاونٹ اوپن کر دیا جو ایمرجنسی میں جبی شاہ دلاور اور گردو نواح کے مریضوں کے۔ایمرجنسی میں کام آئے گا۔ جبی کے نوجوانوں نے الفلاح ویلفئیر فاونڈیشن کے زیرانتظام بلڈ بنک کی خدمات کو خوب سراہا

جبی ویلفئیرفاونڈیشن کا پہلا باضابطہ اجلاس مورخہ یکم اپریل 2025 بروز منگل بھائی دلاور شاہ کی بیٹھک پر ہوا جس میں جبی شاہ ...
02/04/2025

جبی ویلفئیرفاونڈیشن کا پہلا باضابطہ اجلاس مورخہ یکم اپریل 2025 بروز منگل بھائی دلاور شاہ کی بیٹھک پر ہوا جس میں جبی شاہ دلاور کے نوجوانوں نے شرکت کی ۔
نوجوانوں نے متفقہ طور پر پانچ ارکان پر مشتمل مرکزی کمیٹی تشکیل دی جن کی معاونت کے لئے جبی شاہ دلاور کے ہر محلے سے ایکٹو نوجوانوں کی گیارہ رکنی مشاورتی کمیٹی تشکیل دی گئی۔
پانچ رکنی مرکزی کمیٹی کے صدر بھائی دلاور شاہ کو مقرر کیا گیا جبکہ محمد اظہر ملک، محمد عارف، منصور شاہ اور عمران خان دکاندار اسکے چار ممبران میں شامل ہیں
جبکہ محلہ وائز مشاورتی و معاون کے گیارہ ارکان میں
ڈاکٹر شوکت حیات آرائیں، محمد سجاد الحسنات فوٹو سٹیٹ، عمر حیات بسم اللہ بلاک فیکٹری، عابد نثار، علی شیر، حافظ ندیم ، محمد بلال ممریز، محمد فاروق ولد مواز خان، زاہد اقبال،زوار محمد ثقلین اور حافظ محمد سعید صاحب کو منتخب کیا گیا۔

جبی ویلفئیر سوسائٹی ابتدائی طور پر درج ذیل پانچ پروجیکٹ پر کام کرے گی۔
مستحق مریضوں کے علاج معالجے میں معاونت فراہم کرنا
۲۔ غریب بچوں کے لئے مفت تعلیم اور تعلیمی اخراجات فراہم کرنا
۳۔ غربت کے خاتمے کے لئے چھوٹے کاروبار کے لئے قرض حسنہ کی فراہمی
۴۔ خون کے عطیات کی فراہمی یقینی بنانا۔
۵۔ اپنے گاوں جبی شاہ دلاور کی خوبصورتی اور سکیورٹی معاملات کو بہتر بنانا
ابتدائی طور پر اس نیک کام کے آغاز کرنے پر مرکزی کمیٹی کے ممبر منصور شاہ نے صدر دلاور شاہ کو ایک لاکھ روپے کا چیک جبی ویلفئیر فاونڈیشن کے لئے عطیہ کیا جبکہ مرکزی کمیٹی کے دوسرے ممبر عمران خان دوکاندار نے نقد تین ہزار روپے دلاور شاہ کے حوالے کئیے۔ دونوں کمیٹیوں کو یکم اپریل 2025 سے فعال کر دیا گیا جو درج بالا پانچوں پروجیکٹس پر مرحلہ وار کام شروع کریں گی۔ اہلیان جبی شاہ دلاور کے تمام باسیوں سے اس ویلفئیر فاونڈیشن کا ممبر بننے اور اس نیک مشن میں جانی مالی اور اخلاقی تعاون کی اپیل کی جاتی ہے۔آپ اپنے نقد عطیات دلاور شاہ بھائی کے اکاونٹ03009167808 میں بزریعہ جیز کیش یا ایزی پیسہ بھیج سکتے ہیں۔ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔

02/04/2025

Jabbi Welfare Foundation

Address

Jabbi Shah Dilawar Talagang
Talagang

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jabbi Welfare Society JSD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share