Maa Welfare Organization reg. 3474

Maa Welfare Organization reg. 3474 ائیے یتیموں اور بے سہاروں کا سہارا بننئے۔

📢 اہم اعلان برائے طلبہ 📢الحمدللہ!ماں ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے یہ خوشخبری دی جاتی ہے کہ کمپیوٹر لیب کا باقاعدہ آغاز ...
07/05/2026

📢 اہم اعلان برائے طلبہ 📢

الحمدللہ!
ماں ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے یہ خوشخبری دی جاتی ہے کہ کمپیوٹر لیب کا باقاعدہ آغاز یکم مئی 2026 سے ہو چکا ہے۔

الحمدللہ ہم نے یہ تعلیمی سلسلہ 2024 سے شروع کیا تاکہ علاقے کے طلبہ و نوجوانوں کو جدید کمپیوٹر تعلیم اور ضروری مہارتیں فراہم کی جا سکیں، اور وہ تعلیم و ترقی کے میدان میں آگے بڑھ سکیں۔

کمپیوٹر کورسز میں داخلے جاری ہیں
تمام خواہشمند طلبہ سے گزارش ہے کہ جلد از جلد رابطہ کریں اور اس بہترین موقع سے فائدہ اٹھائیں۔

خصوصی اعلان:
یتیم اور نادار بچوں کے لیے کمپیوٹر تعلیم بالکل مفت فراہم کی جائے گی تاکہ کوئی بھی بچہ صرف مالی مشکلات کی وجہ سے تعلیم سے محروم نہ رہے۔

ماں ویلفیئر آرگنائزیشن کا مقصد ہمیشہ تعلیم، شعور اور نوجوان نسل کی بہتر رہنمائی رہا ہے، اور ان شاءاللہ یہ سفر آپ کے تعاون اور دعاؤں سے جاری رہے گا۔

آئیے مل کر اپنے بچوں کا مستقبل روشن بنائیں۔

ماں ویلفیئر آرگنائزیشن
“تعلیم ہر بچے کا حق ہے”

04/05/2026
"تعلیم ہی کامیابی کی کنجی ہے! کالام میں کمپیوٹر تعلیم کے فروغ کے لیے ہماری چھوٹی سی کوشش۔ آئیں اور جدید دور کے تقاضوں کے...
03/05/2026

"تعلیم ہی کامیابی کی کنجی ہے! کالام میں کمپیوٹر تعلیم کے فروغ کے لیے ہماری چھوٹی سی کوشش۔ آئیں اور جدید دور کے تقاضوں کے مطابق خود کو تیار کریں۔"
کالام کے نوجوانوں کے لیے ایک سنہری موقع!
ماں ویلفیئر آرگنائزیشن کمپیوٹر اکیڈمی لایا ہے جدید کورسز جو آپ کو عالمی سطح پر کامیاب بنائیں گے۔

​جدید لیب اور بہترین ماحول
​تجربہ کار اساتذہ
​پریکٹیکل ٹریننگ
​مزید معلومات کے لیے ابھی کال یا میسج کریں۔
​ پتہ: پرانا بازار، نزد تاریخی مسجد، کالام۔
🕒 کلاسوں کا وقت: پیر سے ہفتہ (دوپہر 2:30 سے شام 5:30 تک)
​📞 رابطہ کریں:
03149178817- 03139474567

📢 اہم اعلانماں ویلفیئر آرگنائزیشن کی کمپیوٹر لیب میں داخلے جاری ہیں۔🗓 کلاسز کا آغاز: یکم مئی سے ہوگا💻 قابل اور تجربہ کار...
17/04/2026

📢 اہم اعلان

ماں ویلفیئر آرگنائزیشن کی کمپیوٹر لیب میں داخلے جاری ہیں۔

🗓 کلاسز کا آغاز: یکم مئی سے ہوگا

💻 قابل اور تجربہ کار ٹیچر کی زیر نگرانی معیاری کمپیوٹر تعلیم فراہم کی جائے گی۔

💡 تمام خواہشمند طلبہ سے گزارش ہے کہ جلد رجسٹریشن کروائیں۔

🌟 خصوصی سہولت: یتیم بچوں کے لیے داخلہ بالکل مفت ہے۔

📍 پتہ: نزد تاریخی جامعہ مسجد، پرانا بازار، کالام

📞 مزید معلومات کے لیے ابھی رابطہ کریں۔

31/03/2026

ماں ویلفیئر آرگنائزیشن کمپیوٹر لیب کے لیے ایک کمپیوٹر ٹیچر کی ضرورت ہے۔

اوقات کار: دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک
تنخواہ: مناسب دی جائے گی

دلچسپی رکھنے والے حضرات اس نمبر پر رابطہ کریں:
03149178817

21/03/2026

الحمدللہ 🌙
ماں ویلفئیر آرگنائیزیشن کے رضاکاران 2010 سے ہر عید بچوں، یتیموں اور مستحق خاندانوں کے ساتھ خوشیاں بانٹتے آ رہے ہیں۔ اس سال بھی ننھے بچوں میں عید گفٹس تقسیم کیے گئے، جن کی معصوم مسکراہٹیں ہمارے لیے سب سے بڑا انعام ہیں۔
یہ چھوٹی چھوٹی خوشیاں ہی دراصل بڑی خوشیوں کا سبب بنتی ہیں۔ ماں ویلفئیر آرگنائیزیشن ہمیشہ اس کوشش میں رہتی ہے کہ کوئی بچہ عید کی خوشیوں سے محروم نہ رہے۔ کیونکہ اصل خوشی ہمیں تب ملتی ہے جب ہم کسی اور کو خوش دیکھتے ہیں۔
ان شاء اللہ، خدمتِ انسانیت کا یہ سلسلہ ہمیشہ جاری رہے گا۔ ❤

الحمدللہ ماں ویلفئر آرگنائزیشن کے رضاکاروں نے مستحق اور ضرورت مند خاندانوں میں چاول اور چکن روسٹ پہنچایا۔ہم دعا گو ہیں ک...
14/03/2026

الحمدللہ ماں ویلفئر آرگنائزیشن کے رضاکاروں نے مستحق اور ضرورت مند خاندانوں میں چاول اور چکن روسٹ پہنچایا۔
ہم دعا گو ہیں کہ جس صاحبِ خیر نے یہ خیرات جس نیک مقصد اور خلوصِ نیت سے پیش کی ہے، اللہ تعالیٰ اپنی بارگاہ میں اسے قبول و منظور فرمائے اور انہیں اس کا بہترین اجر عطا فرمائے۔
اللہ تعالیٰ ماں ویلفئر آرگنائزیشن کے تمام رضاکاروں کو اس نیک خدمت کا اجرِ عظیم عطا فرمائے اور ہمیں ہمیشہ اسی طرح مستحق لوگوں کی خدمت کی توفیق دے۔ آمین۔۔

الحمدللہ! 🌙ماں ویلفئر آرگنائزیشن کی ڈونیشن مہم چیئرمین طاہر جمیل بابا جی کی قیادت میں نہایت احسن انداز میں مکمل ہوگئی۔ ا...
06/03/2026

الحمدللہ! 🌙
ماں ویلفئر آرگنائزیشن کی ڈونیشن مہم چیئرمین طاہر جمیل بابا جی کی قیادت میں نہایت احسن انداز میں مکمل ہوگئی۔ اس سلسلے میں آج تنظیم کی ایک اہم میٹنگ صدر فضل ربی کی قیادت میں منعقد ہوئی، جس میں آئندہ کے فلاحی منصوبوں اور خدمتِ خلق کے سلسلے کو مزید بہتر بنانے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ان شاء اللہ ماں ویلفئر آرگنائزیشن اسی جذبے کے ساتھ غریب اور مستحق خاندانوں کی خدمت جاری رکھے گی۔ ہمارا مقصد صرف اور صرف انسانیت کی خدمت اور ضرورت مندوں کی مدد ہے۔
ہم تمام مخیر حضرات، دوستوں اور معاونین کے تہہ دل سے مشکور ہیں جنہوں نے ہم پر اعتماد کیا اور اپنے عطیات کے ذریعے اس نیک کام میں ہمارا ساتھ دیا۔ اللہ تعالیٰ تمام عطیہ دہندگان کو اجرِ عظیم عطا فرمائے اور ان کے رزق میں برکت عطا فرمائے۔ آمین۔
ماں ویلفئر آرگنائزیشن
خدمتِ انسانیت ہمارا مشن 🤝

06/03/2026

اعلانِ اجلاس
ماں ویلفیئر آرگنائزیشن کالام کے جنرل باڈی کا اجلاس عید کے بعد
26 مارچ کو طلب کیا گیا ہے۔
اس اجلاس میں تنظیم کے آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی جائے گی اور مستقبل کی منصوبہ بندی طے کی جائے گی۔
اسی موقع پر ماں ویلفیئر آرگنائزیشن کی ایگزیکٹو باڈی کے انتخابات کے اعلان کا بھی باقاعدہ فیصلہ کیا جائے گا۔
تمام معزز اراکین سے شرکت کی گزارش ہے۔۔۔
شیر نواب جنرل سیکرٹری ماں ویلفیئر آرگنائزیشن رجسٹرڈ کالام

Address

Swat

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Maa Welfare Organization reg. 3474 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share