Shewa Youth Organization

Shewa Youth Organization Shewa Youth Organization ! Serving Humanity
Social Workers | Youth Support
Admins;
Usama Shaikh _ Zahak Ahmad

شیوہ یوتھ آرگنائزیشن کی طرف سے آپ سب کو عید الاضحیٰ کی ڈھیر ساری خوشیاں مبارک ہو۔ سنتِ نبوی کے مطابق گوشت کے تین حصے کرک...
27/05/2026

شیوہ یوتھ آرگنائزیشن کی طرف سے آپ سب کو عید الاضحیٰ کی ڈھیر ساری خوشیاں مبارک ہو۔

سنتِ نبوی کے مطابق گوشت کے تین حصے کرکے اپنوں اور غریبوں میں بانٹ دیں تاکہ وہ بھی ہماری طرح عید مناسکیں۔

آئیں اس عید پر یہ عزم کریں کہ ہر غریب کی مدد کریں گے اور اُن کا سہارا بنیں گے۔

آج ہی ڈونیشن کریں اور ہر حقدار غریب کا سہارا بنیں۔

ان شاءالله اب شیوہ گاؤں میں اندھیروں کا خاتمہ ہوگا۔آج رات 12 بجے کے بعد شیڈول تبدیل ہوگا اور پھر صرف 6 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہ...
20/05/2026

ان شاءالله اب شیوہ گاؤں میں اندھیروں کا خاتمہ ہوگا۔
آج رات 12 بجے کے بعد شیڈول تبدیل ہوگا اور پھر صرف 6 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوگا۔
۔
شکریہ اصلاحی جرگہ
شکریہ شیوہ مشران

03 مئی 2026 - شیوہ یوتھ آرگنائزیشن الحمدللّٰه آج شیوہ یوتھ آرگنائزیشن اور شہید شہباز خان ویلفئیر آرگنائزیشن کے باہمی تعا...
03/05/2026

03 مئی 2026 - شیوہ یوتھ آرگنائزیشن

الحمدللّٰه آج شیوہ یوتھ آرگنائزیشن اور شہید شہباز خان ویلفئیر آرگنائزیشن کے باہمی تعاون سے شیوہ گاؤں میں کامیاب میڈیکل کیمپ کا انعقاد ہوا۔

میڈیکل کیمپ سے 250 مریضوں کی مفت چیک اپ ہوئی اور مفت دوائیاں بھی ملی۔

اس موقع پر شہید شہباز خان ویلفئیر آرگنائزیشن کے ساتھیوں نے میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا، جائزہ لیا اور بھرپور اطمینان کا اظہار کیا۔ ان کے علاوہ گاؤں شیوہ کے اصلاحی جرگہ کے صدر جناب شوکت خان، ایگزیکٹو ممبر آف سسوا جناب راز محمد، جناب حماد خان وغیرہ نے بھی شرکت کرکے جائزہ لیا اور شیوہ یوتھ آرگنائزیشن کے تمام ممبرز کی حوصلہ افزائی کی۔

شیوہ یوتھ آرگنائزیشن کی ایگزیکٹو باڈی شہید شہباز خان ویلفئیر آرگنائزیشن کے تمام دوستوں کی بے حد مشکور ہے جنہوں نے ہمیں دوائیاں فراہم کیں اور آج میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا۔ اسی کے ساتھ ساتھ ہم OK (اولسی خیگڑہ) میڈیکل لیبارٹری کے اونر جناب عبداللہ صاحب کے بھی بے حد مشکور ہیں جنہوں نے ہمیں جگہ دی اور ہمارے ساتھ پورا دن بھرپور تعاون کیا۔

02/05/2026

میڈیکل کیمپ کے حوالے سے اہم پیغام:

• میڈیکل کیمپ کل بروز اتوار (03 مئی) کو منعقد ہوگا۔
• میڈیکل کیمپ صبح 10:00 بجے شروع ہوگا۔
• مفت چیک اپ ہر کسی کیلئے ہوگا۔
• مفت دوائیاں زیادہ تر بچوں کیلئے ہیں۔
• کوئی بھی میڈیکل ٹیسٹ ہو، OK میڈیکل لیبارٹری کی جانب سے مفت ہوگا۔

شیوہ یوتھ آرگنائزیشن ۔ 02 مئی 2026

شـیوہ یوتھ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے ۔زنانہ اور مردانہ مریضوں کیلئے علیحدہ جگہوں کا ...
02/05/2026

شـیوہ یوتھ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے ۔
زنانہ اور مردانہ مریضوں کیلئے علیحدہ جگہوں کا انتظام۔
تاریخ : 3 مئی بروز اتوار
ٹائم : صبح 10 بجے
مقام : مرکزی دفتر ہدایت خان مارکیٹ غلام خیل چوک شیوہ
رابطہ نمبرز : 03128981763 / 03259590982

18/04/2026

شیوہ یوتھ آرگنائزیشن، شہید شہباز خان ویلفئیر آرگنائزیشن کی انتہائی مشکور و ممنون ہے جنہوں نے شیوہ یوتھ آرگنائزیشن کی ٹیم پر اعتماد کا اظہار کرکے ہمیں میڈیکل کیمپ کے قیام کیلئے دوائیاں فراہم کیں۔

باقی تفصیل ویڈیو میں ۔۔۔

13/04/2026

Shewa Youth Organization's Head Office
Address: Hidayat Khan Market, Parmoli Road Ghulam Khel Shewa.
(Near: OK Medical Laboratory)

12 اپریل 2026 ۔ شیوہ یوتھ آرگنائزیشن​الحمدللہ، شیوہ یوتھ آرگنائزیشن نے گاؤں شیوہ میں اپنے پہلے مرکزی دفتر کا باقاعدہ آغا...
12/04/2026

12 اپریل 2026 ۔ شیوہ یوتھ آرگنائزیشن

​الحمدللہ، شیوہ یوتھ آرگنائزیشن نے گاؤں شیوہ میں اپنے پہلے مرکزی دفتر کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

​اس سلسلے میں آج ایک پُروقار افتتاحی تقریب منعقد کی گئی، جس میں علاقے کے معزز مشران سمیت تنظیم کے ایگزیکٹیو اور جنرل باڈی ممبران نے بھرپور شرکت کی۔

​شیوہ یوتھ آرگنائزیشن ان تمام معزز مشران کی تہہ دل سے مشکور ہے جنہوں نے اپنی گوناگوں مصروفیات کے باوجود وقت نکالا اور تقریب میں شرکت فرما کر ہماری حوصلہ افزائی کی۔

Address

Swabi
23424

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shewa Youth Organization posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share