Sory Ghar Youth Organisation

Sory Ghar Youth Organisation Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Sory Ghar Youth Organisation, Community Organization, Swabi.

12/04/2026

السلام علیکم ۔

گزشتہ دنوں *مسجد عبدالرحمن* (سورے غر ) کے طلباء کے لیے قاعدوں اور سپاروں کی ضرورت کے پیشِ نظر، سورے غر یوتھ آرگنائزیشن کے صدر *صہیب خان* نے تنظیم کے گروپ میں ایک اپیل کی تھی۔
ہمیں یہ بتاتے ہوئے بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ اس پکار پر لبیک کہتے ہوئے متعدد دوستوں نے ذاتی طور پر رابطہ کیا اور ان بچوں کی تعلیمی ضروریات کے لیے بڑھ چڑھ کر مالی امداد فراہم کی۔ صہیب خان صاحب ان تمام مخیر حضرات کے تہہِ دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس کارِ خیر میں اپنا حصہ ڈالا اور *استادِ محترم نور زادہ حافظ صاحب* کے زیرِ سایہ زیرِ تعلیم بچوں کی ضرورت کو پورا کیا۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کے جان، مال اور رزق میں برکتیں عطا فرمائے۔ صدر صہیب خان کی یہ سماجی خدمات، انتھک کاوشیں اور ایثار کا جذبہ بلاشبہ *سورے غر یوتھ آرگنائزیشن* کے لیے باعثِ فخر ہے۔ اللہ پاک ہمیں اسی طرح دین اور انسانیت کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!

ایڈمن: سورے غر یوتھ آرگنائزیشن🕊️

22/03/2026

*سورے غر یوتھ آرگنائزیشن کی طرف سے تمام اہلِ اسلام کو عید الفطر کی خوشیاں بہت بہت مبارک ہوں! 💐*
اللہ تعالیٰ ہماری عبادات اور کوششوں کو قبول فرمائے۔ اس پر مسرت موقع پر ہم سورے غر یوتھ آرگنائزیشن کے ان تمام جفاکش ممبران کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے کل رات سے عید گاہ کو نمازیوں کے لیے پرسکون اور خوبصورت بنانے میں دن رات ایک کر دیا۔
عید گاہ کے پورے میدان میں پانی کا چھڑکاؤ تاکہ نمازیوں کو گرد و غبار سے بچایا جا سکے۔
دونوں مرکزی راستوں پر خوبصورت دھاگے والے پرارے یا "کاغذ کی جھنڈیاں" لگا کر استقبالیہ ماحول پیدا کرنا۔
پورے عید گاہ میں گھاس کی کٹائی اور صفائی ستھرائی کا خاص اہتمام۔
بزرگوں اور بچوں کے تحفظ کے لیے ہر گیٹ پر خصوصی رضاکاروں کی تعیناتی۔
🤝 عید گاہ آنے والے تمام مہمانوں کا پرجوش استقبال اور حسنِ سلوک۔
ہمیں اپنی اس نوجوان ٹیم پر فخر ہے جس نے اپنی خدمت سے عید کا مزہ دوبالا کر دیا۔ اللہ آپ سب کو اس کا اجرِ عظیم عطا فرمائے۔ (آمین)
شکریہ

ایڈمن: سورے غر یوتھ آرگنائزیشن
🕊️

السلام علیکم!ماشاءاللہ، آج سورے غر یوتھ آرگنائزیشن کی جانب سے علاقے کے غریب اور یتیم بچوں کے لیے عید کے کپڑے اور جوتوں ک...
04/03/2026

السلام علیکم!
ماشاءاللہ، آج سورے غر یوتھ آرگنائزیشن کی جانب سے علاقے کے غریب اور یتیم بچوں کے لیے عید کے کپڑے اور جوتوں کی خریداری مکمل کر لی گئی ہے۔
ہم ان تمام بھائیوں کے تہہ دل سے مشکور ہیں جنہوں نے سورے غر یوتھ آرگنائزیشن کو عطیات (Donations) دیے۔ آپ کا یہ تعاون رمضان راشن اور اب بچوں کی عید کی خوشیوں کی صورت میں مستحقین تک پہنچ رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کے جان و مال اور رزق میں برکت عطا فرمائے اور اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین۔"
شکریه
ایڈمن :سورے غر یوتھ آرگنائزیشن 🕊️
_________________
📞رابطه و شکایات:
شفیق زاده:03119377421
صهیب خان:03146938858

17/02/2026

اسلام علیکم
دوستو آج سورے غر یوتھ آرگنائزیشن کیطرف سے سوری غر میں رمضان المبارک کے انے سے پہلے پہلے سورے غر یوتھ تنظیم کے ممبرانو نے ملکر رمضان راشن کی پیکنگ کی اور بروقت متعلقہ علاقے (سورے غر) کی غریبوں اور بیواؤں کے گھروں میں تقسیم کر دی.
یقیناً، یہ ایک بہت ہی احسن اور قابلِ تعریف اقدام ہے۔ رمضان المبارک کی آمد سے قبل مستحقین، غریبوں اور بیواؤں تک راشن پہنچانا نہ صرف سماجی ذمہ داری ہے بلکہ عظیم نیکی بھی ہے۔ سورے غر یوتھ آرگنائزیشن کی طرف سے بروقت راشن کی پیکنگ اور تقسیم کا یہ عمل قابلِ ستائش ہے، جس سے مقامی ضرورت مندوں کو ریلیف ملے گا۔ یہ اقدام بالکل درست اور قابلِ تحسین ہے۔
شکریہ🌺
ایڈمن: سورے غر یوتھ آرگنائزیشن🕊️
کسی بھی شکایت مدد کیلئے رابطہ کریں
03119377421--03146938858

05/02/2026

آسلام علیکم
دوستو آج سورے غر یوتھ تنظیم کے صدر 'صہیب خان' نائب صدر 'امجد اقبال خان' اور سیکرٹری فنانس 'شفیق زادہ 'منیب خان' نے یوتھ تنظیم کے آفس میں ایک چھوٹی سی میٹنگ منعقد کی۔ میٹنگ ختم ہونے کے بعد اس نے بروقت متلعقہ یتیم اور غریب گھرانو کی جانچ پڑتال کی اور اسکو جو بھی چیزوں کی ضرورت تھی آٹا 'گھی 'چینی وغیرہ سب مہیا کردی ۔
میٹنگ میں کہا گیا کہ رمضان المبارک کا مہینہ انے والا ہے لہذا ہم سب کو چاہیئے خاص کر سورے غر یوتھ تنظیم کے سب ممبران کو. چاہے پاکستان میں ہو یا دبئی' سعودی عرب' عمان' ملائیشیاء وغیرہ سب کو چاہیئے کہ ایک ساتھ مل کر اپنے یوتھ تنظیم کیساتھ مالی تعاون کریں
تا کہ ہم انشاء اللہ رمضان سے پہلے پہلے اپنے اردگرد کے غریب اور یتیم گھرانو میں رمضان راشن کی تقسیمات شروع کرسکیں۔ شکریہ🌸
ایڈمن: سورے غر یوتھ آرگنائزیشن🤝
_____________________

31/01/2026

Part 2
اسلام علیکم ۔
اج سلیم خان (سوری غر) میں سورے غر یوتھ تنظیم نے ایک کھلی کچہری تقریب منعقد کردی ۔ جس میں سوری غر کے لوگوں نے بہت کثیر تعداد میں شرکت کی اور سلیم خان ویلفئیر جرگہ کیطرف سے محترم مشران اقبال خان ؛فضل وہاب صاحب ؛ فضل سبحان صاحب بھی اپنے دوستو کیساتھ آۓ تھے اور متعلقہ تھانے (سلیم خان چوکی) کی مرزا واحد زمان صاحب اپنے ٹیم کے ہمراہ بطور دعوت بلایا گیا تھا ۔ اس تقریب میں یوتھ تنظیم کے صدر صہیب خان کا کہنا تھا کہ اس تقریب کا مقصد علاقے میں امن وسلامتی لانا ہے۔ اور شادیوں کے موقع پر جو روزانہ کی بنیاد پر مہینہ پہلے سے DJ ساؤنڈز بجانا جس سے پورا علاقہ متاثر ا ہوتا ہے۔ ایسے رواج کو سختی سے منع کرنا ہے۔ اور نشے جیسے بدنما عمل کے خلاف اواز اٹھانا چاہیے جسکی وجہ سے علاقے میں یہ چھوٹی چھوٹی چوریاں جھگڑے بدنیتی وغیرہ شروع ہوتی ہے اور ایک اچھی ماحول کو خراب اور بد امنی کی طرف کیھنچ لیتی ہے

21/01/2026

اسلام علیکم ۔
اج سلیم خان (سوری غر) میں سورے غر یوتھ تنظیم نے ایک کھلی کچہری تقریب منعقد کردی ۔ جس میں سوری غر کے لوگوں نے بہت کثیر تعداد میں شرکت کی اور سلیم خان ویلفئیر جرگہ کیطرف سے محترم مشران اقبال خان ؛فضل وہاب صاحب ؛ فضل سبحان صاحب بھی اپنے دوستو کیساتھ آۓ تھے اور متعلقہ تھانے (سلیم خان چوکی) کی مرزا واحد زمان صاحب اپنے ٹیم کے ہمراہ بطور دعوت بلایا گیا تھا ۔ اس تقریب میں یوتھ تنظیم کے صدر صہیب خان کا کہنا تھا کہ اس تقریب کا مقصد علاقے میں امن وسلامتی لانا ہے۔ اور شادیوں کے موقع پر جو روزانہ کی بنیاد پر مہینہ پہلے سے DJ ساؤنڈز بجانا جس سے پورا علاقہ متاثر ا ہوتا ہے۔ ایسے رواج کو سختی سے منع کرنا ہے۔ اور نشے جیسے بدنما عمل کے خلاف اواز اٹھانا چاہیے جسکی وجہ سے علاقے میں یہ چھوٹی چھوٹی چوریاں جھگڑے بدنیتی وغیرہ شروع ہوتی ہے اور ایک اچھی ماحول کو خراب اور بد امنی کی طرف کیھنچ لیتی ہے

10/12/2025

السلام علیکم
گاؤں سلیم خان محلہ سوری غر میں یوتھ تنظیم کے صدر صہیب خان" اور نائب صدر امجد اقبال" نے اپنے علاقے میں یتیم اور غریب بچوں کیلیے موسم سرما کے کوٹ' جرابے' شوز وغیرہ خریدلی۔ جب کوئی شخص یتیم کے سر پر ہاتھ پھیرتا ہے۔ تو اللہ تعالیٰ ہر بال کے بدلے میں اسکو ایک نیکی عطاء فرماتا ہے۔
سورےغر یوتھ تنظیم کا مقصد اپنے علاقے میں امن وسلامتی اتفاق اتحاد اور بھائی چارہ ہے۔ جو علاقے کی ترقیاتی کاموں کیساتھ ساتھ غریب اور یتیم گھرانوں کا بھی خاص خیال رکھتے ہے۔
صدر صہیب خان:03119777421
فنانس سیکرٹری شفیق ذادہ:03146938858

ایڈمن: سورےغر یوتھ ارگنائزیشن🌸


07/11/2025

السلام علیکم گاوں سلیم خان محلہ ( سورے غر) مسجد عبدالرحمن میں حافظ نورذادہ صاحب کے طلباء میں یوتھ تنظیم کے بطور صدر محمد صہیب نے ماہ واری انعامات کی تقسیم کی۔
جس میں حفظ قران کے طالبعلم "عمیر ذادہ والد لائق ذادہ" نے 99 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن اور "خزیفہ والد جھانزیب" نے 98 نمبر حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔
ناظرہ قران میں "شھزاد والد امان اللہ" نے 99 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن پر جبکہ "عمر ذادہ والد لعل ذادہ " نے 98 نمبر حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
یہ سب حافظ نورذادہ صاحب کی محنت اور مشقت کا نتیجہ ہے اور یوتھ تنظیم کے صدر محمد صہیب کی محبت ہے جس نے پچھلے دو مہینوں سے علاقائئ بچوں کی حوصلہ افزائئ کیلیے ماہ واری انعامات مقرر کئیے ہیں۔

ایڈمن: سورے غر یوتھ تنظیم




#
@
Sory Ghar Youth Organisation

شکر الحمد اللہ محنت اور خلوص نیت کا صلہصوابی اور بونیر سیلاب متاثرین کیلئے خدمات پر  #سلام خدمت ایوارڈ 2025 سے نوازا گیا...
19/10/2025

شکر الحمد اللہ محنت اور خلوص نیت کا صلہ

صوابی اور بونیر سیلاب متاثرین کیلئے خدمات پر #سلام خدمت ایوارڈ 2025 سے نوازا گیا پروگرام تاج محل صوابی میں منعقد ہوا سلیم خان سورے غر یوتھ آرگنائزیشن کی طرف سے (صدر صہیب خان) نائب صدر (اعزاز اللہ) نے ایوارڈ وصول کیا۔
یہ سب" گاؤں سلیم خان محلہ سورے غر کے یوتھ تنظیم پر" اپکے بھر پور اعتماد اور تعاون سے ممکن ہوا.
ہماری طرف سے " الخیر ویلفییر ارگنایزیشن اور اپنے یوتھ تنظیم کے سب ممبرانو کو دل کی گہرائیوں سے شکریہ۔
ایڈمن: سورے غر یوتھ ارگنایزیشن

Address

Swabi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sory Ghar Youth Organisation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share