Civil Rights Foundation Swabi

Civil Rights Foundation Swabi We help poor people and control crimes

نفرت جرم سے ہے، انسان سے نہیں۔  اسسٹنٹ سب انسپکٹر گل زیب خان ایک مخلص، نڈر، دیانت دار اور عوام دوست پولیس افسر ہیں، جو ا...
01/07/2025

نفرت جرم سے ہے، انسان سے نہیں۔
اسسٹنٹ سب انسپکٹر گل زیب خان ایک مخلص، نڈر، دیانت دار اور عوام دوست پولیس افسر ہیں، جو ان دنوں تھانہ کالوخان میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
ان کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ غریب عوام کے مسائل انتہائی خلوص اور انصاف کے ساتھ سنتے اور حل کرتے ہیں۔
وہ قانون کے اصولوں پر سختی سے کاربند ہیں، اور کسی مجرم کے لیے سفارش، تعلق داری یا دباؤ کو ہرگز قبول نہیں کرتے۔
ایسے افسران معاشرے میں عدل و انصاف کے قیام کی روشن مثال ہوتے ہیں، جن پر عوام اعتماد کر سکتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ انہیں مزید ہمت، کامیابی اور استقامت عطا فرمائے۔

مزدور وہ عظیم انسان ہے جو پسینے کی قیمت پر قوم کی ترقی کا چراغ روشن رکھتا ہے۔ کسی بھی معاشرے کی تعمیر و ترقی میں مزدور ک...
01/05/2025

مزدور وہ عظیم انسان ہے جو پسینے کی قیمت پر قوم کی ترقی کا چراغ روشن رکھتا ہے۔ کسی بھی معاشرے کی تعمیر و ترقی میں مزدور کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ چاہے وہ عمارتوں کی اینٹیں جوڑنے والا مستری ہو، کھیتوں میں کام کرتا کسان ہو یا کسی فیکٹری میں مشینوں پر جھکتا مزدور، ہر ایک اپنی محنت اور لگن سے ہمارے آج اور کل کو سنوارتا ہے۔
مزدور کا ہاتھ محنت کی علامت اور اس کا پسینہ ترقی کی بنیاد ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جو دن رات محنت کر کے ملک کی معیشت کو مضبوط بناتے ہیں، لیکن افسوس کہ اکثر انہیں وہ مقام اور حقوق نہیں دیے جاتے جن کے وہ حقدار ہیں۔ ہمیں یہ بات سمجھنی چاہیے کہ مزدور صرف جسمانی قوت کا نام نہیں، بلکہ ان کی محنت سے معاشرتی توازن قائم رہتا ہے۔
اگر ہم ایک مثالی معاشرہ چاہتے ہیں تو ہمیں مزدور کو عزت، تحفظ اور اس کے حقوق دینے ہوں گے۔ ہمیں ان کی خدمات کا اعتراف کرنا چاہیے اور ان کے لیے ایسے مواقع فراہم کرنے چاہییں جہاں وہ خوشحال زندگی گزار سکیں۔
یاد رکھیں، مزدور کی محنت کے بغیر ہمارا معاشرہ ادھورا ہے۔ آئیں، آج کے دن ہم اس عزم کا اظہار کریں کہ ہم مزدوروں کو ان کا جائز مقام دیں گے اور ان کی زندگی بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کریں گے۔ *عابد جدون ڈپٹی چیئرمین صوابی*

29/04/2025

بسم اللہ الرحمن الرحیم

آج کا دن ہمارے لیے بے حد مسرت اور شکر گزاری کا دن ہے۔ ہم اللہ رب العزت کا شکر ادا کرتے ہیں کہ جس کی مہربانی اور توفیق سے آج ہم اپنے نئے دفتر کا افتتاح کر رہے ہیں اور اپنی پہلی میٹنگ کا انعقاد کر رہے ہیں۔
یہ دفتر محض اینٹوں اور دیواروں کا مجموعہ نہیں، بلکہ ایک خواب، ایک جذبہ، اور ایک عزم کی علامت ہے۔ یہ جگہ ان اعلیٰ مقاصد کی تکمیل کا مرکز بنے گی جو ہم نے غریبوں، مظلوموں اور ضرورت مندوں کی خدمت کے لیے طے کیے ہیں۔
ہم *سول رائٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان* کے ادارے سے یہ عہد کرتے ہیں کہ ہماری ہر کاوش اخلاص، محنت، دیانتداری اور خدمتِ خلق کے جذبے سے لبریز ہوگی۔ ہمارا ہر قدم ایک بہتر، منصفانہ اور مہربان معاشرے کے قیام کی طرف ہوگا۔
پہلی میٹنگ کا انعقاد ہماری سمت کے تعین اور اپنے اہداف کو واضح کرنے کا ایک سنگ میل ہے۔ ہم اپنے ساتھیوں کے تعاون، مشوروں اور خلوص نیت سے ایک مضبوط ٹیم تشکیل دیں گے جو ہر چیلنج کا مقابلہ حوصلے اور حکمت سے کرے گی۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہماری نیتوں میں اخلاص عطا فرمائے، ہمارے کاموں میں برکت دے، اور ہمیں اپنی مخلوق کی بہترین خدمت کا ذریعہ بنائے۔ آمین

20/04/2025

آج سیول رائٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان، ضلع صوابی کے دفتر کا دورہ چیئرمین ضلع نوشہرہ جناب حسن داؤد صاحب نے کیا۔
اس موقع پر انہوں نے چیئرمین سی آر ایف ضلع صوابی جناب فاروق خان اور آرگنائزر ضلع صوابی جناب خاتم گل خان کا خصوصی شکریہ ادا کیا، جن کی بھرپور محنت اور کوششوں سے سی آر ایف ضلع صوابی کا دفتر قائم کیا گیا۔
جناب حسن داؤد صاحب نے دونوں عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے جذبہ خدمت کو سراہا۔
آخر میں چیئرمین فاروق خان نے معزز مہمان جناب حسن داؤد صاحب کی آمد پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور ان کی نیک تمناؤں کا خیر مقدم کیا۔

19/04/2025

آج سیول رائٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان، ضلع صوابی کے دفتر کا سابقہ ڈپٹی چیئرمین ضلع صوابی جناب زوہیب علی صاحب نے دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے چیئرمین سی آر ایف ضلع صوابی جناب فاروق خان اور آرگنائزر ضلع صوابی جناب خاتم گل خان کا خصوصی شکریہ ادا کیا، جن کی بھرپور کوششوں سے سی آر ایف ضلع صوابی کا دفترقائم کیا گیا۔
دورے کے دوران سابقہ ڈپٹی چیئرمین زوہیب علی نے بطورِ یادگار چیئرمین فاروق خان کو ایک خوبصورت *تلوار* کا تحفہ پیش کیا۔
آخر میں چیئرمین فاروق خان نے ان کی آمد اور قیمتی تحفے پر شکریہ ادا کیا، اور سی آر ایف کی فلاحی سرگرمیوں کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

سول رائٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان کے آرگنائزر ضلع صوابی، خاتم گل خان نے آج عید کے تیسرے دن سول رائٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان کے ...
03/04/2025

سول رائٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان کے آرگنائزر ضلع صوابی، خاتم گل خان نے آج عید کے تیسرے دن سول رائٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان کے چیئرمین، فاروق خان سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات فاروق خان کے گاؤں یارحسین، ضلع صوابی میں ہوئی، جہاں خاتم گل خان نے فاروق خان کو عید کی خوشیوں کی مبارکباد دی۔ اس ملاقات کا مقصد نہ صرف عید کی خوشیوں کو ایک دوسرے کے ساتھ بانٹنا تھا، بلکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان سول رائٹس فاؤنڈیشن کی مختلف سرگرمیوں اور منصوبوں پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ یہ ملاقات سول رائٹس فاؤنڈیشن کی ٹیم کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اہم تھی، جو کمیونٹی کی بہتری اور حقوق کے تحفظ کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔

23/03/2025

فخر چارسدہ صوبائی چیئرمین سیول رائٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان عباد عبداللہ صاحب

21/03/2025

صوبائی چیئرمین عباد عبداللہ صاحب

21/03/2025

*سول رائٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان*
ضلع مردان چیئرمین مبارک تاج خان نے ایک اور غریب کے گھر میں پانی کا بور کیا اور اس پر ہینڈ پمپ بھی لگایا۔ چیئرمین مبارک تاج خان اپنی ٹیم کے ہمراہ افتتاحی دعا کر رہے ہیں۔ اللہ پاک سب کو اجر عظیم دیں، آمین ثم آمین۔

17/03/2025

"سول رائٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان
ضلع مردان کے چیئرمین مبارک تاج خان نے 17-3-2025 کو ایک غریب کے گھر میں پانی کے لیے بورنگ کی اور اس پر ہینڈ پمپ بھی لگایا۔ چیئرمین مبارک تاج خان اپنی ٹیم کے ہمراہ افتتاح کر رہے ہیں۔ اللہ پاک سب کو اجر عظیم عطا فرمائے، آمین ثمہ آمین۔"

آج سیول رائٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان ضلع صوابی کے آرگنائزر خاتم گل خان نے اپنے سی آر ایف ٹیم کے لیے افطار پارٹی کا اہتمام ک...
16/03/2025

آج سیول رائٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان ضلع صوابی کے آرگنائزر خاتم گل خان نے اپنے سی آر ایف ٹیم کے لیے افطار پارٹی کا اہتمام کیا۔ اس پروگرام میں سی آر ایف ضلع صوابی کے چیئرمین فاروق خان، ڈپٹی چیئرمین و یوتھ ایم پی اے عابد جدون صاحب، سابقہ ڈپٹی چیئرمین ملک زوہیب علی، کواڈینیٹر ہارون الرشید، فنانس سیکرٹری امتیاز احمد، صدر سٹوڈنٹ ونگ آفاق خان اور خدائی خدمتگار باغ خرم آفتاب خان نے بھی شرکت کی۔
ڈپٹی چیئرمین و یوتھ ایم پی اے عابد جدون صاحب نے اپنے خطاب میں نوجوانوں کی اہمیت اور ان کے کردار پر زور دیا، اور اس بات پر زور دیا کہ نوجوان پاکستان کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔
سابقہ ڈپٹی چیئرمین ملک زوہیب علی نے بھی اس موقع پر اظہار خیال کیا اور سی آر ایف کی جانب سے کیے جانے والے فلاحی کاموں کی تعریف کی۔

13/03/2025

صوبائی چیئرمین عباد عبداللہ صاحب سیول رائٹس فاؤنڈیشن کا فخر ہیں، اللہ تعالیٰ آپ کو اچھی صحت اور تندرستی عطا فرمائے، آمین۔

Address

Swabi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Civil Rights Foundation Swabi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share