Awan Falahi Tanzem Shahmansoor

Awan Falahi Tanzem Shahmansoor اعوان فلاحی آرگنائزیش شاہ منصور (رجسٹرڈ5449)

آج باچا خان میڈیکل کمپلیکس میں لگائے گئے رمضان دسترخوان کے موقع پر ہمیں یہ اعزاز حاصل ہوا کہ مولانا  مولانا سمیع الحق شہ...
07/03/2026

آج باچا خان میڈیکل کمپلیکس میں لگائے گئے رمضان دسترخوان کے موقع پر ہمیں یہ اعزاز حاصل ہوا کہ مولانا مولانا سمیع الحق شہید رحمہ اللہ کے صاحبزادے ہمارے پاس تشریف لائے۔ انہوں نے دسترخوان کا دورہ کیا اور عوامی خدمت میں مصروف نوجوانوں کی کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے فلاحی کام معاشرے میں بھائی چارہ اور خدمتِ خلق کے جذبے کو فروغ دیتے ہیں۔ ان کی جانب سے تنظیم کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔

اللہ تعالیٰ ہمیں اسی طرح انسانیت کی خدمت جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین ۔

19/02/2026

الحمداللہ
اج اعوان فلاحی تنظیم شاہمنصور کے تمام ممبران کو اللہ تعالی نے خدمت موقع دیا۔اور اج ہم نے باچاخان میڈیکل کمپلیکس شاہمنصور میں پہلے روزے کے دن افطاری کا دسترخوان لگایا۔ جس پر بہت سے مرد/خواتین نے اس دسترخوان پر ہمارے ہاں افطار کیا۔اور ہمیں بہت ساری دعائیں دی۔ اور انشاءاللہ یہی افطار دسترخوان آخری روزے تک اپ لوگوں کی دعا اور تعاون سے چلے گا۔ اور اپ لوگوں بھی ہمارے ساتھ مل اس کار خیر میں حصہ لیں ۔شکریہ
رابطہ نمبر03139791502

27/08/2025

خپل روزگار
الحمدللہ!
اعوان فلاحی آرگنائزیشن شاہ منصور نے آپ سب کی مالی معاونت اور دعاؤں کے باعث سال *2024* کی طرح اس سال *2025* میں بھی بہت سے ضرورت مند افراد کو باعزت روزگار فراہم کیا۔

یہ سب آپ کے اعتماد، خلوص، اور تعاون کا نتیجہ ہے۔
جو بھی دوست اس کارِ خیر میں مالی یا عملی طور پر ہمارے ساتھ شامل رہے، ہم اُن کے دل سے مشکور ہیں۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کے رزق، عمر اور نیت میں برکت عطا فرمائے۔ آمین
اعوان فلاحی آرگنائزیشن شاہ منصور

23/08/2025

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

الحمدللہ!
اعوان فلاحی تنظیم کے مخلص ممبران نے بونیر کے سیلاب زدگان کی خدمت کا شرف حاصل کیا۔ متاثرہ علاقوں میں جا کر نہ صرف امدادی سامان تقسیم کیا گیا بلکہ وہاں کے درد کو قریب سے محسوس بھی کیا گیا۔

ہم دل کی اتھاہ گہرائیوں سے ان تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس نیکی کے کام میں مالی، جانی اور اخلاقی طور پر ہمارا بھرپور ساتھ دیا۔

یہ صرف مدد نہیں تھی، بلکہ انسانیت سے جڑا ایک خوبصورت عمل تھا۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو ایسے کاموں میں مزید حصہ لینے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
— (اعوان فلاحی تنظیم، شاہ منصور)

*السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ*کل صبح *7:00 بجے* ان شاء اللہ شاہ منصور (دڑہ) سے *بونیر کے سیلاب متاثرین* کے لیے امدادی...
17/08/2025

*السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ*

کل صبح *7:00 بجے* ان شاء اللہ
شاہ منصور (دڑہ) سے *بونیر کے سیلاب متاثرین* کے لیے امدادی سامان لے کر گاڑی روانہ کی جائے گی۔

یہ وقت ہے انسانیت کے تقاضے نبھانے کا۔
آپ اپنے *غیر ضروری لیکن قابل استعمال کپڑے، جوتے، بستر، خشک راشن، کھانے پینے کی اشیاء* اور *نقد امداد* ہمارے ذریعے ان مستحق خاندانوں تک پہنچا سکتے ہیں، جن کا سب کچھ سیلاب کی نذر ہو چکا ہے۔

آئیے! اپنے حصے کا دیا جلائیں، اور مصیبت میں گھرے ان بہن بھائیوں کا سہارا بنیں۔

*رابطہ اور مزید معلومات کے لیے:*
(+92 313 9791502)

*جزاکم اللہ خیراً و احسن الجزاء*

14/07/2025

*اعوان فلاحی آرگنائزیشن شاہ منصور*

خدمتِ خلق کا عزم – اخلاص کے ساتھ

*جبگئی نالی صفائی مہم*
اعوان فلاحی تنظیم شاہ منصور کی زیرِ سرپرستی کامیابی سے مکمل کی گئی،
جس میں مقامی نوجوانوں نے شدید گرمی کے باوجود بھرپور شرکت کی۔

خصوصی شکریہ
*سابق اسپیکر و موجودہ رکن قومی اسمبلی جناب اسد قیصر اور پی ٹی آئی سیکرٹری ضلع صوابی جناب محمد عاصم جن کے تعاون، حوصلہ افزائی اور سرپرستی سے یہ خدمت ممکن ہوئی۔*

*اعوان فلاحی تنظیم شاہ منصور عوامی اعتماد کے ساتھ خدمتِ خلق کے اس مشن کو مزید اخلاص اور استقامت سے جاری رکھے گی۔*
اللہ تعالیٰ ہم سب کو اخلاص کے ساتھ خدمت کا جذبہ عطا فرمائے،
اور ہمیں صراطِ مستقیم پر چلنے کی توفیق دے۔
🌸 آمین یا رب العالمین 🌸

09/07/2025

ڈپٹی کمشنر صوابی جناب نصراللہ صاحب نے رمضان المبارک کے مہینے میں رمضان پیکجز اور افطار دسترخوان منعقد کرنے والی ضلع صوابی سے تعلق رکھنے والی سماجی اعوان فلاحى آرگنائزیشن شاہمنصور کے نمائندوں کو توصیفی سرٹیفیکیٹس سے نوازا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرصوابی جناب فیصل شہزاد خان بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر صوابی نے اعوان فلاحى آرگنائزیشن شاہ منصور کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بھی یہ سماجی تنظیم ضلعئ انتظامیہ صوابی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی تھیں اور اس رمضان بھی اس تنظیم نے اپنا حق نہایت خوش اسلوبی سے ادا کیاڈپٹی کمشنر صوابی جناب نصراللہ صاحب نے اس تنظيم کی خدمات کو بےحد سراہا اور کہا کہ عوام کے تعاون کے بغیر انتظامیہ کوئی بھی ذمہ داری احسن طریقے سے ادا نہیں کر سکتی۔

ہمارا مشن معاشرے کے محروم طبقوں کی زندگیوں کو بہتر بنانا، غربت کا خاتمہ، یتیموں کا تعلیم اور پرورش، بیواؤں کی کفالت، مزد...
09/06/2025

ہمارا مشن معاشرے کے محروم طبقوں کی زندگیوں کو بہتر بنانا، غربت کا خاتمہ، یتیموں کا تعلیم اور پرورش، بیواؤں کی کفالت، مزدوروں کے حقوق کا تحفظ اور بے روزگار افراد کو ہنرمندی کی بنیاد پر روزگار فراہم کرنا ہیں۔ اور ہمارا بنیادی مقصد انصاف ، مساوات اور انسانی وقار کو فروع دینا ہے۔
رابطہ نمبر :03139791502

تمام عالم اسلام  کو عیدالفطر کی  ڈھیر خوشیاں مبارک ہوں۔
31/03/2025

تمام عالم اسلام کو عیدالفطر کی ڈھیر خوشیاں مبارک ہوں۔

Address

Shahmansoor
Swabi
23431

Opening Hours

Monday 09:00 - 23:00
Tuesday 09:00 - 23:00
Wednesday 09:00 - 23:00
Thursday 09:00 - 23:00
Friday 09:00 - 23:00
Saturday 09:00 - 23:00
Sunday 09:00 - 23:00

Telephone

+3285010500

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Awan Falahi Tanzem Shahmansoor posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Awan Falahi Tanzem Shahmansoor:

Share