RANRA Welfare Organization Ismaila

RANRA Welfare Organization Ismaila RANRA Welfare Organisation (RWO) is a non-political and non-profit organization dedicated to serving humanity with integrity, transparency, and compassion.

Established with a clear vision to uplift underprivileged communities.

اسلام وعلیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ الحمدللہ رنڑا ویلفیئر آرگنائزیشن اسماعیلہ کی جانب سے مناخیلو (بازار سر) جنازگاہ میں تعمی...
12/05/2026

اسلام وعلیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ

الحمدللہ رنڑا ویلفیئر آرگنائزیشن اسماعیلہ کی جانب سے مناخیلو (بازار سر) جنازگاہ میں تعمیری و فلاحی کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
اس پروجیکٹ میں جنازگاہ کی مرمت، چونا/رنگ و روغن، مکمل صفائی، جبکہ بجلی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے لائٹس کی انسٹالیشن اور دیگر ضروری کام شامل ہیں تاکہ جنازگاہ کو صاف، روشن اور بہتر ماحول میں تبدیل کیا جا سکے۔
اس کام کا مقصد اہلِ علاقہ کیلئے ایک باوقار، صاف ستھری اور سہولیات سے آراستہ جگہ فراہم کرنا ہے، جہاں لوگ آسانی اور عزت کے ساتھ اپنے مذہبی و اجتماعی فرائض انجام دے سکیں۔
ہم تمام اہلِ علاقہ، نوجوانوں، مخیر حضرات اور بیرونِ ملک مقیم بھائیوں سے اپیل کرتے ہیں کہ اس نیک مشن میں ہمارا ساتھ دیں۔
آپ کی جانی و مالی مدد، تعمیراتی سامان، الیکٹرک سامان یا معمولی تعاون بھی اس کارِ خیر میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
آئیں!
اپنے گاؤں اسماعیلہ کی خوبصورتی، صفائی اور اجتماعی مقامات کی بہتری کیلئے مل کر کردار ادا کریں۔
اللہ تعالیٰ تمام تعاون کرنے والوں کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین۔

نوٹ:
اس پروجیکٹ میں محلہ سادات سیری اور ملک پورہ لوڑہ جنازگاہیں بھی شامل ہیں، جہاں مرحلہ وار مرمت، صفائی، رنگ و روغن اور بجلی سے متعلق کام کیے جائیں گے۔

انسانیت کی خدمت ہمارا عزم
رنڑا ویلفیئر آرگنائزیشن اسماعیلہ

Easypaisa Title:
Zuhaib Afzaal
0344-9204253






السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہگزشتہ دنوں رنڑا ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے ویل چیئر کی اپیل کی گئی تھی۔ الحمدللہ، ہمار...
09/05/2026

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
گزشتہ دنوں رنڑا ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے ویل چیئر کی اپیل کی گئی تھی۔ الحمدللہ، ہماری ایک قابلِ قدر بہن نے ہم سے رابطہ کیا اور ویل چیئر کے لیے مالی تعاون فراہم کیا۔
رنڑا ویلفیئر آرگنائزیشن ٹیم نے اس تعاون سے ویل چیئر خرید کر اُس نہایت مستحق بزرگ کے حوالے کر دی، جو کافی عرصے سے چلنے پھرنے سے محروم تھے۔ حالت یہ تھی کہ عید کی نماز کے لیے بھی انہیں کسی سے ویل چیئر مانگ کر مسجد جانا پڑتا تھا۔
جب اُنہیں اپنی ویل چیئر دی گئی تو اُن کی خوشی دیدنی تھی، اور اُن کی زبان پر صرف دعائیں تھیں۔ یہ صرف ایک ویل چیئر نہیں بلکہ ایک انسان کے لیے عزت، سہولت اور خودمختاری کا تحفہ تھا۔
ہم اپنی اس بہن کے لیے دل کی گہرائیوں سے دعاگو ہیں اللہ تعالیٰ آپ کو اس نیکی کا بہترین اجر عطا فرمائے، آپ کے رزق، صحت اور زندگی میں برکت دے اور آپ کے اس تعاون کو دنیا و آخرت کی کامیابی کا ذریعہ بنائے۔ آمین۔
یاد رکھیں، کسی ضرورت مند کی مدد کے لیے صرف مال نہیں بلکہ احساس اور دردِ دل چاہیے۔ کبھی کبھی ہماری معمولی سی مدد کسی کی زندگی آسان بنا دیتی ہے۔
الحمدللہ، اس وقت بھی ہمارے پاس مزید مستحق افراد موجود ہیں جنہیں ویل چیئر کی فوری ضرورت ہے۔ اگر کوئی بھائی یا بہن اس کارِ خیر میں حصہ لینا چاہے تو رابطہ کر سکتا ہے۔
انسانیت کی خدمت ہمارا عزم
رنڑا ویلفیئر آرگنائزیشن اسماعیلہ
Account Title: Zuhaib Afzaal
EasyPaisa: 03449204253

تمام اہلِ اسماعیلہ کو اطلاع دی جاتی ہے کہ رنڑا ویلفیئر آرگنائزیشن اسماعیلہ کے زیرِ اہتمام یتیم اور مستحق طلبہ کے لیے ایک...
23/04/2026

تمام اہلِ اسماعیلہ کو اطلاع دی جاتی ہے کہ رنڑا ویلفیئر آرگنائزیشن اسماعیلہ کے زیرِ اہتمام یتیم اور مستحق طلبہ کے لیے ایک خصوصی اسکالرشپ پروگرام کا اعلان کیا جا رہا ہے۔
وہ یتیم طلبہ جنہوں نے نہم جماعت میں 400 سے زائد نمبر حاصل کیے ہوں اور مالی طور پر کمزور ہوں، وہ اس اسکالرشپ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
تمام خواہشمند طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ یکم مئی 2026 تک اپنے ضروری تعلیمی و ذاتی دستاویزات درج ذیل اکیڈمی میں جمع کروائیں:
دی برائٹ فیوچر کمپیوٹر کالج اینڈ ٹیوشن اکیڈمی، اسماعیلہ
پتہ: محلہ مناخیل، نزد ٹینکے اسماعیلہ

اسکالرشپ کا انتخاب قرعہ اندازی (Draw) کے ذریعے کیا جائے گا، اور منتخب طلبہ کو رنڑا ویلفیئر آرگنائزیشن اسماعیلہ کی جانب سے مکمل فری شارٹ کمپیوٹر کورس فراہم کیا جائے گا۔

اہم اعلان:
وہ دیگر طلبہ جو کمپیوٹر شارٹ کورس میں داخلہ لینے کے خواہشمند ہیں، وہ بھی اپنی رجسٹریشن یکم مئی 2026 سے پہلے پہلے مکمل کر لیں، کیونکہ کمپیوٹر شارٹ کورس کی باقاعدہ کلاسز 4 مئی 2026 سے شروع ہو رہی ہیں۔
مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں:
+92 311 9948214

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہمحلہ لوڑ اسماعیلہ سے ایک بھائی نے ہماری رنڑا ویلفیئر آرگنائزیشن ٹیم سے رابطہ کیا تھا۔ چند...
19/04/2026

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
محلہ لوڑ اسماعیلہ سے ایک بھائی نے ہماری رنڑا ویلفیئر آرگنائزیشن ٹیم سے رابطہ کیا تھا۔ چند عرصہ قبل ایک حادثے کے باعث ان کی ریڑھ کی ہڈی شدید متاثر ہوئی، جس کی وجہ سے وہ چلنے پھرنے سے قاصر ہو گئے تھے۔ انہوں نے ویل چیئر کی اشد ضرورت ظاہر کی۔
الحمدللہ، ہماری ٹیم نے ڈونرز سے رابطہ کیا، اور اسماعیلہ کے ایک مخیر بھائی نے رنڑا ویلفیئر آرگنائزیشن کو ویل چیئر فراہم کی۔ بعد ازاں ہماری ٹیم نے وہ ویل چیئر مستحق بھائی کے حوالے کر دی۔
اس موقع پر متاثرہ بھائی نے دل کی گہرائیوں سے دعا دی:
“اللہ تعالیٰ اس نیک کام میں حصہ لینے والے تمام افراد کو جزائے خیر عطا فرمائے، ان کے رزق میں برکت دے اور انہیں دنیا و آخرت میں کامیاب کرے۔ آمین”
مزید یہ کہ اس وقت ہمارے پاس دو اور مستحق بھائی موجود ہیں جنہیں ویل چیئر کی فوری ضرورت ہے۔
اگر کوئی بھائی ویل چیئر عطیہ کرنا چاہتا ہے یا اس کارِ خیر میں حصہ ڈالنا چاہتا ہے تو نیچے دیے گئے اکاؤنٹ کے ذریعے تعاون کر سکتا ہے:
Account Title: Zuhaib Afzaal
EasyPaisa: 03449204253

معزز اہلیانِ اسماعیلہالسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہالحمدللہ! رنڑا ویلفیئر آرگنائزیشن اسماعیلہ نے دوسرے مرحلے میں بھی اپ...
17/03/2026

معزز اہلیانِ اسماعیلہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

الحمدللہ! رنڑا ویلفیئر آرگنائزیشن اسماعیلہ نے دوسرے مرحلے میں بھی اپنے گاؤں کے مزید 39 مستحق خاندانوں میں نقد رقم اور عید کیلئے کپڑے تقسیم کیے۔

یہ تمام کام آپ حضرات کے تعاون اور دعاؤں کی بدولت ممکن ہوا۔ اس بابرکت مہینے میں ضرورت مندوں کی مدد کرنا یقیناً ایک عظیم سعادت ہے جس کا اجر اللہ تعالیٰ کئی گنا بڑھا دیتا ہے۔

رنڑا ویلفیئر آرگنائزیشن کی ٹیم ربِ کریم کے حضور دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ ہر اس شخص کو بہترین جزا عطا فرمائے جس نے کسی بھی صورت میں اس کارِ خیر میں حصہ لیا اور اس مشن کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔ آمین۔

جزاکم اللہ خیراً
انسانیت کی خدمت… ہمارا عزم
رنڑا ویلفیئر آرگنائزیشن، اسماعیلہ

معزز اہلیانِ اسماعیلہالسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہالحمدللہ! رنڑا ویلفیئر آرگنائزیشن نے گزشتہ سالوں کی طرح اس سال (2026...
13/03/2026

معزز اہلیانِ اسماعیلہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الحمدللہ! رنڑا ویلفیئر آرگنائزیشن نے گزشتہ سالوں کی طرح اس سال (2026) بھی آپ سب کے تعاون اور دعاؤں سے رمضان پیکج تقسیم کیا۔ گزشتہ رات رنڑا ویلفیئر آرگنائزیشن کی ٹیم نے اسماعیلہ کے بیشتر محلوں میں آپ حضرات کے تعاون سے 100 مستحق گھرانوں میں فوڈ پیکجز تقسیم کیے۔
اس پیکج میں آٹا، چائے، چینی، چاول، گھی، کھجور، مصالحہ اور نمک شامل تھے۔
اس بابرکت مہینے میں جہاں ایک نیکی کا اجر کئی گنا بڑھ جاتا ہے، وہاں ضرورت مندوں کی مدد کا ثواب اللہ تعالیٰ کے ہاں بے حد عظیم ہے۔
رنڑا ویلفیئر آرگنائزیشن کی ٹیم ربِ کریم کی بارگاہ میں دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ ہر اس شخص کو بہترین اجر عطا فرمائے جس نے کسی بھی صورت میں اس کارِ خیر میں تعاون کیا، خصوصاً وہ حضرات جنہوں نے رمضان راشن پروگرام کو کامیاب بنانے میں اپنا حصہ ڈالا۔ آمین۔
جزاکم اللہ خیراً
انسانیت کی خدمت۔۔۔ ہمارا عزم
رنڑا ویلفیئر آرگنائزیشن اسماعیلہ

معزز اہلیان اسماعیلہ ! السلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ۔اس مبارک صدقات و خیرات کے مہینے میں جہاں ایک نیکی ہزاروں میں بد...
11/02/2026

معزز اہلیان اسماعیلہ !
السلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ۔

اس مبارک صدقات و خیرات کے مہینے میں جہاں ایک نیکی ہزاروں میں بدل جاتی ہے وہاں اس شدت و اضطرار کی حالت وہی نیکی کروڑوں میں جا پہنچتی ہے۔
پچھلے سالوں کی طرح اس سال بھی رنڑا ویلفیئر آرگنائزیشن ٹیم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ رمضان کے اس مقدس مہینےمیں مستحق لوگوں میں پیکجز تقسیم کیے جایئں گے۔ جس کے لیے ہمیں ذیادہ سے ذیادہ تعاون کی ضرورت ہے۔

اللہ رب العزت اس کار خیر میں ہم سب کو رہنمائی اور اخلاص نصیب فرمائیں۔ اور اس کی بدولت حالیہ سخت حالات آسان فرمائیں اور ہم سب کو اپنی رضا کے موافق ساری انسانیت کی خدمت کی توفیق عطا فرمائیں۔ آمین

گاؤں کے مخیر حضرات سے گزارش ہے کہ اس کار خیر میں ہمارے ساتھ تعاون کریں اور اپنے زکوٰۃ، صدقات رنڑا ویلفیئر آرگنائزیشن کو دیں۔
نیچے دیے گئے ایزی پیسہ نمبر پر آپ اس کارِ خیر میں حصہ لے سکتے ہیں۔
جزاکم اللہ خیر
گاؤں کی خدمت ۔۔۔۔۔ ہمارا عزم

Easypaisa Account:

Zohaib Afzaal
03449204253

نوٹ: ڈونیشن کی کوئی حد مقرر نہیں آپ 10،20 روپے بھی کر سکتے ہیں۔

نوٹ: ڈونیشن لیٹ دینے کی وجہ یہ تھی کہ سنیل بھائی اس دوران موجود نہیں تھے۔ متعدد بار رابطے اور پوچھ گچھ کے باوجود وہ اکثر...
26/01/2026

نوٹ: ڈونیشن لیٹ دینے کی وجہ یہ تھی کہ سنیل بھائی اس دوران موجود نہیں تھے۔ متعدد بار رابطے اور پوچھ گچھ کے باوجود وہ اکثر علاج کی غرض سے چھٹی پر رہتے تھے اور کوئی رابطہ نمبر بھی دستیاب نہیں تھا۔

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کچھ ماہ قبل اسماعیلہ مارکیٹ میں گیس سلنڈر کی ایک دکان میں آگ لگنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں دکان کو شدید نقصان پہنچا اور دکان مالک بھی بری طرح جھلس گیا۔ بعد ازاں اسماعیلہ مارکیٹ یونین کی جانب سے ان کے نقصان کے ازالے کے لیے مالی مدد فراہم کی گئی۔
اسی واقعے میں موجود ایک مسیحی بھائی، سنیل، بھی شدید زخمی ہو گئے تھے۔ ان کی مدد کے لیے رنڑا ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے وائس آف اسماعیلہ پر ڈونیشن کی اپیل کی گئی، جس پر آپ سب نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور الحمدللہ 16,000 روپے جمع ہوئے۔
ہم نے یہ رقم کئی بار سنیل بھائی تک پہنچانے کی کوشش کی، اس مقصد کے لیے کیڈٹ کالج بھی گئے، مگر وہ علاج کے باعث اکثر چھٹی پر ہوتے تھے۔ کچھ روز قبل انکے ایک عزیز میسحی بھائی کے ذریعے ہمیں ان کا پتا اور فون نمبر ملا، اور الحمدللہ آپ سب کی امانت انہیں پہنچا دی گئی۔
ڈونیشن وصول کرتے وقت سنیل بھائی کے جذبات دیدنی تھے۔ انہیں یقین نہیں آ رہا تھا کہ لوگ انسانیت کے ناطے ان کے لیے اس قدر فکرمند رہے۔ انہوں نے دل کی گہرائیوں سے پورے گاؤں اسماعیلہ کا شکریہ ادا کیا اور اس جذبۂ انسانیت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
رنڑا ویلفیئر آرگنائزیشن اسماعیلہ کی جانب سے بھی تمام اہلِ خیر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جاتا ہے۔
انسانیت کی خدمت ہمارا عزم
رنڑا ویلفیئر آرگنائزیشن اسماعیلہ

السلام وعلیکمکچھ دن پہلے رنڑا ویلفیئر آرگنائزیشن اسماعیلہ نے آپ سب سے شیر گڑھی کے ایک انتہائی کمزور اور مستحق گھرانے کیل...
31/12/2025

السلام وعلیکم
کچھ دن پہلے رنڑا ویلفیئر آرگنائزیشن اسماعیلہ نے آپ سب سے شیر گڑھی کے ایک انتہائی کمزور اور مستحق گھرانے کیلئے بور کی اپیل کی تھی۔
الحمدللہ آپ سب کی تعاون اور رنڑا ویلفیئر آرگنائزیشن ٹیم کی محنت سے وہ بور مکمل ہو گیا اور ہینڈ پمپ بھی لگا دیا۔
اللّٰہ رب العزت سے دعا ہے کہ جن بھائیوں اور بہنوں نے اس کار خیر میں حصہ ڈالا اللّٰہ سب کیلئے غیب کے خزانے کھول دیں اور اللّٰہ تعالیٰ انکے مال و جان میں برکت ڈالیں۔ آمین۔

اس کے علاوہ اگر آپ کے آس پاس کوئی ایسا گھرانہ ہو جو کہ انتہائی کمزور ہو اور پانی کی بور کی استطاعت نہیں رکھتا ہو۔ تو برائے مہربانی ان کا ڈیٹا رنڑا ویلفیئر آرگنائزیشن ٹیم کے ساتھ شئیر کریں۔ تصدیق کے بعد آپ سب کی تعاون سے انکے کیلئے بھی پانی کی بور کا بندوست کیا جائے گا انشاءاللہ ۔
شکریہ

*انسانیت کی خدمت*
*ہمارا عزم*
*رنڑا ویلفیئر آرگنائزیشن اسماعیلہ*

Easypesa Or Contact
Zuhaib Afzal
0344-9204253

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہجیسا کہ آپ سب کو علم ہے، رنڑا ویلفیئر آرگنائزیشن اسماعیلہ نے آپ کے قیمتی تعاون اور بھرپور...
24/10/2025

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جیسا کہ آپ سب کو علم ہے، رنڑا ویلفیئر آرگنائزیشن اسماعیلہ نے آپ کے قیمتی تعاون اور بھرپور مدد سے سال 2022 میں اسماعیلہ اور نذر کے تمام پرائمری سکولوں کے تقریباً 203 طلباء و طالبات کو موسمِ سرما کے لیے جوتے، سویٹر، نئے کپڑے اور جرابیں فراہم کی تھیں۔

اسی جذبۂ خدمت کے تسلسل میں، اس سال بھی رنڑا ویلفیئر آرگنائزیشن اسماعیلہ کی ٹیم کا ارادہ ہے کہ آپ سب کے تعاون سے اس کارِ خیر کو دوبارہ انجام دیا جائے، تاکہ آنے والی سردیوں میں کمزور اور مستحق طلباء و طالبات کو سردی سے محفوظ رکھا جا سکے، اور ان کے چہروں پر خوشیاں لوٹ آئیں۔

لہٰذا، آپ سب سے گزارش ہے کہ اس نیکی کے کام میں حسبِ استطاعت حصہ لیں۔ تعاون کے لیے رنڑا ویلفیئر آرگنائزیشن کی ٹیم سے رابطہ فرمائیں یا اپنا عطیہ ہمارے ایزی پیسہ اکاؤنٹ پر ارسال کریں۔

اللہ تعالیٰ آپ کے تعاون کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔
جزاکم اللہ خیرًا۔

انسانیت کی خدمت ہمارا عزم
Easypaisa Account Title: Zohaib Afzal
0344-9204253

20/09/2025

Address

Swabi
23400

Telephone

+923449204253

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when RANRA Welfare Organization Ismaila posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to RANRA Welfare Organization Ismaila:

Share