Poor Welfare Organization Shewa - Swabi

Poor Welfare Organization Shewa - Swabi PWO is a not-for-profit NGO working in Shewa, Swabi for social development of vulnerable families.

12/11/2024

اللہ یہ صدقہ قبول فرماویں۔

12/11/2024

اللہ کے ایک نیک انسان نے غریب بچوں کے لئے 144 عدد بوٹ اور 200 سے زیادہ سویٹر عطیہ کی ہیں جو کہ گورنمنٹ مڈل سکول شیوہ میں تقسیم کی گئی۔
تمام لوگ اس نیک انسان اور اس کی اہل خانہ کے لئے خاص دعائیں کریں۔ اللہ یہ صدقہ اپنی دربار میں قبول فرماویں۔

14/09/2024
31/01/2024

الیکشن میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کے نام ہمدردانہ اپیل۔

اسد علی ولد علی شیر سکنہ غلاماں تحصیل رزڑ کل 30 جنوری کو ایک روڈ حادثے کا شکار ہو کر زندگی کی بازی ہار گیا۔ موصوف غربت کے مارے اپنے بچوں کو کرائے کے گھر میں چھوڑ کر ان کے لیۓ روزی روٹی کمانے راولپنڈی مزدوری کے لئے جا رہا تھا مگر اللہ تعالی کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ قدرت کے امتحانات بھی عجیب ہوتے ہیں۔ اسد علی کا والد بھی بالکل اسد کی طرح روڈ ایکسیڈنٹ میں وفات ہو چکا تھا۔

تمام امیدواران صاحبان!
آپ روزانہ کے حساب سے الیکشن پر لاکھوں خرچ کر رہے ہیں۔اگر آپ نے ایک دن کے خرچ کے برابر بھی اسد علی کے چھوٹے اور یتیم بچوں کو بطور صدقہ دیا تو یقین ہے کہ ان بچوں کا مہینوں بلکہ سالوں کا خرچہ ان کو مل جاۓ گا۔

امیدواروں کے علاوہ علاقے کے تمام لوگوں کو التجاء ہے کہ اسد علی کے یتیم بچوں کی کفالت اور ان پر آنے والے سخت امتحانات میں ان کا بھرپور ساتھ دیں۔ ہم اگر کچھ بھی نہیں کرسکتے تو کم از کم ان کے ساتھ مالی امداد تو کرسکتے ہیں نا۔ شاید قیامت کے دن یہی ہماری نجات کا ذریعہ بنے۔
شکریہ۔
براۓ رابطہ۔
03469821132

اسلام علیکم دوستوں۔بابو کاکا (مرحوم) کے لواحقین کو ہمارے فنڈ کی جانب سے آپ کے دئیے گئے 18 ہزار روپے حوالہ کئے  گئے۔ اللّ...
08/12/2023

اسلام علیکم دوستوں۔
بابو کاکا (مرحوم) کے لواحقین کو ہمارے فنڈ کی جانب سے آپ کے دئیے گئے 18 ہزار روپے حوالہ کئے گئے۔
اللّٰه‎ تعالی اپنی بارگاہ میں قبول فرماویں۔

04/12/2023
26/11/2023

اگر کوئی بھی دوست اس پیج پرکسی غریب و مختاج کے حوالے سے کچھ شئیر کرنا چاہے تو کرسکتا ہے مگر اس شخص سے اجازت لینے کے بعدکریں۔
شکریہ

26/11/2023

اسلام علیکم!
قابل اعتبار اور مخلص چند دوستوں پر مشتمل یہ گروپ 2021 سے گاٶں شیوہ صوابی میں ان غریب خاندانوں کےساتھ مالی امداد کی خاطر بنانا گیا جن کی کوٸی بھی مستقل ذریعہ امدن نہیں ہو۔ خاص کر بیوہ خواتین، یتیم بچے اور ضعیف افراد جوخوداری اور حیاء کی وجہ سےکسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاتے اورغربت میں زندگی گزارتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے اب تک ہم نے 2لاکھ 73 ہزار روپے غرباء میں تقسیم کیے ہیں۔
ہماری کوشش رہی ہے کہ جو ساتھی امداد کرتے ہیں اور جن کے ساتھ امداد کیا جاتا ہے ان کے نام منظرعام پر نہیں لائیں تاکہ کسی کی عزت نفس کو ٹھیس نہ پہنچے کیوں کہ ہمارا یہ عمل صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کی رضا کے خاطر ہے نہ کہ نام و ریا کے لئے۔
آئیے اور ہمارا ساتھ دیجۓ۔ آ پ کے تھوڑے سے پیسے کٸ غریبوں کی بھوک مٹا سکتی ہے، ان کی علاج میں مدد کر کےان کے دلوں سے آپ کے حق میں دعانکلوا سکتی ہے۔ شاید یہ ہی ہماری نجات اور کامیابی کی وجہ بنے۔
یہ بھی ضروری نہیں کہ آپ ہمارے ہاتھ کسی کے ساتھ مالی امداد کریں۔ ہماری دعوت عام ہے۔ اپنے محلے، گاؤں میں جو بھی غریب ہو اس کے ساتھ مخض اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطرامداد کرکے ہمارے مشن اورپیغام کو آگے بڑھانے میں ہماری مدد کریں۔
اللہ تعالٰی ہماراحامی و ناصر ہو۔ آمین۔
اگر آپ ہم سے رابطہ کرنا چاہیں یا امداد کرنا چاہیں تو رابطہ نمبر و ایزی پیسہ نمبر دیا گیا ہے۔
Easy Paisa A.C:
03469821132
(Nadeem Akhtar)

Address

Mohallah Shaheed Abad, Village Shewa
Swabi
SWABI

Telephone

+923469821132

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Poor Welfare Organization Shewa - Swabi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Poor Welfare Organization Shewa - Swabi:

Share