04/09/2026
*آج کا وعدہ #342*
جمعہ 4 ستمبر 2026
*“مگر اُس نے مُجھ سے کہا کہ میرا فضل تیرے لِئے کافی ہے کیونکہ میری قُدرت کمزوری میں پُوری ہوتی ہے۔ پس مَیں بڑی خُوشی سے اپنی کمزوری پر فخر کرُوں گا تاکہ مسِیح کی قُدرت مُجھ پر چھائی رہے۔”*
2 کرنتھیوں 9:12
*مختصر تشریح*
خُداوند کا فضل ہماری ہر کمزوری کے لیے کافی ہے۔ ہماری کمزوری اُس کی قُدرت کی راہ میں رکاوٹ نہیں، بلکہ اُسی کمزوری میں مسِیح کی قُدرت ہم پر ظاہر ہوتی ہے۔ اس لیے ہم اپنی طاقت پر نہیں بلکہ خُدا کے فضل اور قُدرت پر بھروسا کرتے ہیں۔
*🙏دعا*
اَے مہربان آسمانی باپ!
تیرا شکر ہے کہ تیرا فضل ہمارے لیے کافی ہے۔ ہماری کمزوریوں میں اپنی قُدرت ظاہر فرما۔ ہمیں مایوسی سے بچا، ہمارے ایمان کو مضبوط کر اور ایسا فضل عطا فرما کہ ہماری زندگی میں مسِیح کی قُدرت نمایاں ہو۔ یسوع مسیح کے نام میں۔ آمین۔
*🙏دعاگو:*
ایم بی مسیح