29/09/2026
" وصیت آیت اللہ مرعشی نجفی "
" میں وصیت کرتا ہوں واجب نمازوں کے قنوت میں اس عظیم دعا کو پڑھنے کی جسے میں نے اپنے پدر بزرگوار اور جمال السالکین شیخ محمد حُسین شیرازی سے اور ان دونوں بزرگوار نے اپنے استاد مصباح السالکین مرحوم سید مرتضیٰ رضوی کشمیری اور انہوں نے اپنے طریقے سے کتاب ( الاقبال ) کے مولف ، اختر تابناک ، سید رضی الدین علی بن طاوٴس حسنی سے روایت کی جو ہمارے معصوم پیشواؤں سے متصل رہے ہیں اور جن کا سلسلہ ہمارے پیشواؤں سے ملتا ہے اور وہ دعا یہ ہے "
" اَللَّهُمَّ اِنِّی اَسئَلُکَ بِحَقِّ فاطِمَةَ وَ اَبیهَا وَ بَعلِهَا وَ بَنیهَا وَ سِرِّالمُستَودَعِ فِیهَا، اَن تُصَلِّیَ عَلی مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ، وَ اَن تَفعَل بِی مَا أنتَ أهلُه وَ لَاتَفعَل بِی مَا أنَا أهلُه"
" ترجمہ "
" پروردگار میں تجھے جنابِ سیدہؑ اور ان کے پدر گرامی ، ان کے شوہر ، ان کے فرزندوں ، اور اس راز کے قسم دے کر کہتا ہوں جسے تو نے ان میں امانت رکھی ہے کہ محمدؐ و آلِ محمدؐ پر درود بھیج اور میرے ساتھ وہ برتاؤ کر جس کا تو اہل ہے اور وہ سلوک نہ کر جس کا میں اہل ہوں "
" حوالہ " وصیت نامہ آیت اللہ مرعشی نجفی "