19/01/2026
سانحہ گل پلازہ کراچی میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعہ کے بعد سکھر اسمال ٹریڈرز، سول ڈیفنس سکھر کے زیر اہتمام تاجروں کو فائر فاٹنگ تربیت کی فراہمی کیلئے تاجر سیکریٹریٹ گولڈ سینٹر صرافہ بازار میں سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن کی زیر صدارت تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر 2 محترمہ بشرہ منصور صاحبہ ، ایڈیشنل کنٹرولر امیر الدین عباسی تھے۔ ڈپٹی چیف وارڈن ڈاکٹر سعید اعوان نے تاجروں میں فائر سیفٹی کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔ ورکشاپ میں رشنا سینٹر کے صدر منیر میمن اور جنرل سیکریٹری علی زیب کوسو بھی شامل تھے اس کے علاوہ سکھر اسمال ٹریڈرز کے سرپرست اعلی حاجی غلام شبیر بھٹو، عبدالقادر شیوانی، محمد عامر فاروقی، خورشید احمد میرانی، بابو فاروقی، محمد کاشف شمسی، محمد منیر بھٹی، محبوب صدیقی، عبدالباری انصاری، عدنان اعظم خان، محمد عارف بھٹی، محمد عرفان، شاہد خان، جمیل سومرو، محمد ذاکر خان، محمد رفیق، محمد شاہد مگسی، محمد اکرم، محمد معروف سمیت سول ڈیفنس سکھر پوسٹ وارڈنز ،رانا محمد طاہر،لالا عمران میرانی،فیاض احمد و دیگر نے شرکت کی۔ ورکشاپ کے اختتام پر تربیت حاصل کرنے والے شرکاء کو سرٹیفکیٹ بھی دیئے گئے۔ اس موقع پر سانحہ گل پلازہ کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔