Youth Wing JUI District Sukkur

Youth Wing JUI District Sukkur جمعیت علماء اسلام یوتھ ونگ ضلع سکھر

کامیاب اجلاس، مضبوط قیادت، منظم جمعیت! 🌹جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے کامیاب اور شاندار عمومی اجلاس کے انعقاد پرامیرِ ص...
30/08/2026

کامیاب اجلاس، مضبوط قیادت، منظم جمعیت! 🌹
جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے کامیاب اور شاندار عمومی اجلاس کے انعقاد پر
امیرِ صوبہ سندھ، مولانا عبدالقیوم ہالیجوی
اور
جنرل سیکریٹری، علامہ مولانا راشد خالد محمود سومرو
کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ 💐
یہ کامیاب اجلاس اتحاد، تنظیم، نظم و ضبط اور قیادت کی بہترین کاوشوں کا آئینہ دار ہے۔
جمعیت کی صفیں متحد، عزم بلند اور جدوجہد جاری ہے! ✊
اللہ تعالیٰ جمعیت علماء اسلام کو مزید استحکام، اتحاد اور کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین 🤲

حسین احمد قریشی
سیکریٹری جنرل
جمعیة نوجوانان فورم یوتھ ونگ
جمعیت علماء اسلام ضلع سکھر







جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے کامیاب عمومی اجلاس کی شاندار میزبانی پر ضلع سکھر کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔خصو...
30/08/2026

جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے کامیاب عمومی اجلاس کی شاندار میزبانی پر ضلع سکھر کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

خصوصاً امیرِ ضلع سکھر مولانا محمد صالح انڈھڑ اور جنرل سیکریٹری حافظ عبدالحمید مہر

کو اس کامیاب اور تاریخی انعقاد پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

یہ کامیابی صرف ایک اجلاس کی کامیابی نہیں، بلکہ تنظیمی نظم، اتحاد، محنت اور قیادت کی بہترین صلاحیتوں کا عملی اظہار ہے۔

ضلع سکھر کی قیادت کو سلامِ تحسین! جمعیت کا سفر — اتحاد، نظم اور جدوجہد کے ساتھ جاری رہے گا۔ ✊

حسین احمد قریشی
سیکریٹری جنرل
جمعیۃ نوجوانان فورم یوتھ ونگ
جمعیت علماء اسلام ضلع سکھر


PIMS واقعہ پر شدید مذمت، شفاف تحقیقات اور حکومت سے استعفے کا مطالبہجمعیت نوجوانان فورم، یوتھ ونگ جمعیت علماء اسلام ضلع س...
26/08/2026

PIMS واقعہ پر شدید مذمت، شفاف تحقیقات اور حکومت سے استعفے کا مطالبہ

جمعیت نوجوانان فورم، یوتھ ونگ جمعیت علماء اسلام ضلع سکھر، PIMS میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

یہ واقعہ عوام کے جان و مال کے تحفظ، حکومتی ذمہ داری اور انتظامی کارکردگی پر سنجیدہ سوالات اٹھاتا ہے۔ ہم متاثرین اور ان کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ PIMS واقعے کی فوری، شفاف اور غیر جانب دار تحقیقات کرائی جائیں، ذمہ دار عناصر کا تعین کیا جائے اور غفلت یا کوتاہی ثابت ہونے کی صورت میں قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ اگر حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے تو ہم موجودہ حکومت سے فوری طور پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ذمہ داران کو جواب دہ بنایا جائے، متاثرین کو انصاف فراہم کیا جائے اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

جمعیت نوجوانان فورم یوتھ ونگ
جمعیت علماء اسلام ضلع سکھر


جمعیۃ نوجوانان فورم یوتھ ونگجمعیت علماء اسلام ضلع سکھر📢 پمز سانحہ: صرف افسوس نہیں، جواب دہی بھی ضروری ہےاسلام آباد کے پم...
26/08/2026

جمعیۃ نوجوانان فورم یوتھ ونگ

جمعیت علماء اسلام ضلع سکھر

📢 پمز سانحہ: صرف افسوس نہیں، جواب دہی بھی ضروری ہے

اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں 14 نومولود بچوں کی المناک موت نے پوری قوم کو غم زدہ کر دیا ہے۔ یہ صرف چند خاندانوں کا نقصان نہیں، بلکہ ہمارے سرکاری نظامِ صحت اور ہسپتالوں کے حفاظتی انتظامات کے لیے ایک بڑا سوال ہے۔

معصوم بچے ایسے مقام پر زندگی کی جنگ لڑ رہے تھے جہاں انہیں سب سے محفوظ ہونا چاہیے تھا۔ ابتدائی اطلاعات میں فائر سیفٹی، ہنگامی اخراج، آکسیجن سسٹم اور عملے کی موجودگی سمیت کئی اہم سوالات سامنے آئے ہیں۔ بعض لواحقین نے دروازوں اور ریسکیو کے انتظامات پر بھی سنگین سوالات اٹھائے ہیں۔ ان الزامات کی غیر جانب دارانہ تحقیقات ضروری ہیں۔

اب ضرورت صرف ایک انکوائری کی نہیں بلکہ شفاف جواب دہی کی ہے۔

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ: • سانحے کی مکمل اور غیر جانب دار تحقیقات کی جائیں۔ • فائر سیفٹی اور ایمرجنسی ایگزٹ سسٹم کا آزادانہ آڈٹ کرایا جائے۔ • اگر کسی افسر یا اہلکار کی غفلت ثابت ہو تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ • متاثرہ خاندانوں کو فوری اور باعزت انصاف فراہم کیا جائے۔ • ملک کے تمام سرکاری ہسپتالوں کے NICU اور بچوں کے وارڈز کا فوری سیفٹی آڈٹ کیا جائے۔

یہ وقت سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کا نہیں، ان معصوم جانوں کے لیے انصاف اور آئندہ ایسے سانحات کی روک تھام کا ہے۔

اللہ تعالیٰ تمام متاثرہ خاندانوں کو صبر عطا فرمائے اور مرحوم معصوم بچوں کو اپنی رحمت میں جگہ دے۔ آمین۔

#انصاف #جوابدہی


جمعیۃ نوجوانان فورم یوتھ ونگ جمعیت علماء اسلام ضلع سکھر📢 نوجوانوں کی آواز — حق، میرٹ اور انصاف کے لیےجمعیت علماء اسلام ض...
26/08/2026

جمعیۃ نوجوانان فورم یوتھ ونگ
جمعیت علماء اسلام ضلع سکھر

📢 نوجوانوں کی آواز — حق، میرٹ اور انصاف کے لیے

جمعیت علماء اسلام ضلع سکھر کے یوتھ ونگ سے وابستہ نوجوانوں کی سرگرمیوں، عوامی مسائل، نوجوانوں کے حقوق اور تنظیمی امور سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو فالو کریں۔

🤝 اپنے دوستوں تک بھی یہ پیغام پہنچائیں اور یوتھ ونگ کی آواز کا حصہ بنیں۔

منجانب:
حسین احمد قریشی
سیکریٹری جنرل
جمعیۃ نوجوانان فورم (یوتھ ونگ)
جمعیت علماء اسلام، ضلع سکھر




18/08/2026
صرف ھڪ ڏينھن، صرف 24 ڪلاڪن لاءِ ڏھ ھزار نوجوان روڊن تي نڪري اچن، 24 ڪلاڪن ۾ تمام مسئلا حل ٿي ويندا.جونيئر سائنس ٽيچر جا،...
24/07/2026

صرف ھڪ ڏينھن، صرف 24 ڪلاڪن لاءِ ڏھ ھزار نوجوان روڊن تي نڪري اچن، 24 ڪلاڪن ۾ تمام مسئلا حل ٿي ويندا.
جونيئر سائنس ٽيچر جا، 5 کان 15 جا، SPSC ميرٽ لتاڙ جا، مانيٽرنگ اسسٽنٽ جا، ميرٽ جا سڀ مسئلا، صرف 24 ڪلاڪ جي ھمٿ.
صرف ھڪ ڏينھن، صرف 24 ڪلاڪن لاءِ ڏھ ھزار نوجوان روڊن تي نڪري اچن، 24 ڪلاڪن ۾ تمام مسئلا حل ٿي ويندا.

24/07/2026



جمعیة نوجوانان فورم(یوتھ ونگ)جمعیت علماء اسلامضلع سکھرآئی بی اے بی پی ایس 5 سے 15 کے ٹیسٹ پاس امیدواروں کے حق میں بھرپور...
24/07/2026

جمعیة نوجوانان فورم

(یوتھ ونگ)

جمعیت علماء اسلام

ضلع سکھر

آئی بی اے بی پی ایس 5 سے 15 کے ٹیسٹ پاس امیدواروں کے حق میں بھرپور آواز بلند کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرٹ پر کامیاب نوجوانوں کو مزید انتظار کی سولی پر نہ لٹکایا جائے۔ ان کے ساتھ انصاف کیا جائے اور فوری طور پر آفر آرڈر جاری کیے جائیں۔
یہ نوجوان کسی خیرات کے طلبگار نہیں، اپنے حق کے منتظر ہیں!
انصاف دو، آفر آرڈر جاری کرو!










Address

Sukkur
65200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Youth Wing JUI District Sukkur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share