Baltistan Gems and Minerals Association - BGMA

Baltistan Gems and Minerals Association - BGMA Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Baltistan Gems and Minerals Association - BGMA, Non-Governmental Organization (NGO), Skardu.

بلتستان جمیز کور کمیٹی کے وفد کی صدر انجمن امامیہ بلتستان، سید باقر حسین الحسنی سے ملاقات ہوئی، جس میں گلگت بلتستان بالخ...
26/03/2026

بلتستان جمیز کور کمیٹی کے وفد کی صدر انجمن امامیہ بلتستان، سید باقر حسین الحسنی سے ملاقات ہوئی، جس میں گلگت بلتستان بالخصوص بلتستان کے موجودہ حالات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

وفد نے سید باقر حسین الحسنی کی امن کے قیام کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے سب مل کر اپنا مؤثر کردار ادا کریں گے۔

"گلگت بلتستان جیمز کور کمیٹی نے جیولوجیکل سروے کی ٹیم اور متعلقہ انتظامیہ سے متعدد ملاقاتوں کے بعد اس سروے کو مکمل طور پ...
12/02/2026

"گلگت بلتستان جیمز کور کمیٹی نے جیولوجیکل سروے کی ٹیم اور متعلقہ انتظامیہ سے متعدد ملاقاتوں کے بعد اس سروے کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔ کمیٹی نے حکومت کو دو ٹوک انداز میں خبردار کیا ہے کہ گلگت بلتستان کے پہاڑوں اور قدرتی وسائل پر پہلا اور بنیادی حق یہاں کے مقامی باشندوں کا ہے۔ ہماری اجازت اور مشاورت کے بغیر کسی کو بھی ان وسائل کے بارے میں فیصلے کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔"

سکردو (27 جنوری، بدھ)جیمز کور کمیٹی نے آج ڈپٹی کمشنر سکردو سے ملاقات کی جس میں حالیہ معدنیاتی سروے کے حوالے سے تفصیلی گف...
28/01/2026

سکردو (27 جنوری، بدھ)
جیمز کور کمیٹی نے آج ڈپٹی کمشنر سکردو سے ملاقات کی جس میں حالیہ معدنیاتی سروے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ یہ اسی ہفتے کمیٹی اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان تیسری ملاقات تھی۔
کمیٹی نے ڈپٹی کمشنر کو عوام کی جانب سے شدید تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ عوام پہلے بھی اس سروے کو مسترد کر چکے ہیں اور آج بھی اس سروے کو مسترد کرتے ہیں۔ کمیٹی نے کہا کہ اگر قیمتی پتھروں سے وابستہ افراد کے کاروبار کو تحفظ دینا مقصود ہے تو ان کے مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں، جن میں بارودی مواد کی بروقت فراہمی اور تجارت کو آسان بنانا شامل ہے۔

کمیٹی ممبران نے دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ نہ تو سروے ہونے دیا جائے گا اور نہ ہی کسی سروے ٹیم کو کسی بھی مقام پر جانے کی اجازت دی جائے گی۔ آخر میں کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ یہ سروے عوام کے مفاد میں نہیں ہے، اس لیے جیمز کور کمیٹی اس سروے کی مکمل مخالفت کرتی ہے۔
جیمز کور کمیٹی گلگت بلتستان

قرادادآج مورخہ 24 جنوری بہ روز ہفتہ2026 کوگلگت  بلتستان جمیز کور کمیٹی کا مشتر کہ اجلاس سکردو میں منعقد ہوا جس میں عوامی...
24/01/2026

قراداد
آج مورخہ 24 جنوری بہ روز ہفتہ2026 کوگلگت بلتستان جمیز کور کمیٹی کا مشتر کہ اجلاس سکردو میں منعقد ہوا جس میں عوامی تحفظات اور عوامی رد عمل کو سامنے رکھتے ہوئے تفصیلی غور و خوض کے بعد متفقہ فیصلہ کیا گیا حالیہ سروئے عوامی مفادات مقامی حقوق اور علاقے کے قدرتی وسائل کے تحفظ کے اصولوں کے منافی ہے ۔ سروے کے ذریعے علاقے کے قدرتی وسائل پر قبضے کی راہ ہموار کرنے کا خدشہ ہے جس سے کورکمیٹی کسی صورت قبول نہیں کرئے گی ۔ مجوزہ سروے کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے علاقے کے وسائل پر مقامی عوام کے قانونی و تاریخی حقوق کو تسلیم کیا جائے کو رکمیٹی واضح کرتی ہے اگر عوامی مرضی کے خلاف کسی بھی قسم کا سروے یا اقدام کیا گیا تو عوام اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر
پر امن اور قانونی جدو جہد کا حق محفوظ رکھتے ہیں

02/11/2025

بلتستان جیمز اینڈ منرلز ایسوسیشن اور جیمز کور کمیٹی کا مشترکہ اجلاس روندو مارکیٹ سکردو میں منعقد ہوا جس میں چلاس دیامر کے مائنز اینڈ منرلز سے وابسطہ لوگوں کے
ساتھ یک جہتی اور مشترکہ لائحہ عمل پر گفتگو کی گئی
اجلاس میں آئندہ قانون سازی کے لئے مشترکہ جدو جہد اور اپنے علاقائ رسم و رواج کو قانونی تحفظ دینے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا گیا

25/10/2025
بلتستان عوامی تحریک کے رہنماؤں نے بلتستان جیمز اینڈ منرلز ایسوسیشن کے زیر اہتمام دھرنا جو کہ جگلوٹ سکردو روڈ پہ دینے کا ...
24/10/2025

بلتستان عوامی تحریک کے رہنماؤں نے بلتستان جیمز اینڈ منرلز ایسوسیشن کے زیر اہتمام دھرنا جو کہ جگلوٹ سکردو روڈ پہ دینے کا اعلان ہوا ہے کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔

انجمن نوربخشیہ سکردو مولانا بوا عارف نے بلتستان جیمز اینڈ منرلز ایسوسیشن کے زیر اہتمام دھرنا جوکہ جگلوٹ سکردو روڈ پر دیا...
24/10/2025

انجمن نوربخشیہ سکردو مولانا بوا عارف نے بلتستان جیمز اینڈ منرلز ایسوسیشن کے زیر اہتمام دھرنا جوکہ جگلوٹ سکردو روڈ پر دیا جائیگا کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

نائب امیر اہلحدیث مولانا ڈاکٹر محمد علی جوہر نے بلتستان جیمز اینڈ منرلز ایسوسیشن کے زیر اہتمام دھرنا جوکہ جگلوٹ سکردو رو...
24/10/2025

نائب امیر اہلحدیث مولانا ڈاکٹر محمد علی جوہر نے بلتستان جیمز اینڈ منرلز ایسوسیشن کے زیر اہتمام دھرنا جوکہ جگلوٹ سکردو روڈ پر دیا جائیگا کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

صدر انجمن امامیہ آغا باقر الحسینی نے جیمز اینڈ منرلز ایسوسیشن اور کور کمیٹی کے زیر اہتمام دھرنا جوکہ جگلوٹ سکردو روڈ پر ...
24/10/2025

صدر انجمن امامیہ آغا باقر الحسینی نے جیمز اینڈ منرلز ایسوسیشن اور کور کمیٹی کے زیر اہتمام دھرنا جوکہ جگلوٹ سکردو روڈ پر دیا جائگا کا مکمل حمایت کا اعلان ک کر دیا ۔۔

Address

Skardu

Telephone

+923469554805

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Baltistan Gems and Minerals Association - BGMA posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share