15/04/2026
ہم فخر براہ ڈاکٹر محمد علی جوہر صاحب کو فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ذریعے محکمہ صحت گلگت بلتستان میں بطور میڈیکو لیگل آفیسر (BPS-17) تعیناتی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
آپ کی یہ کامیابی نہ صرف آپ کی محنت اور لگن کا ثمر ہے بلکہ پورے علاقے کے لیے باعثِ فخر اور نوجوانوں کے لیے ایک روشن مثال ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ آپ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کی خدمت میں اہم کردار ادا کریں گے۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو مزید کامیابیوں سے نوازے، آپ کو اپنی ذمہ داریوں میں سرخرو فرمائے اور آپ کی یہ کامیابی ملک و قوم کی بہترین خدمت کا ذریعہ بنے۔
منجانب : آل براہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن