روندو یونائیٹڈ موؤمنٹ کا مقصد تمام یؤتھ فورم اور تنظیم?
22/10/2025
عوامی احتجاجی بیان
برائے حکومتِ گلگت بلتستان و روندو انتظامیہ
روندو کے عوام حکومتِ گلگت بلتستان اور مقامی انتظامیہ کو متنبہ کرتے ہیں کہ لیتھیئم کی سروے کے لیے جاری کردہ نوٹیفکیشن کو فوراً منسوخ کیا جائے۔
عوام کو اعتماد میں لیے بغیر، ان کی مرضی اور رضامندی کے بغیر روندو میں کسی بھی غیر ملکی کمپنی یا حکومتِ پاکستان کو مائننگ کی اجازت ہرگز قبول نہیں۔
اگر اس نوٹیفکیشن کو واپس نہ لیا گیا اور اس پر عمل درآمد کی کوشش کی گئی تو تمام تر حالات کی ذمہ داری روندو انتظامیہ پر عائد ہوگی۔
روندو کے عوام اپنے قدرتی وسائل کے تحفظ کے لیے متحد ہیں۔ بہت جلد *روندو یونائیٹڈ موومنٹ، یوتھ، علماء، قوم پرست جماعتیں، مقامی مائننگ کمپنیاں، تاجر برادری اور عوام ایک ساتھ جے ایس آر روڈ مکمل طور پر بند کر کے پرامن مگر بھرپور احتجاج کریں گے۔
ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ:
1. شنگوس میں لیتھیئم سروے کے نوٹیفکیشن کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔
2. روندو کے قدرتی وسائل پر عوامی حق تسلیم کیا جائے۔
روندو کے عوام اپنے حقوق کا دفاع کرنا جانتے ہیں، اور کسی بھی بیرونی دباؤ کو قبول نہیں کریں گے۔
سید محمد علی شاہ
صدر آر یو ایم
30/09/2025
25/09/2025
*اعلانِ حمایت*
روندو یونائیٹڈ موومنٹ عوامی ایکشن کمیٹی روندو کے 25 ستمبر 2025 کے احتجاج کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔
یہ احتجاج شہید جاوید نمبردار اور طالب علم کاشان راجہ کے قتل، اور دنیور کے لاپتہ طالب علم ارشاد کی بازیابی کے لئے ہے۔
ہم قاتلوں کی فوری گرفتاری اور لاپتہ طالب علم کی بازیابی کا مطالبہ کرتے ہیں.
*صدر سید محمد علی شاہ، روندو یونائیٹڈ موومنٹ (RUM)*
11/09/2025
*بیان برائے ذرائع ابلاغ*
*صدر سید محمد علی شاہ، روندو یونائیٹڈ موومنٹ (RUM)*
لشی تھنگ روڑ کو آلو کے سیزن میں بار بار ریپرنگ کے غرض سے بند رکھنا کسانوں کے واحد ذریعہ معاش کو شدید نقصان پہنچا رہا ہے۔ آلو کی فصل لشی تھنگ کے عوام کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، لیکن روڑ بند ہونے کی وجہ سے کسان اپنی محنت کا صحیح صلہ نہیں پا رہے۔
بدقسمتی سے ٹھکیدار کام میں مسلسل تاخیر کر رہے ہیں۔ المیہ یہ ہے کہ پورے روندو میں پروجیکٹ ملنے کے بعد اصل ٹھکیدار 20 سے 30 فیصد منافع دیکھ کر یہ ٹھیکے دیگر ایجنٹس کو منتقل کر دیتے ہیں۔ اس عمل کے نتیجے میں پروجیکٹ کی مختص شدہ رقم کا تقریباً 50 فیصد ٹھکیداروں اور ایجنٹس کی جیبوں میں چلا جاتا ہے، اور عوام کو ادھورا اور ناقص کام ملتا ہے۔
روندو یونائیٹڈ موومنٹ لشی تھنگ، عوام کے آج ڈمبوداس بازار میں احتجاج کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔ ہم اے سی اور ڈی سی روندو سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ٹھکیدار کو فوری طور پر طلب کرکے اس پروجیکٹ کی جلد از جلد تکمیل یقینی بنائی جائے تاکہ کسانوں کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔
ٹول پلازہ نگر اور ہنزہ سے نکال دیا گیا ہے حکومت بلتستان والوں کو آزمانہ چاہتے ،یہ غیر آئینی خطہ و متنازعہ علاقہ ہے یہاں پر کوئی بھی وفاقی ٹیکس لاگو نہیں ہو سکتے صدر روندو یونائیٹڈ موؤمنٹ آغا محمد علی شاہ۔
تمام یوتھ و عمائدین روندو دس بجے تک ستک نالہ پہنچ جائیں اپنی بیداری کا ثبوت دے
29/08/2025
پریس کانفرنس ٹول پلازہ روندو ستک نالہ
روندو یونائیٹڈ موؤمنٹ (یوتھ) ،روندو علماء ،ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ،کی این ایچ اے کو کل تک ٹول ٹیکس ہٹانے کی الٹی میٹم دے دی
29/08/2025
روندو ستک نالہ ٹول ٹیکس
روندو یونائیٹڈ موؤمنٹ صدرواراکین کے ستک و گنجی ،تلو علماء و انجمن تاجران دیگر عمائدین و یوتھ روندو سے مشاورتی نششت جاری
ستک نالہ
29/08/2025
روندو ستک نالہ ٹول ٹیکس
روندو یونائیٹڈ موؤمنٹ صدرواراکین کے ستک و گنجی ،تلو علماء و دیگر عمائدین و یوتھ روندو سے مشاورتی نششت جاری
ستک نالہ
29/08/2025
روندو ستک نالہ
روندو یونائیٹڈ موؤمنٹ صدرواراکین کے ستک علماء و دیگر عمائدین و یوتھ روندو سے مشاورتی نششت جاری
ستک نالہ
29/08/2025
روندو یونائٹڈ مومنٹ کے ممبران ستک نالہ جاتے ہوئے تریکو میں نوجوانوں نے استقبال کیا اور تریکوسے بھی نوجوانان ستک کے لئے ساتھ روانہ۔۔۔
29/08/2025
روندو سے اساتذہ کے تبادلوں کا سلسلہ ختم کیا جائے
28/08/2025
عوامی تحریک برائے حق و انصاف
*1. گلگت بلتستان نان ٹیرف ایریا ہے اور ستک نالہ ٹول پلازہ غیر قانونی ہے*
گلگت بلتستان ایک نان ٹیرف علاقہ ہے، لہٰذا یہاں کسی بھی قسم کے ٹیکسز اور اضافی محصولات لاگو نہیں ہوسکتے۔ ستک نالہ پر قائم ٹول پلازہ نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ عوام کے معاشی حقوق پر ڈاکہ ہے۔ اس عوام دشمن اقدام کو فوری طور پر ہٹایا جائے۔ اگر حکومت اور انتظامیہ نے عوامی مطالبے پر کان نہ دھرے تو آر یو ایم (روندو یونائیٹڈ موومنٹ) دیگر بلتستانی تنظیموں کے ساتھ مل کر عوامی طاقت کے ذریعے اس ٹول پلازہ کو دریا برد کرنے پر مجبور ہوگی۔ یہ خطہ مزید ناانصافی برداشت نہیں کرے گا۔
*2. شیخ غلام حسنین وجدانی کی رہائی کا مطالبہ*
نگر سے تعلق رکھنے والے شیخ غلام حسنین وجدانی گزشتہ چھ ماہ سے سعودی عرب میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں۔ اس معاملے پر حکومت پاکستان اور حکومتِ گلگت بلتستان کی مجرمانہ خاموشی افسوسناک اور شرمناک ہے۔ ایک شہری کی قید پر آنکھیں بند کرنا نہ صرف انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے بلکہ عوام کے اعتماد سے کھلواڑ ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وزارتِ خارجہ اور متعلقہ ادارے فوری طور پر عملی اقدامات کرتے ہوئے شیخ غلام حسنین وجدانی کی رہائی کے لیے سعودی حکومت سے مذاکرات کریں۔ بصورت دیگر، یہ تحریک عوامی دائرے میں مزید وسعت اختیار کرے گی۔
*3. واٹر اینڈ پاور کی نجکاری مسترد*
گلگت بلتستان کے عوام اور ملازمین کے مستقبل سے کھیلنے کی کوشش کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ واٹر اینڈ پاور کی نجکاری دراصل علاقے کو اندھیروں میں دھکیلنے اور ملازمین کو بیروزگار کرنے کے مترادف ہے۔ یہ اقدام عوامی مفاد کے سراسر خلاف ہے۔ اگر حکومت نے نجکاری کا فیصلہ واپس نہ لیا تو عوام سڑکوں پر نکلیں گے اور ایک بھرپور احتجاجی تحریک کا آغاز ہوگا۔ عوامی وسائل کو چند سرمایہ داروں کے حوالے کرنا ایک سازش ہے، جسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
ہمارا پیغام واضح ہے:
* غیر قانونی ٹیکس اور ٹول پلازہ نامنظور۔
* بے گناہ قیدیوں کی رہائی یقینی بنائی جائے۔
* عوامی اداروں کی نجکاری ہرگز قبول نہیں۔
Be the first to know and let us send you an email when Roundu United Movement posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.