AFBMC

AFBMC Anjuman-e-Falaha-o-Behoot Muhajireen Chulunkha

Permanently closed.
ماشاء اللہ! اللہ تعالیٰ ایس ایچ او شازیہ حنیف کو مزید ہمت، حوصلہ اور استقامت عطا فرمائے۔جرائم پیشہ عناصر، بااثر مافیاز ا...
24/01/2026

ماشاء اللہ! اللہ تعالیٰ ایس ایچ او شازیہ حنیف کو مزید ہمت، حوصلہ اور استقامت عطا فرمائے۔جرائم پیشہ عناصر، بااثر مافیاز اور ہر قسم کے دباؤ کا بے خوف ہو کر سامنا کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔ایس ایچ او شازیہ حنیف نے ثابت کر دیا کہ اگر نیت صاف اور عزم مضبوط ہو تو نظام کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔سب سے بڑی اور قابلِ فخر کامیابی یہ ہے کہ ویمن تھانے سے سفارش اور رشوت کے کلچر کا عملی طور پر خاتمہ کیا گیا آج خواتین پولیس تھانے میں انصاف عزت، اعتماد اور شفافیت کے ساتھ مل رہا ہے، اور یہ سب ایس ایچ او شازیہ حنیف کی محنت، ایمانداری اور مرہم منت انتظامیہ کا نتیجہ ہے۔ایسی باکردار اور نڈر افسران ہی معاشرے میں حقیقی تبدیلی کی علامت ہوتے ہیں۔ ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین۔

*گلگت بلتستان کی سیاحت کا محسن – غلام احمد کو نگران وزیرِ سیاحت بنایا جائے*گلگت بلتستان کی حسین وادیوں میں سیاحت کے فروغ...
18/10/2025

*گلگت بلتستان کی سیاحت کا محسن – غلام احمد کو نگران وزیرِ سیاحت بنایا جائے*

گلگت بلتستان کی حسین وادیوں میں سیاحت کے فروغ کا ذکر ہو اور *غلام احمد مہاجرین چلونکھا کا نام نہ آئے، یہ ممکن نہیں*
سنہ 1971 سے سیاحت کے میدان میں فعال غلام احمد نے اپنی زندگی گلگت بلتستان کے مثبت تشخص، ثقافت اور خوبصورتی کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنے میں وقف کی ہے۔
ان کی خدمات میں شامل ہیں:
گلگت بلتستان میں سیاحتی صنعت کے قیام و فروغ میں عملی کردار
ملکی و غیر ملکی سیاحوں کے لیے محفوظ اور منظم سیاحتی سہولیات کا قیام
مقامی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے تربیت و رہنمائی
علاقے کے حقیقی تشخص کو اجاگر کرنے میں نمایاں خدمات
مہاجرینِ کرگل لداخ 1971 اور مقامی عوام کا متفقہ مطالبہ ہے کہ
سیاحت کے فروغ اور مہاجرین کی محرومیوں کے ازالے کے لیے *غلام احمد کو نگران حکومت میں وزیر سیاحت مقرر کیا جائے۔*
یہ تقرری نہ صرف ایک مخلص اور تجربہ کار فرد کا حق ہے بلکہ یہ گلگت بلتستان کی سیاحت، معیشت، اور مہاجرین کے اعتماد کی بحالی کی جانب ایک مثبت قدم ہوگا۔
ہم سب کی آواز بنیں!

گلگت بلتستان کی سیاحت کا محسن – غلام احمد کو نگران وزیرِ سیاحت بنایا جائے*

01/09/2025
انجمن فلاح و بہبود مہاجرین چلونکھا، مقیم سکردو کا اظہارِ تشکرانجمن فلاح و بہبود مہاجرین چلونکھا، مقیم سکردو، جناب یاسر ا...
20/08/2025

انجمن فلاح و بہبود مہاجرین چلونکھا، مقیم سکردو کا اظہارِ تشکر

انجمن فلاح و بہبود مہاجرین چلونکھا، مقیم سکردو، جناب یاسر اپالو صاحب، سپیشل کوآرڈینیٹر ٹو وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان، کے حالیہ دورۂ منٹھل کوہل پر دل کی گہرائیوں سے تہہ دل شکریہ ادا کرتی ہے۔ اُن کی آمد نہ صرف اہلِ علاقہ کے لیے باعثِ مسرت ثابت ہوئی بلکہ منٹھل میں پانی کی بحالی کے حوالے سے دیرینہ مسئلے کے حل کے لیے ایک سنجیدہ اور پائیدار یقین دہانی کا ذریعہ بھی بنی۔

ہم ان کے والد محترم جناب حاجی اکبر تابان صاحب کے بھی ممنون ہیں، جو ہمیشہ مہاجرین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور تعاون کے لیے پیش پیش رہتے ہیں۔ اُن کے عملی اقدامات انسان دوستی اور عوامی خدمت کے جذبے کی روشن مثال ہیں، جنہیں انجمن قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

اللہ تعالیٰ ہمارے ان مخلص رہنماؤں کو صحت و استقامت عطا فرمائے اور عوامی خدمت میں مزید کامیابیاں نصیب کرے۔

14/01/2025
09/01/2025

بھارت لداخ چلونکھا گاوں میں موجود تاریخی راستہ باوق کا راستہ وہ واحد راستہ تھا جسے پہلے زمانے میں پورا بلتستان کے لوگ اسی راستے سے لداخ شملہ سفر کرتے تھے یہ باوق کا راستہ اپو خلیم نے بنایا تھا حاجی محمد بشیر حبیب بنک کے دادا نے اور ان کے ساتھ چلونکھا کے عوام نے ملکر بنایا تھا اپو خلیم ایک ہنز مند شخص تھا اسی طرح اج بھی ان کے خاندان کے لوگوں میں ہنر مند ہیں اور سیکھنے کہ ضرورت نہیں وہ لوگ ماں کے پیٹ سے سیکھ کر اتے ہیں یہ راستہ چھوربٹ سے نوبراہ تک کہ سب سے خطرناک راستہ ہوا کرتا تھا ہمارے بزرگوں کے مطابق یہ راستہ بنانے پر اپو خیلم اور چلونکھا والوں کا پورے علاقے میں نام روشن ہوا تھا ویڈیو میں اندازہ لگایا جاسکتا راستہ کتنا خطرناک ہیں

Address

Skardu

Telephone

+923469555213

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AFBMC posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share