Rescue 1122 Skardu Baltistan

Rescue 1122 Skardu Baltistan Emergency Services

09/06/2026

ریسکیو 𝟏𝟏𝟐𝟐 سکردو

سکردو ۔ کھرمنگ سے آنے والی ایک گاڑی گزشتہ رات تھورگو کے قریب حادثے کا شکار ہو کر سڑک سے نیچے جا گری۔ خوش قسمتی سے اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ ایک شخص معمولی زخمی ہوا۔
ریسکیو 𝟏𝟏𝟐𝟐 اسکردو کی ٹیم نے آج کامیاب ریکوری آپریشن کرتے ہوئے گاڑی کو کھائی سے نکال کر سڑک پر منتقل کیا اور مالک کے حوالے کر دیا۔

میڈیا سیل ریسکیو 𝟏𝟏𝟐𝟐 سکردو

ریسکیو 𝟏𝟏𝟐𝟐 سکردوایمرجنسی آفیسر ریسکیو 𝟏𝟏𝟐𝟐 جناب اسلام الدین صاحب کی ہدایات اور خصوصی احکامات کی روشنی میں ریسکیو 𝟏𝟏𝟐𝟐 س...
07/06/2026

ریسکیو 𝟏𝟏𝟐𝟐 سکردو

ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 𝟏𝟏𝟐𝟐 جناب اسلام الدین صاحب کی ہدایات اور خصوصی احکامات کی روشنی میں ریسکیو 𝟏𝟏𝟐𝟐 سکردو نے عام انتخابات 2026 کے دوران عوام کو فوری اور مؤثر ایمرجنسی خدمات کی فراہمی کے لیے جامع انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

اس سلسلے میں ریسکیو 𝟏𝟏𝟐𝟐 کی ایمبولینسز، فائر وہیکلز، ریسکیو گاڑیاں اور تربیت یافتہ اہلکاروں کو ضلع بھر کے حساس اور اہم مقامات سمیت مختلف پولنگ اسٹیشنوں کے قریب تعینات کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے یا ہنگامی صورتحال میں فوری امدادی کارروائی کو یقینی بنایا جا سکے۔

ریسکیو 𝟏𝟏𝟐𝟐 سکردو کے اہلکار پولنگ کے پورے عمل کے دوران مکمل طور پر الرٹ رہیں گے اور کسی بھی طبی ایمرجنسی، ٹریفک حادثے، آگ لگنے یا دیگر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں گے۔ عوام کی جان و مال کے تحفظ اور بروقت امداد کی فراہمی ریسکیو 𝟏𝟏𝟐𝟐 کی اولین ترجیح ہے۔

ایمرجنسی آفیسر سکردو جناب اسلام الدین صاحب نے تمام ریسکیو اہلکاروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ دورانِ انتخابات اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں بھرپور انداز میں سرانجام دیں اور عوام کو بروقت اور معیاری ایمرجنسی سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔

عوام سے اپیل ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں فوری طور پر ریسکیو ہیلپ لائن 𝟏𝟏𝟐𝟐 پر رابطہ کریں تاکہ بروقت امدادی کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔

میڈیا سیل ریسکیو 𝟏𝟏𝟐𝟐 سکردو

ریسکیو 𝟏𝟏𝟐𝟐 سکردو إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ریسکیو 𝟏𝟏𝟐𝟐 گلگت کے بہادر اہلکار، طفیل صاحب کی شہادت کی خب...
06/06/2026

ریسکیو 𝟏𝟏𝟐𝟐 سکردو
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

ریسکیو 𝟏𝟏𝟐𝟐 گلگت کے بہادر اہلکار، طفیل صاحب کی شہادت کی خبر انتہائی افسوس اور رنج کا باعث بنی۔
ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 𝟏𝟏𝟐𝟐 اسکردو، جناب اسلام الدین صاحب اور ریسکیو 𝟏𝟏𝟐𝟐 اسکردو کے تمام افسران و اہلکاران، مرحوم کے اہلِ خانہ اور ریسکیو 𝟏𝟏𝟐𝟐 گلگت کے غمزدہ ساتھیوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ شہید مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

ریسکیو 𝟏𝟏𝟐𝟐 سکردو

ریسکیو 𝟏𝟏𝟐𝟐 سکردو سکردو: دیوسائی روڈ پر سیلابی صورتحال کے باعث پھنسے ہوئے سیاحوں کی مدد کے لیے ریسکیو 𝟏𝟏𝟐𝟐 سکردو نے فوری...
02/06/2026

ریسکیو 𝟏𝟏𝟐𝟐 سکردو

سکردو: دیوسائی روڈ پر سیلابی صورتحال کے باعث پھنسے ہوئے سیاحوں کی مدد کے لیے ریسکیو 𝟏𝟏𝟐𝟐 سکردو نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 50 سے زائد سیاحوں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا۔
ریسکیو آپریشن کے دوران پانچ متاثرہ خاندانوں کو محفوظ مقامات اور متعلقہ ہوٹلوں میں منتقل کیا گیا۔ منتقل کیے جانے والوں میں 15 خواتین، 7 بچے، 4 مرد اور دل کے عارضے میں مبتلا 2 مریض شامل تھے۔
ریسکیو 𝟏𝟏𝟐𝟐 سکردو کی ٹیموں نے انتہائی مشکل حالات کے باوجود بروقت پیشہ ورانہ خدمات انجام دیتے ہوئے تمام متاثرہ افراد کو بحفاظت محفوظ مقام تک پہنچایا۔

میڈیا سیل
ریسکیو 𝟏𝟏𝟐𝟐 سکردو

ریسکیو 𝟏𝟏𝟐𝟐 سکردوعید الاضحیٰ کے اس بابرکت اور پُرمسرت موقع پر ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 𝟏𝟏𝟐𝟐 سکردو جناب اسلام الدین صاحب کی ...
27/05/2026

ریسکیو 𝟏𝟏𝟐𝟐 سکردو

عید الاضحیٰ کے اس بابرکت اور پُرمسرت موقع پر ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 𝟏𝟏𝟐𝟐 سکردو جناب اسلام الدین صاحب کی جانب سے ریسکیو 𝟏𝟏𝟐𝟐 کے تمام بہادر، محنتی اور فرض شناس اہلکاروں کو دلی عید مبارک پیش کی ہیں۔
اللہ تعالیٰ آپ کی بے لوث خدمات، انسانیت کی خاطر دی جانے والی قربانیوں اور شب و روز کی انتھک محنت کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔
ہم اُن تمام ریسکیو 𝟏𝟏𝟐𝟐 اہلکاروں کو سلامِ عقیدت پیش کرتے ہیں جو اپنی ذاتی خوشیوں اور عید کی مسرتوں کو پسِ پشت ڈال کر عوام کی جان و مال کے تحفظ اور خدمتِ انسانیت کے عظیم فریضے کی ادائیگی میں ہر لمحہ مصروفِ عمل رہتے ہیں۔
عید الاضحیٰ ہمیں ایثار، قربانی، بھائی چارے، محبت اور خدمتِ خلق کا درس دیتی ہے۔ دعا ہے کہ اللہ رب العزت آپ اور آپ کے اہلِ خانہ کو ہمیشہ صحت، سلامتی، خوشیوں، کامیابیوں اور اپنی خصوصی رحمتوں سے مالا مال فرمائے۔
🌹 عید مبارک 🌹
میڈیا سیل
ریسکیو 𝟏𝟏𝟐𝟐 سکردو

ریسکیو 𝟏𝟏𝟐𝟐 سکردو سکردو مین بازار سنہری بینک کے قریب واقع ایک ہارڈ ویئر اسٹور میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ...
24/05/2026

ریسکیو 𝟏𝟏𝟐𝟐 سکردو

سکردو مین بازار سنہری بینک کے قریب واقع ایک ہارڈ ویئر اسٹور میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 𝟏𝟏𝟐𝟐 اور فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے فوری رسپانس دے کر آگ پر قابو پا لیا ۔
اللہ کے فضل و کرم سے اس واقعے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ۔
عوام الناس سے گزارش ہے کہ بجلی کی وائرنگ اور حفاظتی اقدامات کا خصوصی خیال رکھیں تاکہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔

میڈیا سیل ریسکیو 𝟏𝟏𝟐𝟐 سکردو

24/05/2026

ریسکیو 𝟏𝟏𝟐𝟐 سکردو

“انسانیت وہ خوشبو ہے جو انسان کے کردار سے پھیلتی ہے، لفظوں سے نہیں۔”

🚨 ریسکیو 𝟏𝟏𝟐𝟐 سکردوریسکیو 𝟏𝟏𝟐𝟐 سکردو نے سات روز قبل ماسور راک کے مقام پر حادثے کا شکار ہونے والے جاپانی سیاح کی لاش کو آ...
23/05/2026

🚨 ریسکیو 𝟏𝟏𝟐𝟐 سکردو

ریسکیو 𝟏𝟏𝟐𝟐 سکردو نے سات روز قبل ماسور راک کے مقام پر حادثے کا شکار ہونے والے جاپانی سیاح کی لاش کو آج ایک گہری کھائی (Crevasse) سے نکال لیا۔
ریسکیو ٹیموں نے انتہائی دشوار گزار پہاڑی راستوں اور خطرناک مقامات پر مسلسل سرچ آپریشن جاری رکھا۔ رسیوں اور خصوصی ریسکیو آلات کی مدد سے لاش کو کھائی سے نکال کر آر ایچ کیو ہسپتال سکردو منتقل کیا ۔
یہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن ایمرجنسی آفیسر سکردو جناب اسلام الدین صاحب کی نگرانی میں گزشتہ سات دنوں سے مسلسل جاری رہا، جبکہ آج آپریشن کے دوران بھی وہ موقع پر موجود رہے اور پوری کارروائی کی خود نگرانی کرتے رہے۔
اس مشکل اور خطرناک آپریشن میں سدپارہ کے مقامی کوہ پیما، پولیس اور لوکل کمیونٹی کے ممبران نے بھی بھرپور حصہ لیا اور ریسکیو ٹیموں کے شانہ بشانہ رہتے ہوئے آپریشن کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
آپریشن کے دوران ریسکیو اہلکاروں اور رضاکاروں کو شدید مشکلات اور خطرناک حالات کا سامنا کرنا پڑا، تاہم ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت، بہادری اور انتھک محنت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی سے آپریشن مکمل کیا۔
اس سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں پولیس ڈپارٹمنٹ، ضلعی انتظامیہ، سدپارہ کوہ پیما اور لوکل کمیونٹی اور دیگر متعلقہ اداروں کا بھرپور تعاون حاصل رہا۔
میڈیا سیل
ریسکیو 𝟏𝟏𝟐𝟐 سکردو

ریسکیو 𝟏𝟏𝟐𝟐 سکردوسکردو شہر کے قریب واقع دلکش سیاحتی مقام حسن آباد کے علاقے ماسور راک میں چھ روز قبل سیر و تفریح کے لیے ج...
22/05/2026

ریسکیو 𝟏𝟏𝟐𝟐 سکردو

سکردو شہر کے قریب واقع دلکش سیاحتی مقام حسن آباد کے علاقے ماسور راک میں چھ روز قبل سیر و تفریح کے لیے جانے والا ایک جاپانی سیاح تاحال لاپتہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ سیاح دوپہر تقریباً 2 بجے سکردو شہر سے روانہ ہوا تھا اور شام 6 بجے تک واپس پہنچنا تھا، تاہم مقررہ وقت گزرنے کے باوجود وہ واپس نہ آ سکا۔
واقعے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 𝟏𝟏𝟐𝟐 سکردو کی ٹیموں نے فوری طور پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کا آغاز کر دیا، جو گزشتہ چھ دنوں سے مسلسل جاری ہے۔ سرچ آپریشن ایمرجنسی آفیسر سکردو جناب اسلام الدین صاحب کی زیر نگرانی جاری ہے، جبکہ ریسکیو اہلکار دشوار گزار پہاڑی علاقوں، چٹانی مقامات اور ملحقہ راستوں میں مسلسل تلاش کر رہے ہیں۔
ریسکیو ٹیمیں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہیں، تاہم اب تک لاپتہ جاپانی سیاح کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ ریسکیو 𝟏𝟏𝟐𝟐 سکردو تمام متعلقہ اداروں اور مقامی افراد کے تعاون سے سرچ آپریشن بلا تعطل جاری رکھے ہوئے ہے۔
میڈیا سیل
ریسکیو 𝟏𝟏𝟐𝟐 سکردو

ریسکیو 𝟏𝟏𝟐𝟐 سکردو آج دوپہر 12 بج کر 4 منٹ پر سکردو کے علاقے عید کالونی، نزد ایلیمینٹری کالج کے قریب ایک رہائشی گھر میں آ...
22/05/2026

ریسکیو 𝟏𝟏𝟐𝟐 سکردو

آج دوپہر 12 بج کر 4 منٹ پر سکردو کے علاقے عید کالونی، نزد ایلیمینٹری کالج کے قریب ایک رہائشی گھر میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 𝟏𝟏𝟐𝟐 سکردو کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور پیشہ ورانہ مہارت اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔

اطلاع تاخیر سے ملنے کے باعث آگ کافی حد تک پھیل چکی تھی، تاہم ریسکیو اہلکاروں نے بھرپور محنت اور جانفشانی سے صورتحال کو کنٹرول کیا اور مزید نقصان سے بچا لیا۔ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ریسکیو 𝟏𝟏𝟐𝟐 شہریوں سے اپیل کرتا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کی فوری اطلاع دیں تاکہ بروقت امدادی کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔

میڈیا سیل ریسکیو 𝟏𝟏𝟐𝟐 سکردو

Address

Maqponsar Skardu
Skardu

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rescue 1122 Skardu Baltistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share