Markazi Qadeemi Majlis-e-Azaa Gangupi Skardu Baltistan

Markazi Qadeemi Majlis-e-Azaa Gangupi Skardu Baltistan Hussaini world GB

16/03/2026

آیت اللہ عقیل الغروی

امام خمینی کا وہ معروف جملہ آمریکا کی مثال اس کتے جیسی ہے جسے اگر ڈروگے تو وہ کاٹنے کو دوڑےگا اور اگر ڈٹ جاؤ تو دُم ہلا...
27/02/2026

امام خمینی کا وہ معروف جملہ

آمریکا کی مثال اس کتے جیسی ہے جسے اگر ڈروگے تو وہ کاٹنے کو دوڑےگا اور اگر ڈٹ جاؤ تو دُم ہلا کر پیچھےہوجائیگا

حضرت حکیمہ خاتونؑ جو کہ امام جوادؑ کی بیٹی اور امام حسن عسکریؑ کی پھوپھی ہیں بیان کرتی ہیں کہ ابو محمد حسن بن علیؑ نے ای...
04/02/2026

حضرت حکیمہ خاتونؑ جو کہ امام جوادؑ کی بیٹی اور امام حسن عسکریؑ کی پھوپھی ہیں بیان کرتی ہیں کہ ابو محمد حسن بن علیؑ نے ایک خادم کے ذریعے مجھے پیغام بھجوا کر مجھے اپنے پاس بلایا اور فرمایا : اے پھوپھی جان ! آج افطار ہمارے پاس کریں کیونکہ آج پندرہ شعبان کی رات ہے اور آج کی رات خداوند متعال اپنی حجت کو زمین پر بھیجے گا جنابِ حکیمہ خاتونؑ کہتی ہیں کہ میں نے پوچھا کہ کس ماں سے متولد ہوں گے ؟ فرمایا : نرجس خاتون سے میں نے کہا کہ میری جان آپ پر فدا میں اس میں حمل کے آثار نہیں دیکھ رہی فرمایا : جو کچھ بیان کیا ہے وہی انجام پائے گا اسی وجہ سے میں جنابِ نرجسؑ کے پاس گئی اور سلام کیا نرجس خاتونؑ میرے پاس آئیں تاکہ میرے جوتے اتاریں اور کہا اے میری اور میرے خاندان کی سیدہ آپ کا کیا حال ہے ؟
میں نے جواب دیا : نہیں آپ ہماری سیدہ ہیں لیکن انہوں نے میری بات کا انکار کیا اور جواب دیا : اے پھوپھی جان آپ یہ کیا کہہ رہی ہیں میں نے کہا : اے میری بیٹی آج کی شب خداوند متعال تجھے ایسا فرزند عنایت کرے گا کہ جو دونوں جہاں کے سردار ہیں یہ سن کر جنابِ نرجسؑ نے شرم سے سر جھکا لیا اس کے بعد میں نے نماز عشاء بجالائی اور اپنے بستر پر چلی گئی جیسے ہی آدھی رات ہوئی میں نماز شب پڑھنے بیدار ہوئی اور تعقیبات پڑھنے کے بعد سو گئی اور تھوڑی دیر بعد دوبارہ اٹھی اسی اثنا میں نرجس خاتونؑ بھی نماز تہجد کےلیے اٹھی اور نماز تہجد بجالائی پھر میں طلوع فجر ہونے یا نہ ہونے کو دیکھنے کے لئے اپنے حجرے سے باہر آئی میں نے دیکھا کہ فجر اول کا وقت ہو چکا ہے اسی وقت میرے ذہن میں یہ سوال اٹھا کہ کیوں ابھی تک حجت کے متولد ہونے کا کوئی اثر ظاہر نہیں ہو رہا قریب تھا کہ میرے دل میں شک ایجاد ہوتا کہ اچانک امام حسن عسکریؑ نے اپنے حجرے سے مجھے آواز دی ! اے پھوپھی جان جلدی نہ کریں موعود کی ولادت کا وقت قریب ہے میں سورہ الم سجدہ اور یسن اور دوسری روایات کے مطابق سورہ قدر پڑھنے میں مشغول ہوئی اچانک نرجس خاتونؑ مضطرب حالت میں اٹھی میں جلدی سے اس کے پاس گئی اور پوچھا کیا کسی چیز کا احساس کررہی ہو نرجس خاتوںؑ نے جواب دیا : ہاں میں نے اس سے کہا : خدا کا نام اپنی زبان پر جاری کرو یہ وہی موضوع ہے جس کا پہلے میں نے ذکر کیا پریشان نہ ہو اور اپنے دل کو مطمئن رکھو اسی اثنا میں نور کا پردہ میرے اور اس کے درمیان حائل ہوگیا یا دوسری روایت کے مطابق میری آنکھوں پر نیند کا ایسا غلبہ ہوا کہ میری تھوڑی دیر کے لیے آنکھ لگ گئی جب بیدار ہوئی تو دیکھا کہ نو مولود بچہ سر بسجود اورخدا کے ذکر میں مشغول ہے جب مولود کو آغوش میں لیا تو میں نے دیکھا کہ مکمل پاک و پاکیزہ ہے اسی دوران امام حسن عسکریؑ نے مجھے اپنے پاس بلایا اور کہا اے پھوپھی جان میرے فرزند کو میرے پاس لے آئیں جب بچے کو امامؑ کی خدمت میں لے گئی تو امامؑ نے انہیں اپنی آغوش میں لیا اور داہنے کان میں اذان اور بائیں کان میں اقامت کہی اور فرمایا : اے میرے فرزند کچھ بولو ! پس بچے نے اپنی زبان مبارک سے کلمہ شہادتین جاری کیا :اشہد ان لاالہ الااللہ وحدہ لاشریک لہ وان جدی رسول اللہ وان ابی امیرالمومنین ۔۔ اسی طرح اپنے والد تک سارے ائمہ کی امامت کی گواہی دی ،
کتاب : الصدوق، ابوجعفر محمد بن علي بن الحسين ( متوفاي381هـ ) كمال الدين و تمام النعمة ، ص424 ، ناشر : اسلامية ـ تهران ، الطبعة الثانية ، 1395 هـ

تاریخ انسانیت میں بہت سے بھائی گزرے لیکن رشتہ اخوت اور اسکے تقاضے کو صحیح معنی و مفہوم کی طرف اپنی عملی زندگی سے محمد رس...
25/01/2026

تاریخ انسانیت میں بہت سے بھائی گزرے لیکن رشتہ اخوت اور اسکے تقاضے کو صحیح معنی و مفہوم کی طرف اپنی عملی زندگی سے محمد رسول اللہؐ اور علی ولی اللہؑ اور حضرت امام حُسینؑ اور حضرت عباسؑ جیسے عظیم بھائیوں نے رہنمائی فرمائی ہے بھائیوں کو اس عظیم و مقدس رشتہ اخوت کی تآسسی کرنا چاہیئے ،
آیت اللہ بشیر نجفی ،

23/01/2026

♥️🤲♥️

20/01/2026

عید و جشن کے آداب سے مطالق کچھ اہم گفتگو | شیخ مبارک علی عارفی

28 رجب اور شانِ بی بی زینبؑامام حُسینؑ نے جب مدینہ سے کوچ کا ارادہ کیا راوی کہتا ہے کہ بنی ہاشمؑ کی مخدرات کے لئے شدید پ...
17/01/2026

28 رجب اور شانِ بی بی زینبؑ
امام حُسینؑ نے جب مدینہ سے کوچ کا ارادہ کیا راوی کہتا ہے کہ بنی ہاشمؑ کی مخدرات کے لئے شدید پردہ کے انتظامات کے ساتھ چالیس محملیں تیار کی گئی تھیں میں یہ باشکوہ منظر دیکھ رہا تھا کیا دیکھتا ہوں کہ بیت الشرف میں سے خوبصورت جوان برآمد ہوا اس نے بنی ہاشمؑ کو مخاطب کرکے کہا مجھ سے دور ہو جاؤ بنی ہاشمؑ دور ہٹ گئے اس کے بعد بیت الشرف سے دو بیبیاں باہر آئیں جنہیں بہت سی عورتیں اپنے جھرمٹ میں لئے ہوئے تھیں اس خوبصورت جوان نے ایک محمل تیار کی اور اپنا زانو خم کر کے ان بیبیوں کو احترام کے ساتھ محمل میں سوار کیا ،
کتاب : مسافرہ شام ،

14/01/2026

بلتی نوحہ امام موسیٰ کاظم علیہ السلام امام بارگاہ حیدرآباد گنگوپی سکردو

آپ لوگوں کی کامیابی کا راز سب سے پہلے مضبوط ایمان اور پھر یک زبانی ہے، پس ان دونوں چیزوں کی اچھی طرح سے حفاظت کریں۔امام_...
12/01/2026

آپ لوگوں کی کامیابی کا راز سب سے پہلے مضبوط ایمان اور پھر یک زبانی ہے، پس ان دونوں چیزوں کی اچھی طرح سے حفاظت کریں۔

امام_سید_روح_اللہ_موسوی_خمینی

*أھل بیت (ع) سے توسل ترک نہ کریں:- جعفر مجتهدی رح*پیغمبرِ اسلام اور أھل بیت اطهار عليهم السلام کے ساتھ ہمیشہ رابطے میں ر...
10/01/2026

*أھل بیت (ع) سے توسل ترک نہ کریں:- جعفر مجتهدی رح*
پیغمبرِ اسلام اور أھل بیت اطهار عليهم السلام کے ساتھ ہمیشہ رابطے میں رہنے کے لئے توسل کو کبھی بھی ترک نہ کریں۔ أھل بیت علیه السلام اپنے چاہنے والوں کو اپنے حال پر نہیں چھوڑتے اور اگر أھل بیت(ع) کے دوست کوئی غلطی کرتے ہیں تو وہ ان کی بھی دیکھ بھال کرتے ہیں اور انہیں بچاتے ہیں بشرط ہم رابطے میں رہیں۔"

[آیة اللہ جعفر مجتهدی تبریزی رح]

اللهم صلی علی محمد و آل محمد و عجل فرجهم

جس ملت کی بیٹی نیوز روم میں دھماکوں سے نہیں ڈری،اس کا رہبر خامنہ‌ای ہے—اور وہ حیدرِ کرّارؑ کا بیٹا ہے۔
05/01/2026

جس ملت کی بیٹی نیوز روم میں دھماکوں سے نہیں ڈری،
اس کا رہبر خامنہ‌ای ہے—
اور وہ حیدرِ کرّارؑ کا بیٹا ہے۔

05/01/2026

نہ علیؑ نے کبھی کوئی میدان چھوڑا ہے اور نہ ہی علیؑ کے بیٹے میدان چھوڑنے والوں میں سے ہیں۔
#لبیکـــــ یا خامنہ ای

Address

Skardu

Telephone

+923449031312

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Markazi Qadeemi Majlis-e-Azaa Gangupi Skardu Baltistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Markazi Qadeemi Majlis-e-Azaa Gangupi Skardu Baltistan:

Share