Youth Of Chumik Skardu

Youth Of Chumik Skardu Awareness Of Education Among The Youth. Awareness Of Different Issues Face By Youth. Creat Unite Among The Youth.

23/05/2026

ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) نے پاکستان کے تمام اسٹوڈنٹس اور انٹرنیشنل ڈگری ہولڈرز کے لیے ڈگریوں کی Attestation کا طریقہ کار اپڈیٹ کر دیا ہیں۔ یہ جدید سسٹم مکمل طور پر آنلائن ہے، جس نے Attestation کے پرانے اور روایتی طریقہ کار کو ہمیشہ کے لیے Replace کر دیا ہے۔ اب کسی بھی Applicant کو HEC کے دفاتر کے چکر کاٹنے کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی اپنے Original Documents ہارڈ کاپی کی صورت میں جمع کرانے کا کوئی جھنجھٹ باقی رہا ہے۔ اب آپ گھر بیٹھے یا دنیا کے کسی بھی کونے سے دن کے چوبیس گھنٹے اور ہفتے کے ساتوں دن (24/7) HEC کے مخصوص Web Portal یعنی www.eservices.hec.gov.pk پر لاگ ان کر کے Attestation کے لیے آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔ یہ پورا Application Process انتہائی تیز رفتار، شفاف اور آسان ہے جو بنیادی طور پر مندرجہ ذیل مراحل پر مشتمل ہے۔

Step 1: Sign-in / Sign-up and Personal Details
اس ڈیجیٹل پراسیس کا آغاز پورٹل پر اکاؤنٹ بنانے سے ہوتا ہے جہاں نئے صارفین Sign-up کرتے ہیں اور پہلے سے رجسٹرڈ صارفین اپنے Registered Credentials کے ساتھ Log-in ہو سکتے ہیں۔ ڈیش بورڈ میں داخل ہونے کے بعد آپ کو Degree Attestation کا آپشن منتخب کرنا ہوتا ہے اور وہاں اپنی Personal Details درج کرنی ہوتی ہیں۔ یہاں اس بات کا خاص خیال رکھنا بہت ضروری ہے کہ آپ کا نام، والد کا نام اور ڈیٹ آف برتھ بالکل آپ کے CNIC کے مطابق ہو کیونکہ معلومات میں معمولی سا فرق یا Mismatch بھی تصدیق کے عمل کو روک سکتا ہے۔

Step 2: Educational and Degree Details
اس مرحلے میں آپ کو تعلیمی تفصیلات کے سیکشن میں جا کر SSC (Matric)/Equivalent سے لے کر اپنی آخری فائنل ڈگری تک کا تمام ریکارڈ ترتیب وار فراہم کرنا ہوتا ہے۔ اس میں تعلیمی بورڈ یا یونیورسٹی کا نام، مخصوص Campus، ایفی لیٹڈ کالج، سیشن اور رول نمبر یا Registration Number شامل ہیں۔ تمام ڈیٹا فیڈ کرنے کے بعد آپ کو Checkboxes کی مدد سے صرف اسی مخصوص ڈگری پروگرام، Transcript یا پروویژنل سرٹیفکیٹ کا انتخاب کرنا ہوتا ہے جس کی Attestation آپ کو مطلوب ہوتی ہے۔

Step 3: Document Upload
ایجوکیشنل ڈیٹا فراہم کرنے کے بعد ڈاکومنٹس اپلوڈ کرنے کا مرحلہ آتا ہے جس میں شناختی کارڈ کے دونوں حصوں (CNIC Front & Back) اور تمام مطلوبہ ایجوکیشنل ڈاکومنٹس کی بالکل صاف، رنگین اور واضح Scanned Copie

✨ ایک نئے سفر کا آغاز ✨یوتھ آف چھومک کی ایک اہم اور باوقار میٹنگ شہریار حسن ہاؤس  میں منعقد ہوئی، جس میں متفقہ طور پر تن...
23/05/2026

✨ ایک نئے سفر کا آغاز ✨
یوتھ آف چھومک کی ایک اہم اور باوقار میٹنگ شہریار حسن ہاؤس میں منعقد ہوئی، جس میں متفقہ طور پر تنظیم کے نئے صدر اور کابینہ کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔
اس پروقار تقریب میں نو منتخب صدر #منتظرمہدی اور ان کی پوری کابینہ نے اپنے عہدوں کا باقاعدہ حلف اٹھایا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ علاقے کی فلاح و بہبود، نوجوانوں کی ترقی اور کمیونٹی کی بہتری کے لیے خلوص، محنت اور دیانتداری کے ساتھ کام کریں گے۔
ہمیں یقین ہے کہ نئی قیادت اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھاتے ہوئے تنظیم کو مزید کامیابیوں کی طرف لے جائے گی۔
🌸 نیک تمنائیں اور بہت بہت مبارکباد 🌸

District Administration Skardu منتظر مھدئ ApNa Chumik Skardu Geo Ragaiser Chumik Skardu Skardu TV
@

20/05/2026

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
یوتھ آف چھومک کا مقصد نوجوانوں میں تعلیمی، تربیتی، اخلاقی اور سماجی شعور و بیداری پیدا کرنا ہے۔
ہمارا کسی سیاسی جماعت یا سیاستدانوں سے کوئی تعلق نہیں، اور تمام ممبران اپنے سیاسی معاملات میں آزاد ہیں۔

لہٰذا اگر کسی سیاسی پروگرام یا الیکشن کے سلسلے میں شرکت کی جائے تو وہ ذاتی حیثیت میں ہوگی، یوتھ آف چھومک کے عنوان سے نہیں۔
امید ہے تمام برادران اس پالیسی کا احترام کریں گے۔
لہذا YOC کے گروپ میں کوئی سیاسی پوسٹ یا تصویر شیئر نہ کریں.

منجانب : یوتھ آف چھومک کور کمیٹی

یوتھ آف چھومک کی نئی کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ منعقد کی گئی۔میٹنگ میں تنظیم کے مستقبل، نوجوانوں کے کردار...
14/05/2026

یوتھ آف چھومک کی نئی کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ منعقد کی گئی۔
میٹنگ میں تنظیم کے مستقبل، نوجوانوں کے کردار اور نئی ذمہ داریوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
نئے صدر اور ان کی کابینہ کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا۔
اس کے ساتھ ساتھ کابینہ میں بعض اہم ردوبدل بھی زیرِ غور ہیں تاکہ تنظیم کو مزید فعال اور مضبوط بنایا جا سکے۔
ہم امید کرتے ہیں کہ نئی ٹیم نوجوانوں کی بہتر نمائندگی کرتے ہوئے علاقے کی ترقی اور فلاح کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔

Heartfelt congratulations to our talented daughter of Chumik, Hajira d/o Abideen, for securing the Top Position in the U...
09/05/2026

Heartfelt congratulations to our talented daughter of Chumik, Hajira d/o Abideen, for securing the Top Position in the Uswa Pre-Board Examination Baltistan, Competing among nearly 900 students from different government and private colleges across District Skardu and achieving the top position is truly an inspiring success.
Your hard work, dedication, and outstanding achievement have made the entire community proud. .
We also appreciate the efforts of parents, teachers, and Uswa Girls College Mohsin-e-Millat for guiding students towards excellence.
May Allah bless you with even greater success in your upcoming Board Examinations and future journey. Ameen

دفتر اسسٹنٹ کمشنر گمبہ سکردو📢 اشتہار برائے آگاہی طلبہ و طالبات 📢ہرگاہ عوام الناس، خصوصاً CSS میں دلچسپی رکھنے والے طلبہ ...
09/05/2026

دفتر اسسٹنٹ کمشنر گمبہ سکردو

📢 اشتہار برائے آگاہی طلبہ و طالبات 📢
ہرگاہ عوام الناس، خصوصاً CSS میں دلچسپی رکھنے والے طلبہ و طالبات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر آفس گمبہ، سکردو کے زیرِ اہتمام ہونہار اور باصلاحیت طلبہ و طالبات کیلئے خصوصی اسکالرشپ پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
✨ اسکالرشپ کی تفصیل:
منتخب طلبہ و طالبات کو معروف CSPS اکیڈمی اسلام آباد میں
جناب مرید حسین جسرا صاحب کی نگرانی و رہنمائی میں
CSS امتحان کی تیاری کیلئے مکمل اسکالرشپ فراہم کی جائے گی۔
📚 اسکالرشپ میں شامل سہولیات:
✔ ٹیوشن فیس
✔ نوٹس و مطالعاتی مواد
📝 ٹیسٹ کی تاریخ:
17 مئی 2026ء
🏆 ٹیسٹ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے پہلے تین امیدواروں کو مکمل اسکالرشپ دی جائے گی۔
📌 تمام اہل اور دلچسپی رکھنے والے طلبہ و طالبات سے درخواست ہے کہ مقررہ تاریخ پر ٹیسٹ میں شرکت یقینی بنائیں اور اس بہترین موقع سے فائدہ اٹھائیں۔

انیلہ بتول (PAS)
اسسٹنٹ کمشنر گمبہ
Assistant Commissioner/SDM Gamba
District Administration Skardu

Admission Alert! Online Admission started at Govt Girls Degree College Skardu.
09/05/2026

Admission Alert!
Online Admission started at Govt Girls Degree College Skardu.

Heartfelt congratulations to Mr. Muhammad Muzaffar Abbas , a proud member of Youth of Chumik Skardu, for graduating in E...
06/05/2026

Heartfelt congratulations to Mr. Muhammad Muzaffar Abbas , a proud member of Youth of Chumik Skardu, for graduating in Environmental Science from the University of Baltistan.
Your hard work has paid off. On behalf of Youth of Chumik, we also congratulate your whole family on this proud moment.
“We wish him success in his future endeavors”

آج یوتھ آف چھومک کے ممبران نے آغا باقر الحسینی صاحب سے ایک نہایت بامقصد اور بصیرت افروز ملاقات کی۔ اس ملاقات کا بنیادی م...
04/05/2026

آج یوتھ آف چھومک کے ممبران نے آغا باقر الحسینی صاحب سے ایک نہایت بامقصد اور بصیرت افروز ملاقات کی۔ اس ملاقات کا بنیادی مقصد اپنے علاقے کے طلبہ کو معیاری تعلیم، اسکالرشپس اور روشن مستقبل کی جانب گامزن کرنے کے لیے نئی راہوں اور مواقع سے روشناس کروانا تھا۔ ممبران نے اپنے عزم، وژن اور مستقبل کے جامع لائحہ عمل کو آغا صاحب کے سامنے مؤثر انداز میں پیش کیا۔
آغا باقر الحسینی صاحب نے یوتھ آف چھومک کے ممبران کی اب تک کی شاندار کارکردگی، خلوصِ نیت اور جذبۂ خدمت کو بے حد سراہا اور اس نیک کاوش کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس عظیم مقصد میں برکت عطا فرمائے اور اسے مزید کامیابیوں سے ہمکنار کرے۔
مزید برآں، آغا صاحب نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ گلگت بلتستان کے طلبہ کو تعلیم کے میدان میں آگے بڑھانے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے اور ہر قدم پر یوتھ آف چھومک کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے نوجوانوں کو تلقین کی کہ وہ علم کو اپنا ہتھیار بنائیں اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر علاقے اور ملک کا نام روشن کریں۔
یہ ملاقات نہ صرف ایک حوصلہ افزا پیش رفت ثابت ہوئی بلکہ اس نے نوجوانوں کے حوصلے کو مزید جِلا بخشی اور انہیں اپنے مشن پر ثابت قدم رہنے کا نیا عزم عطا کیا۔ ایسے مثبت اور تعمیری اقدامات یقیناً علاقے کی ترقی اور روشن مستقبل کی نوید ہیں۔

یوتھ آف چھومک کی کور کمیٹی ممبران کا نئے کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تنظیمی امور، نوج...
02/05/2026

یوتھ آف چھومک کی کور کمیٹی ممبران کا نئے کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تنظیمی امور، نوجوانوں کے کردار، اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

@

Our talented student Dr. Hafiza Sajida Hayat, daughter of Sikandar Ali Hayat, has successfully completed her MBBS degree...
01/05/2026

Our talented student Dr. Hafiza Sajida Hayat, daughter of Sikandar Ali Hayat, has successfully completed her MBBS degree from the International University of Kyrgyzstan and earned her medical degree with great achievement.
On this joyful occasion, we wholeheartedly congratulate her family, relatives, neighbors, and the entire community.
We pray that Allah Almighty grants Dr. Sajida Hayat more success, honor, and achievements in her future, and makes her a great source of service to humanity. Ameen.

Address

Skardu
16100

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+923405700259

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Youth Of Chumik Skardu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share