26/02/2026
رمضان میں پڑھی جانے والی دعا - نویں رمضان کی دعا اور اس کا ثواب
اگر کوئی رمضان کی نویں تاریخ کو روزہ رکھ کر مندرجۂ ذیل دعا کو پڑھے تو اللہ تعالیٰ اس شخص کو حضرت یعقوب علیہ السلام کے بیٹوں کے اعمال کے برابر ثواب عطافرمائے گا۔
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَللّٰھُمَّ اَوْصِلْنِیْ فِیْہِ اِلٰی رَحْمَتِکَ الْوَاسِعَۃِ وَاھْدِنِیْ بِبَرَاھِیْنِکَ السَّاطِعَۃِ وَخُذْ بِنَاصِیَتِیْ اِلٰی مَرْضَاتِکَ الْجَامِعَۃِ بِمُحَبَّتِکَ یَآ اَمَانَ الْخَآئِفِیْنَ بِرَحْمَتِکَ یَآ اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّاٰلِ مُحَمَّدٍ۔
ترجمہ : پروردگار !مجھے اس ماہ مبارک میں اپنی پھیلی ہوئی رحمت تک پہنچادے۔ تیرے روشن دلائل کے ذریعے میری ہدایت فرما تیری محبت کے ذریعے میرے بال پکڑ کر اپنی پوری رضامند ی کی طرف لے جا اے خوفزدہ لوگوں کو امن دینے والے اے سب سے زیا دہ رحم والے تیری رحمت کا واسطہ۔