Wazirpur Youth Movement - WYM

Wazirpur Youth Movement - WYM Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Wazirpur Youth Movement - WYM, Community Organization, Shigar Road, Skardu.

WYM is social welfare organization in Wazirpur shigar which work for welfare of people of Wazirpur and shigar without any discrimination, we respect and follow law, rules and regulations prescribed by Govt and help people.

04/05/2026

اعلامیہ! کابینہ میٹنگ وزیرپور یوتھ موومنٹ!

آج بروز پیر بتاریخ ۴ مئی ۲۰۲۶ بوقت بعد نماز عصر صدر بوا منور حسین و چیئرمین مجید ملک صاحب وزیرپور یوتھ موومنٹ کی زیر صدارت سکردو میں کابینہ کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں مندرجہ ذیل مطالبات مشترکہ طورپر پیش کئے گئے۔

۱- ۲ مئی ۲۰۲۶ کی رات وزیرپور کے مین بازار کے کھمبوں سے تاروں کو چوری کرکے ایک مجرمانہ حرکت کی ہے، ان کے خلاف فی الفور کارروائی عمل میں لائی جائے۔
۲- وزیرپور مائیکرو پروجیکٹ سے جڑے تمام تاروں کو جو پچھلے چند مہینوں میں غائب ہوئے ہیں، سب کو فی الفور واپس کرکے کھمبوں پر چڑھا دیا جائے۔
۳- جو جو لوگ عوامی اثاثوں کو چوری کرنے میں ملوث ہیں، سب کو قرار سزا دی جائے۔
بصورت دیگر!
مندرجہ بالا مطالبات پر فی الفور کارروائی عمل میں نہ لائی گئی تو عوام کو سڑکوں پر نکالا جائے گا اور احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔

کابینہ وزیرپور یوتھ موومنٹ-

فرزندِ وزیرپور، غریب پرور اور نہایت خوش مزاج شخصیت کے مالک بابو عارف شجاع کو اُن کی بہترین کارکردگی کے اعتراف میں ڈپٹی ک...
15/04/2026

فرزندِ وزیرپور، غریب پرور اور نہایت خوش مزاج شخصیت کے مالک بابو عارف شجاع کو اُن کی بہترین کارکردگی کے اعتراف میں ڈپٹی کمشنر شگر کی جانب سے تعارفی سند پیش کی جا رہی ہے۔

وزیرپور والوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک نامنظور! ⚡❌دن میں صرف 2 گھنٹے اور رات میں بھی صرف 2 گھنٹے بجلی دینا سراسر ناا...
01/04/2026

وزیرپور والوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک نامنظور! ⚡❌
دن میں صرف 2 گھنٹے اور رات میں بھی صرف 2 گھنٹے بجلی دینا سراسر ناانصافی ہے۔ اس وقت بچوں کے امتحانات جاری ہیں، جس کی وجہ سے تعلیم میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
حکامِ بالا سے گزارش ہے کہ اس مسئلے کا فوری نوٹس لیا جائے اور بجلی کی فراہمی کو بہتر بنایا جائے۔
اگر بجلی کی صورتحال بہتر نہ ہوئی تو ہم جلد دھرنے کی طرف بڑھنے پر مجبور ہوں گے۔
وزیرپور یوتھ موومنٹ

وزیرپور یوتھ موومنٹ کے بورڈ آف گورنرز کے معزز رکن، سابق صدر اور تحریکِ تحصیل ہیڈکوارٹر کے مرکزی رہنما جناب منور ساجد شگر...
27/10/2025

وزیرپور یوتھ موومنٹ کے بورڈ آف گورنرز کے معزز رکن، سابق صدر اور تحریکِ تحصیل ہیڈکوارٹر کے مرکزی رہنما جناب منور ساجد شگری صاحب کے کامیاب آپریشن پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ آپ کو مکمل صحت، کامل شفا، تندرستی اور دراز عمر عطا فرمائے۔
اللہ پاک آپ کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور آپ کی خدمات کا سلسلہ مزید جاری و ساری رکھے۔ آمین

وزیرپور ، گلاب پور دو الگ یونین کونسلز ہیں مشترکہ تحصیل بنیں تو ہیڈ کوارٹر کے لئے جگہ اور تحصیل کا نام دونوں کی باہمی رض...
26/10/2025

وزیرپور ، گلاب پور دو الگ یونین کونسلز ہیں مشترکہ تحصیل بنیں تو ہیڈ کوارٹر کے لئے جگہ اور تحصیل کا نام دونوں کی باہمی رضا مندی سے منتخب کیا جائے ۔ وزیرپور کو یکسر نظر انداز کر کے تحصیل تورکھو کا نام گلاب پور رکھنا اور ہیڈ کوارٹر کا غیر موزوں جگہ پر بنانا کسی طور قبول نہیں کریں اس نا انصافی کے خلاف ہر حد تک جائیں گے ۔ جب بھی کہیں کسی تحصیل کا یا ڈسٹرکٹ کا ہیڈ کوارٹر بنانا ہو تو وہاں کی عوام کی دلچسپی اور سہولت کو پیش نظر رکھ کر بنایا جاتا ہے جبکہ یہاں سفارشی بنیاد پر عوامی مفاد کو کچلا جا رہا ہے اور تحصیل کا ہیڈ کوارٹر ایسی جگہ پر بنایا جا رہا ہے جہاں نہ کوئی ٹرانسپورٹ کی سہولت ہے نہ کسی اور چیز کی ۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ تحصیل کا ہیڈ کوارٹر ایسی جگہ بنائیں جہاں عوام کے لئے آنا جانا آسان ہو پبلک ٹرانسپورٹ چلتی ہو ورنہ تحصیل آفس جانے کے لئے سپیشل گاڑی بوک کرنی پڑے گی چھوٹے سے کام کے لئے ہزاروں کا خرچہ ہوگا ۔ اور جب کسی دو یونین کونسلز کو مشترکہ طور پر تحصیل کا درجہ دے رہے ہیں تو نام بھی دونوں کی رضامندی سے رکھنا ہوتا ہے اور یہاں بھی ایک یونین کونسل کا نام دوسرے پہ تھوپ دیا جا رہا ہے جو کہ ناقابل قبول ہے دونوں کی مرضی سے ایک نام مرتب کرے تحصیل کا ۔ بہتر ہو گا دونوں فریقین مل بیٹھ کر معاملات کو طے کریں اگر ضد پر آجائے تو یا وہاں ووٹنگ کرے جس فریق کو ووٹ ملے اس کو ترجیح دیا جائے یا رقبے کے لحاظ سے جو بھی جگہ دونوں سائیڈ کا سینٹر بنتا ہے وہاں تحصیل کا ہیڈ کوارٹر بنائیں ۔ ہمارے سارے مطالبات انصاف پر مبنی ہے ان مطالبات کو نہ ماننے کی صورت میں شگر بھر میں بھرپور احتجاج کریں گے تب تک کریں گے جب تک ہمارے مطالبات منظور نہیں ہوتے ۔

24/10/2025

نائب صدر وزیر پور یوتھ موومنٹ مولانا عبداللہ ناصر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کررہا ھے

24/10/2025

نائب صدر وزیر پور یوتھ موومنٹ اسلم قاسمی احتجاجی مظاہرے سے خطاب کررہا ھے

24/10/2025

جنرل سیکرٹری وزیرپور یوتھ موومنٹ عبدالوہاب شگر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کررہا ھے

24/10/2025

ترجمان وزیر پور یوتھ موومنٹ سعید دیں شگری احتجاجی مظاہرے سے خطاب کررہا ھے

24/10/2025

📢 اعلانِ احتجاج
تمام اہلِ وزیرپور کو مطلع کیا جاتا ہے کہ آج بروز جمعہ، نمازِ جمعہ کے فوراً بعد
وزیرپور بازار اور بندو بازار میں علامتی احتجاج کیا جائے گا۔

یہ احتجاج نادرا آفس کے لوازمات و سامان کو چوری چھپے گلاب پور منتقل کرنے کے اقدام کے خلاف کیا جا رہا ہے۔
عوام وزیرپور کے حقوق پر ڈاکہ قبول نہیں کریں گے۔

تمام نوجوانوں اور شہریوں سے پرامن شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔
اپنے علاقے کے حق کے لیے آواز بلند کریں ✊

وزیرپور یوتھ موومنٹ

وزیرپور یوتھ موومنٹ کی ہنگامی اجلاس زیرصدارت چیئرمین مجید ملک و صدر حاجی منور حسین منعقد ہوا، میٹنگ میں وزیرپور کے عوام ...
20/10/2025

وزیرپور یوتھ موومنٹ کی ہنگامی اجلاس زیرصدارت چیئرمین مجید ملک و صدر حاجی منور حسین منعقد ہوا، میٹنگ میں وزیرپور کے عوام کو اعتماد میں لئے بغیر نادرہ آفس کے ساز و سامان کو گلاب پور منتقل کرنے پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا گیا۔
اجلاس میں درجہ ذیل فیصلے اتفاق رائے سے لئے گئے۔
وزیرپور عوام کو اعتماد میں لیے بغیر نادرہ آفس کے لوازمات کو گلاب پور پہنچانا بدنیتی پرمبنی فیصلہ ہے۔ دونوں اطراف کے عمائدین کو اعتماد میں لینا ضروری ہے، پسِ دیوار ہونے والے فیصلوں کو ہم جوتی کے نوک پر رکھتے ہیں۔
ہم انتظامیہ و نادرہ حکام کو باور کرانا چاہتے ہیں کہ کوئی بھی ایسا عمل جو وزیرپور عوام کے حق میں نہ ہو، ہم کسی صورت قبول نہیں کریں گے، اگر ایسا کچھ بھی ہوا تو ہم بھرپور مزاحمت کریں گے اور ہر قانونی راستہ اپنائیں گے۔
نادرہ آفس گلاب پور میں بننے کی صورت میں وزیرپور عوام مکمل بائیکاٹ کا اعلان کرے گی، اور کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔
ہم عوامی نمائندگان بشمول عمران ندیم اور طاہر شگری کو آگاہ کرتے ہیں کہ وزیرپور عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسے سلوک بند کریں، عوامی فیصلے کو عوامی رائے کے ساتھ لیا جائے، بصورت دیگر آپ دونوں کو سخت سیاسی نقصان پہنچ سکتا ہے اور ہم پہنچا کر رہیں گے۔
اراکین کابینہ وزیرپور یوتھ موومنٹ!
چیئرمین: بوا مجید ملک
صدر: حاجی منور حسین
جنرل سیکریٹری: عبدالوہاب شگری

Address

Shigar Road
Skardu

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Wazirpur Youth Movement - WYM posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Wazirpur Youth Movement - WYM:

Share