18/07/2026
شگر سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر مشرف حسین ابراہیمی اور سیکرٹری انفارمیشن علی نقی آرزو نے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی، انہیں کامیابی اور بلامقابلہ سپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور طلبہ و شگر کے عوامی مسائل پر مشتمل 15 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا۔ سپیکر نے مسائل کے حل کے لیے بھرپور تعاون اور ترجیحی اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔