Ahlebait Voice Academy G.B

Ahlebait Voice Academy G.B Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Ahlebait Voice Academy G.B, Nonprofit Organization, Skardu.

27/04/2026
22/04/2026

اہل بیت وائس اکیڈمی جی بی کے ابھرتے ہوئے ستارے ⭐️
ان خوبصورت گلستاں کے ننھے پھولوں کی آواز میں ایک دلنشین کلام: “نور سے سجی ہے کربلا” ✨

یہ باصلاحیت بچے ہمارے لیے فخر ہیں، جو محبتِ اہلِ بیتؑ کے پیغام کو اپنی خوبصورت آوازوں کے ذریعے آگے بڑھا رہے ہیں۔ اہلِ بیت وائس اکیڈمی جی بی ہمیشہ نوجوان ٹیلنٹ کو نکھارنے اور انہیں ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے 🌹

آپ سب سے گزارش ہے کہ ان بچوں کی ویڈیو کو ضرور شیئر کریں، انہیں سپورٹ کریں، اور ہمارے پیج کو لازمی لائک کریں تاکہ ہم اسی طرح مزید باصلاحیت نوجوانوں کو آپ کے سامنے لا سکیں 🤍

منجانب: اہلِ بیت وائس اکیڈمی جی بی

اقتباس از خطبۂ جمعہقائد بلتستان، امامِ جمعہ والجماعت، علامہ شیخ محمد حسن جعفری حفظہ اللہسب سے پہلے میں اللہ تعالیٰ کا ب...
17/04/2026

اقتباس از خطبۂ جمعہ
قائد بلتستان، امامِ جمعہ والجماعت، علامہ شیخ محمد حسن جعفری حفظہ اللہ
سب سے پہلے میں اللہ تعالیٰ کا بے حد شکر ادا کرتا ہوں کہ کسالت کے باعث ڈیڑھ سال کے وقفے کے بعد دوبارہ آپ مومنین کی خدمت کا موقع نصیب ہوا۔
میں آپ تمام مومنین سے اپنی مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست کرتا ہوں۔
1)سانحہ یکم مارچ کی بنیاد پر جن پولیس اہلکاروں کو برطرف کیا گیا ہے، انہیں فوری طور پر بحال کیا جائے.
2)62 بریگیڈ سے جو اسلحہ لوٹا گیا تھا، اس میں سے کچھ تاحال غائب ہے اسے واپس کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔
3)رہبرِ معظم، سید علی خامنہ ای شہید و دیگر شہداء کے چہلم میں شرکت کے لیے گلگت جانے والے مومنین، انجمنِ امامیہ کے دفتر میں اپنے ناموں کا اندراج کروائیں۔
4)محبوب القلوب بننے کے لیے مال و دولت، حسن و زیبائش یا قوم و قبیلہ ضروری نہیں، بلکہ تقویٰ، پرہیزگاری، عملِ صالح اور ایمان اصل معیار ہیں۔
حضرت بلال حبشی رضی اللہ عنہ نے بھی اپنا مقام و مرتبہ تقویٰ و پرہیزگاری کی بنیاد پر حاصل کیا۔
لہٰذا ہمیں بھی چاہیے کہ ہم اپنی روحانی اصلاح کی کوشش کریں۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو ایمان کی پختگی اور اعلیٰ کردار کی توفیق عطا فرمائے۔
5)حکومت کی جانب سے قائم کردہ جوڈیشل انکوائری کمیشن کے سامنے جا کر جس کے پاس جو معلومات ہیں، وہ پیش کریں۔
خصوصاً جن افراد نے فائرنگ کی ہے، ان کے خلاف گواہی دیں۔
سینکڑوں، ہزاروں لوگوں کے سامنے فائرنگ ہوئی ہے، لہٰذا گواہوں کی کمی نہیں ہونی چاہیے۔ اگر آج آپ گواہی نہیں دیں گے تو ہمارا کیس کمزور ہو جائے گا، اور بعد میں کھوکھلے نعروں کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
6)حالیہ امریکہ-ایران کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کے وزیرِ اعظم اور سپہ سالار کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہیں، اور دعا گو ہیں کہ ایسا معاہدہ طے پائے جس میں ایران کی کامیابی ہو۔
7)ریاستی اداروں سے اپیل ہے کہ جس طرح بلوچستان میں بی ایل اے اور را کے ایجنٹس کے لیے عام معافی کا اعلان کیا گیا تھا، اسی طرح رہبرِ معظم انقلاب اسلامی کی شہادت کے بعد پیش آنے والے سانحے پر بھی عفوِ عام کا اعلان کیا جائے، تاکہ بلتستان گلستان بن سکے۔
اسی سانحے میں شہید ہونے والے معصوم بچوں کے لیے دیت کا بھی مطالبہ کیا جاتا ہے۔

17/04/2026
15/04/2026

کربلا ہمیں سکھاتی ہے کہ حق کے لیے سر کٹایا جا سکتا ہے، مگر سر جھکایا نہیں جا سکتا

Address

Skardu

Telephone

+923448191118

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ahlebait Voice Academy G.B posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share