Sirat Ul Jannah Welfare Deh phulail Sindh Pakistan

Sirat Ul Jannah Welfare Deh phulail Sindh Pakistan Our sole objective is to seek the pleasure of Allah and His Messenger, and to serve humanity.

11/07/2026

صراط الجنہ ویلفیئر ایسوسی ایشن دیھ پھلیل کا 2022 میں سیلاب متاثرین کے لئے راشن کی تقسیم کاری کے مناظر:

09/07/2026

اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!

🏢 صراطُ الجنہ ویلفیئر دیھ پھلیل آفس کی تیاریاں – پارٹ 2

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ! صراطُ الجنہ ویلفیئر کے آفس کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ساتھیوں کی محنت، لگن اور جذبۂ خدمت کے ساتھ یہ کام مزید دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ یہ آفس عوامی خدمت، مسائل کے حل اور فلاحی سرگرمیوں کے مرکز کے طور پر کام کرے گا۔

ان شاء اللہ اس ویڈیو اور پوسٹس کے ساتھ جڑے رہیے، مزید کام مکمل ہونے کے بعد پارٹ 3 بھی آپ کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔

🤲 آپ سب کی دعاؤں، تعاون اور حوصلہ افزائی کے طلبگار ہیں۔

منجانب ۔۔
صراط الجنہ ویلفیئر ایسوسی ایشن پاکستان سندھ گاؤں دیھ پھلیل ۔۔

09/07/2026

صراط الجنہ ویلفیئر ایسوسی ایشن پاکستان سندھ گاؤں دیھ پھلیل کے وفد کی کراچی میں مختلف شخصیات سے ملاقاتیں:

08/07/2026

🌹 الصلوٰۃ والسلام علیک یا رسول اللہ ﷺ 🌹

خوشخبری!

ماشاءاللہ! الحمدللہ

چار سال قبل اپنے گاؤں دیھ پھلیل کے چند نوجوانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت صراط الجنہ ویلفیئر دیھ پھلیل کا آغاز کیا تھا۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم، اہلِ علاقہ کی دعاؤں اور تعاون سے آج ہم اپنے ویلفیئر آفس کی تیاریوں کا آغاز کر رہے ہیں۔

صراط الجنہ ویلفیئر دیھ پھلیل آفس کی تیاریاں — پارٹ 1

یہ آفس ان شاء اللہ اہلِ علاقہ کی خدمت، فلاحی سرگرمیوں کے انتظام، لوگوں کے مسائل سننے اور حتیٰ الامکان ان کے حل کے لیے ایک مرکز کے طور پر کام کرے گا۔

ہمارا مقصد صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کی رضا اور اس کے پیارے محبوب حضرت محمد ﷺ کی خوشنودی حاصل کرتے ہوئے دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ اپنے گاؤں اور آس پاس کے علاقوں میں جہاں تک ممکن ہو، ضرورت مندوں کی مدد کریں، اچھے کاموں میں حصہ لیں اور عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔

خدمتِ خلق ہماری پہچان ہے۔

اس کارِ خیر میں جن ساتھیوں نے کسی بھی صورت تعاون کیا، اور جن بھائیوں نے اپنے والدین، عزیز و اقارب کے ایصالِ ثواب یا نیک نیت کے ساتھ حصہ لیا، اللہ تعالیٰ ان سب کی کاوشوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، ان کے لیے اسے صدقۂ جاریہ بنائے اور انہیں دنیا و آخرت کی بھلائیاں عطا فرمائے۔ آمین۔

آپ سب سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ صراط الجنہ ویلفیئر کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے، ہمیں اخلاص کے ساتھ خدمتِ خلق کی توفیق دے اور اس ادارے کو اہلِ علاقہ کے لیے خیر و برکت کا ذریعہ بنائے۔

آمین یا رب العالمین۔
منجانب ۔
صراط الجنہ ویلفیئر ایسوسی ایشن پاکستان سندھ گاؤں دیھ پھلیل ۔۔۔۔۔۔۔

Address

Deh Phulail Sindh
Sindh
67190

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sirat Ul Jannah Welfare Deh phulail Sindh Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share