Sibi Athletic Association

Sibi Athletic Association Sibi Athletic Association

28/09/2025
20/08/2025

کہیں طاقت، کہیں رفتار اور کہیں مہارت،، بلوچستان کے نوجوانوں نے "بلوچستان گیمز" میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، دوسرا بلوچستان گیمز ایک سنگ میل بن کر اختتام پذیر ہوا جس نے یہ ثابت کیا کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں نہ صرف ٹیلنٹ ہے بلکہ آگے بڑھنے کا جنون بھی ہے

دوسری  بلوچستان گیمز کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں کو سپورٹ کرناہے، مشیر کھیل مینا مجید بلوچ بلوچستان گیمز کا وننگ ٹرافی کو...
20/08/2025

دوسری بلوچستان گیمز کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں کو سپورٹ کرناہے، مشیر کھیل مینا مجید بلوچ

بلوچستان گیمز کا وننگ ٹرافی کوئٹہ ڈویژن کے نام، سبی نے دوسری اور لورالائی ڈویژن نے تیسری پوزیشن کیلئے کامیابی سمیٹ لی۔

اختتامی تقریب کے چیف گیسٹ مشیر کھیل مینا مجید بلوچ سیکرٹری کھیل درا بلوچ اور ڈی جی کھیل یاسر بازئی نے ٹیموں اور کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کئے۔
کوئٹہ۔(ایم اخلاص سے) محکمہ کھیل بلوچستان کے زیر اہتمام دوسری بلوچستان گیمز 2025ء گیمز کا وننگ ٹرافی کوئٹہ ڈویژن کے نام رہا۔وکٹری اسٹینڈ پر سبی ڈویژن نے دوسری اور لورالائی ڈویژن نے تیسری پوزیشن کیلئے کامیابی سمیٹ لی۔تقسیم انعامات تقریب کے چیف گیسٹ صوبائی مشیر کھیل و یوتھ افیئرمینا مجید بلوچ سیکرٹری کھیل یوتھ افیئر درابلوچ۔ڈائریکٹر جنرل کھیل یاسر خان بازئی نے پوزیشن لینے والے ٹیموں اور کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کئے۔اس موقع پربلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سنیئر نائب صدر گل محمد کاکڑ۔جنرل سیکرٹری حاجی شیر محمد ترین۔ڈپٹی ڈائریکٹر محمد آصف فاروقی۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایکٹوٹیز محمد آصف لانگو۔ڈسٹرکسٹ سپورٹس آفیسر عطااللہ۔ باڈی بلڈنگ کوچ نثا ء ا حمد خلجی۔فٹ سال وومن کوچ شاہستہ لغاری۔ ووشو کوچ منصور احمد درانی۔والی بال کوچ محمد اکبر۔سوئمنگ کوچ ولایت حسین۔محمد ایوب خلجی۔ بلا ل احمد کاکڑ۔ فینسنگ کے حاجی محمد قاسم یوسفزئی۔ عبداللہ رند۔ اور دیگر موجود تھے۔اختتامی تقریب سے مشیر کھیل مینا مجید بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کھیل اور کھلاڑیوں کی معاونت کیلیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ اور صوبے کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو تمام تر سہولیات کی فراہمی کیلئے صوبائی سطح پر ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں۔اج خوشی کا مقام ہے۔صوبے کے ہر ڈویژن کی نمائندگی نظر ارہی ہے۔بلوچستان گیمز کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں کو سپورٹ کرناہے۔ دوسری بلوچستان گیمز میں بلوچستان بھر سے کھلاڑیوں نے حصہ لیاخواتین کھلاڑیوں کی گیمز میں شرکت ہمارے لیے باعث فخر ہے بلوچستان گیمز میں نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ گیمز کے انعقاد سے نیشنل گیمز میں کافی مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا وژن ہے کہ کھیلوں کے میدان آباد کرکے نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب کیا جائے۔ مشیر کھیل مینا مجید بلوچ نے کہا کہ ا س میں ہم کافی حد تک کامیاب رہے ہیں پورے سال مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا محکمہ کھیل امور نوجوانان کھلاڑیوں کے ساتھ بھر پور تعاون اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔سیکرٹری کھیل درا بلوچ نے کہا کہ محکمہ کھیل بلوچستان نے نوجوانوں کو کھیلوں کے مواقعوں کی فراہمی کیلئے آل پاکستان وزیراعلیٰ بلوچستان گولڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے انعقاد کے بعددوسرے بلوچستان گیمز کا انعقاد کیا جس سے نوجوانوں کو کھیلوں کے بہترین مواقع دیکھنے کو ملے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی ایم گولڈ کپ کے انعقاد سے صوبے میں نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آیا ہے بلوچستان کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اگر نوجوانوں کو مواقع فراہم کئے جائیں تو وہ نہ صرف پاکستان اور بلکہ بیرون ملک بھی پاکستان کا نام روشن کرسکتے ہیں۔ سیکرٹری کھیل درا بلوچ،ڈی جی کھیل یاسر بازئی اور محکمہ کھیل کے پوری ٹیم، میڈیااور سیکورٹی ا ہلکا رنے ایونٹ کے کامیابی کے لئے دن رات کوشاں ر ہے، جہنوں نے ایونٹ کو بھرپور طریقے سے فوکس کیا۔ دوسری بلوچستان گیمز کے کا میاب انعقاد ہماری راز تھا۔ اور ہم سرخرو ہوئے ہمارا مقصد دنیا کو یہ پیغام دینا تھا۔بلوچستان پر امن صوبہ ہے، گیمز میں کھلاڑیوں کی نظم وضبط پر داد د یتے ہوئے کہا کہ مہمان ٹیموں کے کھلا ڑی داد تحسین کے مستحق ہیں۔آخر میں مہمان خاص مشیر کھیل مینا مجید بلوچ۔سیکرٹری کھل درابلوچ۔اور ڈی جی کھیل یاسر بازئی نے پوزیشن لینے والے ٹیموں اور کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کئے۔

سیکنڈ بلوچستان گیمز 2025.ایتھلیٹکس ۔بلوچستان گیمز 14 اگست یوم آذادی کے سلسلے میں ایتھلیٹکس کے مقابلے ایوب اسٹیڈیم میں اس...
18/08/2025

سیکنڈ بلوچستان گیمز 2025.
ایتھلیٹکس ۔
بلوچستان گیمز 14 اگست یوم آذادی کے سلسلے میں ایتھلیٹکس کے مقابلے ایوب اسٹیڈیم میں اسپورٹس بورڈ بلوچستان کے تعاون اور بلوچستان ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے زیر نگرانی منعقد کیے گئے جس میں بلوچستان بھر سے کھلاڑیوں نے حصہ لیا ان مقابلوں میں سبی ڈویژن نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ ان مقابلو ں کو بلوچستان ایتھلیٹکس ایوسی ایشن کے عہدیداروں نے اپنے زیر نگرانی منعقد کروائے جس میں جنرل سکریٹری صنوبر خان ،سینئر نائب صدر اقبال قریشی، نائب صدر ناصر پانیزئ، ایگزیکٹیو ممبر رضا ہاشمی،صدر برنائی ڈسٹرکٹ ملک منظور ، سیکریٹری سبی ڈسٹرکٹ علی محمد ،صدر مستونگ ڈسٹرکٹ فاروق اور صدر نوشکی ڈسٹرکٹ اسحاق حسنیٰ بھی موجود تھے

Address

Sibi
Sibi
82000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sibi Athletic Association posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share